Advertisement

سندھ میں پانی چوری میں پیپلز پارٹی ملوث ہے، فواد چوہدری

fawadh11i12.jpg

پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پانی چوری میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام نے لکھا کہ سندھ میں پانی چوری کی تمام رپورٹس واضح کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایک طرف سندھ کا پانی غریب ہاری کو نہیں پہنچ رہا دوسری طرف پنجاب کو مورد الزام ٹھہرا کروزراء صوبائی منافرت کی سیاست کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ پنجاب کا کسان اور سندھ کا ہاری دونوں ہی زرداری مافیا سے تنگ ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

واضح رہے کہ آج وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو کپاس کی بروقت کاشت میں درپیش مسائل خصوصا پانی کی قلت کا فوری نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کپاس کی بروقت کاشت یقینی بنانے اور پانی کی قلت دور کرنے کے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری آبپاشی سے میٹنگ کرکے کپاس کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ ان تمام اقدامات کی رپورٹ جلد وزیر اعلی آفس پیش کی جائے۔
 


چوہدری صاحب! یہ کوئی خبر نہیں ہے
خبر وہ ہو گی جسمیں بتایا جائے گا کہ پپل پالٹی فلاں محکمے میں چوریاں کرنے میں ملوث نہیں ہے


غلامی_نامنظور_مارچ #
#الیکشن_کراو_پاکستان_بچاو

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
​