سانحہِ مری میں ہر دو فریقین، انتظامیہ اور سیاح، برابر کے شریک ہیں۔ انتظامیہ غفلت، بے اعتنائی اور فرائض منصبی کی عدم ادائیگی کی اگر ملزم ہے تو سیاحوں کو بھی غیر ذمہ دارانہ روئیے، عجلت، قانونی ضابطوں کی خلاف ورزی پر مورد الزام ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ کون کس قدر ذمہ دار ہے، غیر جانبدارانہ تحقیقات ہی اس بات کا تعین کر سکتی ہیں۔ نتیجہ لیکن جانی نقصان، قومی سوگ اور ملکی خجالت کی صورت دیکھنا پڑ رہا ہے۔ اہم مذہبی و قومی تہواروں اور موسمی تعطیلات میں جب رت بدل رہی ہو، عوام کا جم غفیر پہاڑی علاقہ جات کا رخ کرتا ہے۔ سرکاری مواصلات نہ ہونے کے سبب لوگ اپنی نجی ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ دشوار گزار راستوں پر ہزاروں گاڑیوں کی بیک وقت آمد نقل و حرکت کو محدود کر دیتی ہے۔ ایسے اہم مواقعوں کا مشاہدہ و تجربہ بتلاتا ہے کہ انتظامیہ خواب خرگوش کا مزہ لے رہی ہوتی ہے اور عوام کو اپنے حال پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ انتظامیہ غالباً حادثات یا سانحات کی منتظر ہوتی ہے اور تب تک جنبش میں نہیں آتی جب تک قوم کی لعن طعن نہ سمیٹ لے دیگر وجوہات میں ایک اہم عوام اور ریاست مابین عدم اعتماد ہے، بہتر کہنا یوں ہو گا کہ عوام ریاستی اداروں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ عوام کی خدمت و حفاظت پر مامور ان اداروں کی وقعت و رٹ اتنی کمتر ہوچکی کہ ان کی ہدایات شہری سنجیدہ لینے کو تیار نہیں۔ اس کی ایک بنیادی وجہ اشرافیہ کا قانون کو موم کی ناک بنانا ہے کہ جب اور جہاں چاہا، موڑ لیا۔ اسی روئیے نے عام عوام کو قانونی ضابطوں پر عملدرآمد کرنے سے بدظن کیا ہے اور خلاف ورزی کے روئیے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ مگر میری دانست میں سب سے اہم وجہ ریاست کا ان تعطیلاتی مقامات کو ایک عام شہر کی طرح گورننس دینا ہے۔ جو بدنظمی، کاہلی، اور سہولیات کا فقدان عام شہروں کا خاصہ ہیں وہی خامیاں ان مقامات کی شناخت بنا دی گئی ہیں متنوع موسم اور آب و ہوا کے باعث یہ پرکشش مقامات ماہ وسال سیاحت کا مرکز رہتے ہیں، ملک کے طول وعرض سے سیاحت کے دلدادہ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ درکار سیاحتی ڈھانچہ نہ ہونے اور سہولیات کی عدم فراہمی بھی سیاحوں کی حوصلہ شکنی نہیں کرتی تو کیا یہ مالی دشواریوں کی شکوہ کناں حکومت کے لیے سنہری موقع نہیں کہ وہ اس سونے کی انڈے دینی والی مرغی کی دیکھ بھال کرے اور آئندہ کی نسلوں کے لیے نہ صرف تحفظ دے بلکہ نسل بھی بڑھائے۔ بلند بانگ دعوے دار تبدیلی سرکار جو مؤثر گورننس متعارف کروانے کا دم بھرتی رہی، اس محاذ پر بھی مکمل ناکام نظر آتی ہے۔ طوطی کی نقار خانے میں آواز کے مصداق ہم چند گذارشات پیش کر سکتے ہیں جو اس ضمن میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ پہلی، تعطیلاتی مقامات کا مالی و انتظامی ڈھانچہ بدلا جائے۔ چونکہ یہ مقامات اپنے پیداواری وسائل میں خودکفیل ہیں لہٰذا صوبائی محصولات میں ان کا حصّہ بقدر پیداواری جثہ رکھا جائے۔ مقامی منتخب افراد کو اپنے مالی و انتظامی معاملات کا اختیار دیا جائے، ان کی ترجیحات مقدم رکھی جائیں
دوسری، شعبہ سیاحت مقامی افراد کی بھرپور شرکت کے بغیر ترویج پاسکتا ہے نہ کامیاب۔ شرکت یقینی بنانے کے لیے بلدیاتی نظام کی مؤثر موجودگی لازمی امر اور نفاذ بنیادی شرط ہے تاکہ مقامی باسیوں کے مسائل کو اجاگر کیا جاسکے اور حل بھی۔ کونسل کی سطح پر شہریوں کی شمولیت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس شعبے کے مالی و دیگر فوائد چند ہاتھوں میں مرتکز نہیں ہو رہے بلکہ عام فرد تک ثمرات پہنچ رہے ہیں
تیسری، انتظامی صلاحیت و استعداد کار کو بڑھایا جائے، لاکھوں لوگوں کا محدود مقام پر امڈ لانا اپنے ساتھ کئی مسائل کو جنم دیتا ہے، پہلے سے موجود انفراسٹرکچر اور وسائل پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، سہولیات کے فقدان یا کمتر ہونے اور دادرسی نہ ہونے پر لامحالہ عوامی شکایات پیدا ہوتی ہیں۔ حل ریاستی ڈھانچے پر مزید سرمایہ کاری کرنا ہے۔ شاہراؤں کی تعمیر و توسیع، پارکوں و قیام گاہوں میں اضافہ، پولیس و انتظامی اہلکاروں کی تعداد و استعداد میں اضافہ، طبی عملے کی تعیناتی و ائیر ایمبولینس کی سروس، سڑکوں کو برف باری کے موسم میں رواں دواں رکھنے کی اہم میشنری کی فراہمی وغیرہ میں سرمایہ کاری کی جائے۔ ڈیجٹلائز کیمروں سے شاہراؤں، چوکوں و پارکوں کو منسلک کیا جائے تاکہ سیاحوں کو کسی ناگہانی صورتحال میں بروقت امداد مہیا کی جاسکے
چوتھی، پبلک ٹرانسپورٹ کو ترویج دی جائے۔ ہزاروں گاڑیوں کا داخلہ و پارکنگ گو ناگوں مسائل کو جنم دیتا ہے۔ ملک کے دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو پارکنگ کی سہولت تعطیلاتی مقام سے باہر مہیا کی جائے اور شہر میں سرکاری یا لائسنس یافتہ نجی ٹرانسپورٹ کمپنی اس مقصد کے لیے استعمال ہوں۔ یہ نہ صرف کم خرچ بالا نشین ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کا ذریعہ بھی بنے گا پانچویں، شعبہ سیاحت میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے (جاری ہے)
مقامی لوگوں نے اس تباہی میں اہم کردار ادا کیا... کتنی شرم کی بات ہے!! میرے کچھ ذاتی مشاہدات ۔ میں جمعہ کی صبح سے ابھی تک پھنس گیا تھا۔ الحمدللہ میں گھر واپس آگیا ہوں۔ ایک رات مری باریاں روڈ پر اپنی گاڑی میں ہی گزاری، پھر کلڈانہ میں آرمی میس میں شفٹ ہوا۔
ریکارڈ شدہ گاڑیوں کی تعداد 1,34,000 اموات کی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی۔
یہ برف باری نہیں بلکہ برفانی طوفان تھا، گلیات نہیں بلکہ مری میں ایک رات میں کم از کم 4 سے 6 فٹ ریکارڈ برف پڑی۔
تباہی کی بڑی وجہ مقامی لوگ تھے ان کا لالچ , بے حسی , غیر انسانیت تھی ۔ میں نے مقامی لوگوں کو گاڑیوں کے ٹائروں کی زنجیریں زیادہ قیمتوں پر فروخت کرتے ہوئے دیکھا، نیز کاروں کو دھکیلنے کے لیے بھاری چارجز ادا کیے گئے لیکن برف باری بہت شدید تھی۔
عام ہوٹل فی کمرہ 30 ہزار سے 50 ہزار تک وصول کر رہے تھے جس کی وجہ سے لوگ گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور تھے جو کہ اموات کی بڑی وجہ بنی۔
پانی کی بوتل 1 لیٹر 1000 چھوٹی روٹی 800 میں اور اسی طرح دیگر اشیاء۔
اس کے علاوہ مختلف کاروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے نشانات دیکھے گئے ہیں جن میں تمام افراد ہلاک ہو چکے تھے۔
حکومتی محکموں کی جانب سے انتظامی مسائل کے علاوہ، بے حس مقامی لوگوں نے اس تباہی میں اہم کردار ادا کیا... کتنی شرم کی بات ہے!!
[1/9, 16:21] Col Shahryar Naimat:
Agreed with certain personal observations. I was stuck from Friday morning till just now. Alhamdolillah I am back home. Spent one night in my vehicle on Murree-Barian road, then shifted to Army Mess in Kuldana.
The recorded no of vehicles is 1,34,000 no of deaths exceeded 70.
It was not a snowfall but a snow storm, with at least 4 to 6 feet snow in one night at Murree, not Galiyat.
The major reason of disaster was fucken locals. I witnessed locals selling chains for car tyres at exorbitant prices, plus heavy charges for pushing the cars but snowfall was too severe.
Ordinary Hotels were charging around 30,000 to 50,000 per room due to which people were forced to spend night in cars which became major reason of deaths.
Water bottle 1 ltr for 1,000 small bread for 800 and likewise other items.
Apart from this, signs of robberies in various cars have been seen in which all people had died.
Apart from severe management problems by the Govt depts, the insensitive locals played a major role towards this disaster ... What a Shame !!
آج سے چند سال پہلے پنجاب سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس جولائی کے مہینے میں سندھ کے ریگستان میں خراب ہو گئی۔ ٹرین میں بچے، بوڑھے، خواتین بدترین گرمی میں محصور ہو گئے۔ وقت کے ساتھ ساتھ پانی اور دیگر اشیاء بھی ختم ہو گئی اور ٹرین گرمی کی حدت سے تپ کر بھٹی بن چکی تھی جس کی شدت سے بچے اور خواتین بلکنا شروع ہو گئے۔۔ اس سے پہلے کہ کوئی بڑا سانحہ ہوتا اور لوگ گرمی کی شدت سے ہلاک ہونا شروع ہوتے، چشم فلک نے دیکھا کہ دور سے لوگوں کا ایک ہجوم آ رہا ہے جنہوں نے ہاتھوں میں پانی کے کولر، کھانے کی دیگیں اور دیگر اشیائےخورد و نوش اٹھائی ہوئی تھیں۔ یہ قریب میں واقع گوٹھ کے رہائشی تھے جنہیں جب ٹرین کے حالات کا پتا چلا تو وہ بلکتے سسکتے مسافروں کے لئے اپنا سب کچھ اٹھا کر لے آئے اس سب کا معاوضہ بھی لینے سے انکار کر دیا۔
اب علاقہ تبدیل کرتے ہیں، سندھ سے900 کلومیٹر دور یہ مری کا علاقہ ہے اور تاریخ ہے 7 جنوری۔ شدید برفباری میں ہزاروں سیاح پھنس چکے ہیں۔ گاڑیوں میں پٹرول ختم ہے، کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں۔لوگ شدید ٹھنڈ میں اپنی اپنی گاڑیوں میں محصور ہو چکے ہیں۔ شام ہوتے ہی سردی کی شدت مزید بڑھ چکی ہے۔ گاڑیوں کے ہیٹنگ سسٹم کام کرنا چھوڑ چکے ہیں۔ صبح ہوتے ہی خبریں آنا شروع ہو گئیں کہ ان گاڑیوں میں پھنسے لوگ دم گھٹ کے مرنا شروع ہو گئے ہیں آخری اطلاعات تک 30 لوگ جن میں بچے اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے ہلاک ہو چکے ہیں۔ مگر سلام ہے مری کے لوگوں پر جن کے کان پر جوں تک نہی رینگی۔۔ آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وہی لوگ ہیں جو ان سیاحوں کو 100 والی چیز 1000 میں بیچتے ہیں۔عام دنوں میں جس ہوٹل کا کرایہ 3000 ہوتا ہے سیزن میں اس کے 15000 ہزار تک لیتے ہیں۔ صرف گاڑی پارک کرنے کے 500 سے1000 روپے تک چارج کرتے ہیں۔۔ مگر ان لوگوں کو توفیق نہی ہونی تھی نا ہوئی۔۔ لوگ تو مر گئے مگر ان کا اصل چہرہ دکھا گئے۔۔ یہ ہوتا ہے روایات کا فرق، رویوں کا فرق، تہذیب کا فرق۔۔۔ ۔
when we make roads ,we should have emergency lane for specially mountain area , it is standard in western countries .so crane and other emergency vehicle pass through
ایک ضروری اعلان دنیا کے سارے کام اوزاروں سے کئے جاتے ہیں، اور اوزار پیسوں سے آتے ہیں، اور پیسے وڈا دلا، اور زرداری اپنے ٹولوں سمیت کھا چکے ہیں نہ صرف پیسہ کھا چکے ہیں،،،بلکہ پورا سسٹم کھا چکے ہیں پورا ملک مافیاز کے ہاتھوں میں یرغمال بنا ہؤا ہے اعلان ختم ہؤا

Problem is with our attitude and our Push for using CNG in the engines which are designed for the Octane.
Every fuel has a a fixed Fuel to air ratio for best combustion.
Our Cars are tuned for CNG which is 90% C1. When our CNG finishes we switch it to Patrol which is C7 and C8. The Air ratio is much lesser than real required for Gasoline. More than 50% of our Patrol does not burn completely. The CO is direct result of incomplete combustion.
We must put a ban the CNG and leave the gas for Industry and domestic and Run the vehicles on fuel which they are designed for.

Rajay, usually CNG is fed to the air inlet of the engine, therefore, the air to fuel ratio becomes rich to keep the engine running.
Whereas, when the same care is converted on Petrol/Gasoline, the mixture becomes lean because the air controlling valve is already pushing in too much air.
This does not result in incomplete combustion, but lean fuel combustion which does not provide enough power to the car.
However, in case you are in a snow storm at a high altitude, and the oxygen level drops due to sudden cold and there are a number of vehicles stuck and many people consuming oxygen too, then it is imperative that you are going to end up having CO in that area.
آج سے چند سال پہلے پنجاب سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس جولائی کے مہینے میں سندھ کے ریگستان میں خراب ہو گئی۔ ٹرین میں بچے، بوڑھے، خواتین بدترین گرمی میں محصور ہو گئے۔ وقت کے ساتھ ساتھ پانی اور دیگر اشیاء بھی ختم ہو گئی اور ٹرین گرمی کی حدت سے تپ کر بھٹی بن چکی تھی جس کی شدت سے بچے اور خواتین بلکنا شروع ہو گئے۔۔ اس سے پہلے کہ کوئی بڑا سانحہ ہوتا اور لوگ گرمی کی شدت سے ہلاک ہونا شروع ہوتے، چشم فلک نے دیکھا کہ دور سے لوگوں کا ایک ہجوم آ رہا ہے جنہوں نے ہاتھوں میں پانی کے کولر، کھانے کی دیگیں اور دیگر اشیائےخورد و نوش اٹھائی ہوئی تھیں۔ یہ قریب میں واقع گوٹھ کے رہائشی تھے جنہیں جب ٹرین کے حالات کا پتا چلا تو وہ بلکتے سسکتے مسافروں کے لئے اپنا سب کچھ اٹھا کر لے آئے اس سب کا معاوضہ بھی لینے سے انکار کر دیا۔
اب علاقہ تبدیل کرتے ہیں، سندھ سے900 کلومیٹر دور یہ مری کا علاقہ ہے اور تاریخ ہے 7 جنوری۔ شدید برفباری میں ہزاروں سیاح پھنس چکے ہیں۔ گاڑیوں میں پٹرول ختم ہے، کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں۔لوگ شدید ٹھنڈ میں اپنی اپنی گاڑیوں میں محصور ہو چکے ہیں۔ شام ہوتے ہی سردی کی شدت مزید بڑھ چکی ہے۔ گاڑیوں کے ہیٹنگ سسٹم کام کرنا چھوڑ چکے ہیں۔ صبح ہوتے ہی خبریں آنا شروع ہو گئیں کہ ان گاڑیوں میں پھنسے لوگ دم گھٹ کے مرنا شروع ہو گئے ہیں آخری اطلاعات تک 30 لوگ جن میں بچے اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے ہلاک ہو چکے ہیں۔ مگر سلام ہے مری کے لوگوں پر جن کے کان پر جوں تک نہی رینگی۔۔ آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وہی لوگ ہیں جو ان سیاحوں کو 100 والی چیز 1000 میں بیچتے ہیں۔عام دنوں میں جس ہوٹل کا کرایہ 3000 ہوتا ہے سیزن میں اس کے 15000 ہزار تک لیتے ہیں۔ صرف گاڑی پارک کرنے کے 500 سے1000 روپے تک چارج کرتے ہیں۔۔ مگر ان لوگوں کو توفیق نہی ہونی تھی نا ہوئی۔۔ لوگ تو مر گئے مگر ان کا اصل چہرہ دکھا گئے۔۔ یہ ہوتا ہے روایات کا فرق، رویوں کا فرق، تہذیب کا فرق۔۔۔ ۔
تو وہیں پھنسا رہا کر مٹروے جہاں تیری اوقات ہے --- سردی اور بھوک کے کوئی اتنی جلدی نہیں مرتا --- یہ کاربن مونو اکسآیڈ پوزننگ تھی جس کا مری میں رہنے والے کچھ نہیں کر سکتے - الله مغفرت فرماۓ سب لوگ آرام سے بےخبری میں شہید ہوے ہیں
اور ابو جاہل کے پتر مری میں لوکل انتہائی غریب ہیں - ان بیچاروں کے پاس خود کھانے کے لئے نہیں ہوتا
Rajay, usually CNG is fed to the air inlet of the engine, therefore, the air to fuel ratio becomes rich to keep the engine running.
Whereas, when the same care is converted on Petrol/Gasoline, the mixture becomes lean because the air controlling valve is already pushing in too much air.
This does not result in incomplete combustion, but lean fuel combustion which does not provide enough power to the car.
However, in case you are in a snow storm at a high altitude, and the oxygen level drops due to sudden cold and there are a number of vehicles stuck and many people consuming oxygen too, then it is imperative that you are going to end up having CO in that area.
Sir if you want to get into technical discussion with me I am ready and I can prove to you with established research that required air Intake for Gasoline is higher than Methane.
Rajay, usually CNG is fed to the air inlet of the engine, therefore, the air to fuel ratio becomes rich to keep the engine running.
Whereas, when the same care is converted on Petrol/Gasoline, the mixture becomes lean because the air controlling valve is already pushing in too much air.
This does not result in incomplete combustion, but lean fuel combustion which does not provide enough power to the car.
However, in case you are in a snow storm at a high altitude, and the oxygen level drops due to sudden cold and there are a number of vehicles stuck and many people consuming oxygen too, then it is imperative that you are going to end up having CO in that area.
Now people have started outdoor activities but don't forget this country was in hands of thugs and theives for almost 50 years. So be careful whatever you planned as you will still find the consequences what they left behind.