پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پانی چوری میں ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام نے لکھا کہ سندھ میں پانی چوری کی تمام رپورٹس واضح کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایک طرف سندھ کا پانی غریب ہاری کو نہیں پہنچ رہا دوسری طرف پنجاب کو مورد الزام ٹھہرا کروزراء صوبائی منافرت کی سیاست کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ پنجاب کا کسان اور سندھ کا ہاری دونوں ہی زرداری مافیا سے تنگ ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xواضح رہے کہ آج وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو کپاس کی بروقت کاشت میں درپیش مسائل خصوصا پانی کی قلت کا فوری نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کپاس کی بروقت کاشت یقینی بنانے اور پانی کی قلت دور کرنے کے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری آبپاشی سے میٹنگ کرکے کپاس کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت دی کہ ان تمام اقدامات کی رپورٹ جلد وزیر اعلی آفس پیش کی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawadh11i12.jpg
Advertisement





