Advertisement

سلام کرنا سب سے افضل عمل ہے


​
salam1.gif
​
​

​
​
سلام کرنا سب سے افضل عمل ہے

​

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں عرض کیا اے اللہ کے رسول ( فرما دیجیئے ) کون سا عمل سب سے بہتر ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے بندوں کو کھانا کھلانا اور ہر جانے پہچانے اورانجان آدمی کو سلام کرنا، سب سے افضل عمل ہے

ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا:اے بیٹے جب تم اپنے گھروالوں کے پاس جاؤ تو ( انہیں ) سلام کیاکرو، یہ سلام تمہارے لیے اور تمہارے گھر والوں کے لیے برکت کا سبب ہوگا

حضرت ابوہریره رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو سکتے جب تک کہ مومن نہ بن جاؤ , اور تمہارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا؛ جب تک آپس میں ایک دوسرے سے محبت نہ کرو، میں تمہیں ایسی چیز بتاتا ہوں کہ اگر تم اس پر عمل کرلو تو تمہاری آپس میں محبت قائم ہوجائے گی، وہ یہ کہ آپس میں سلام کو عام کرو، یعنی ہر مسلمان کے لیے خواہ اس سے جان پہچان ہو یا نہ ہو سلام کرو

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ جس کے معنی ہیں تم ہر تکلیف اور رنج ومصیبت سے سلامت رہو

سلام اللہ تعالیٰ کے اسماءِ حسنیٰ میں سے ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کو مسلم معاشرہ میں عام کرنے کی انتہائی تاکید فرمائی ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کا مفہوم ہے: جب تم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی سے ملے تو اس کو سلام کرے، پھر کچھ دیر بعد دیوار، درخت یا پتھر درمیان میں حائل ہوجائے تو پھر دوبارہ سلام کرے، یعنی جتنی بار ملاقات ہواتنی بار سلام کرتا رہے

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سب سے بڑا بخیل وہ ہے جو سلام کرنے میں بھی بخل کرتا ہے​
​
 
Last edited by a moderator: