- Joined
- Jan 4, 2015
- Posts
- 6,326
- Reaction score
- 4,337
- Points
- 0
pbuh[FONT="]سب اولٰی و اعلٰی ہمارا نبی[/FONT]
حضور اکرم ﷺ کا مقام ومرتبہ سب سے بلند تر ہے۔ دنیا میں کوئی لمحہ ایسا نہیں گزرتا جس میں ہزاروں مسجدوں کے مناروں سے اللہ کی وحدانیت کی شہادت کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کے نبی ہونے کی شہادت ہر وقت نہ دی جاتی ہو اور لاکھوں مسلمان نبی اکرم ﷺ پر درود نہ بھیجتے ہوں۔ غرضیکہ اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے زیادہ حضور اکرم ﷺ کا نام نامی اس دنیا میں لکھا، بولا، پڑھا اور سنا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیبﷺ کے اسوہ میں دونوں جہاں کی کامیابی وکامرانی مضمر رکھی ہے، لہٰذا اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کی اتباع کو لازم قرار دیا، فرمان الہٰی ہے:
(اے پیغمبر! لوگوں سے) کہہ دوکہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے گا۔ (سورۃ آل عمران: ۳۱)
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی آیات میں اپنی اطاعت کے ساتھ رسول کی اطاعت کا بھی حکم دیا ہے۔ کہیں فرمایا: (اَطِےْعُوا اللّٰہَ وَاَطِےْعُوا الرَّسُوْلَ)، کہیں فرمایا: (اَطِےْعُوا اللّٰہَ وَرَسُوْلَہ)، کسی جگہ ارشاد ہے: (اَطِےْعُوا اللّٰہَ والرَّسُوْلَ) اور کسی آیت میں ارشاد ہے: (اَطِےْعُوا الرَّسُوْلَ)۔ ان سب جگہوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندوں سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ
فرمانِ الٰہی کی تعمیل کرو اور ارشاد نبوی ﷺکی اطاعت کرو۔
غرضیکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں متعدد جگہوں پر یہ بات واضح طور پر بیان کردی کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی اطاعت بھی ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت رسول اکرمﷺ کی اطاعت کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔ آج کل کچھ ایسے باطل نظریات کے حامل لوگ موجود ہیں جو بطور فیشن حدیث کے منکر بنے ہوئے ہیں، اور یہ کہتے ہیں ہم صرف قرآن کو مانتے ہیں۔۔۔۔۔۔قرآن کریم میں متعدد جگہوں پر یہ بات واضح طور پر بیان کردی کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی اطاعت بھی ضروری ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے نمونہ ہے، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم حضور اکرم ﷺ کی سنتوں پر عمل کریں۔
کچھ لوگ سنتوں پر یہ کہہ کر عمل نہیں کرتے کہ وہ فرض نہیں ہیں۔ یہ مقام افسوس وفکر ہے کہ آج ہمارے بعض بھائی سنت پر عمل کرنا تو درکنار بعض مرتبہ سنت کا مذاق اڑاجاتے ہیں۔یاد رکھیں کہ حضور اکرم ﷺ کی سنت کے متعلق مذاق کرنا انسان کی ہلاکت وبربادی کا سبب ہے۔ آج بعض بھٹکے ہوئے لوگ داڑھی رکھنا تو درکنار بعض مرتبہ داڑھی کا مذاق اڑاکر اپنی ہلاکت وبربادی کا سامان مہیا کرتے ہیں، کچھ لوگ داڑھی رکھتے ہیں مگر کسی اداکار یا گلو کار کی نقل میں، اسنیک کٹ امیتابھ کٹ وغیرہ وغیرہ،۔ داڑھی رکھنا سنت ہے مگر اعمال کا ثواب نیت پر موقوف ہے۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو ایسا عظیم الشان مقام عطا فرمایا ہے کہ کوئی بشر حتی کہ نبی یا رسول بھی اس مقام تک نہیں پہنچ سکتا، اللہ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں ارشاد فرماتا ہے:
(اے پیغمبر! ) کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ اور ہم نے تم سے تمہارا وہ بوجھ اتاردیا ہے، جس نے تمہاری کمر توڑ رکھی تھی۔ اور ہم نے تمہاری خاطر تمہارے تذکرے کو اونچا مقام عطا کردیا ہے۔ (سورۃ الشرح: ۱۔ ۴)
خالق کائنات نے صرف دنیا ہی میں نہیں بلکہ آپ ﷺ کو حوض کوثر عطا فرماکر قیامت کے روز بھی ایسے بلند واعلیٰ مقام سے سرفراز فرمایا ہے جو صرف اور صرف حضور اکرم ﷺ کو حاصل ہے،
آپ کی زندگی قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لئے قابل تقلید نمونہ ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے: حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لئے رسول اللہ کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے ہر اُس شخص کے لئے جو اللہ سے اور یوم آخرت سے امید رکھتا ہو۔ اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرتا ہو)
حضور اکرمﷺ کے اسوہ سے یہ سبق لینا چاہئے کہ گھریلو یا بیرونی سطح پر جیسے بھی حالات ہمارے اوپر آئیں، ہم ااپنے نبی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کریں، اور صبر و ہمت سے حالات کا مقابلہ کریں۔ ہم اپنے نبی کے طریقہ پر اسی وقت زندگی گزار سکتے ہیں جب ہمیں اپنے نبی کی سیرت معلوم ہو، لہٰذا ہم خود بھی سیرت کی کتابوں کو پڑھیں اور اپنے بچوں کو بھی سیرت نبوی پڑھانے کا اہتمام کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حبیب محمد مصطفی ﷺ کے نقش قدم پر زندگی گزارنے والا بنائے، آمین۔