Advertisement

سالانہ ہزاروں ناجائز بچوں کا خفیہ قتل

پاکستان: سالانہ ہزاروں ناجائز بچوں کا خفیہ قتل
Source


پاکستان میں سالانہ ہزاروں کی تعداد میں نومولود بچوں کو ناجائز قرار دیتے ہوئے خفیہ طور پر قتل کر کے دفن کر دیا جاتا ہے۔ کوڑے کے ڈھیروں پر بچوں کی ایسی لاشیں بھی ملتی ہیں، جن کے جسم کے حصے جانور کھا چکے ہوتے ہیں۔

پاکستان میں کام کرنے والی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس گیارہ سو سے زائد نومولود بچوں کو یا تو قتل کر دیا گیا یا پھر انہیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں پر پھینک دیا گیا۔ اس فاؤنڈیشن کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں میں زیادہ تر نومولود بچیاں تھیں۔ فاؤنڈیشن کے مطابق انہوں نے یہ اعداد و شمار صرف پاکستان کے چند اہم شہروں سے جمع کیے ہیں۔ ایک اندازہ ہےکہ دیہی علاقوں میں ایسے واقعات شہروں کی نسبت کہیں زیادہ رونما ہوتے ہیں، جن کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ناممکن ہے۔

کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے مینیجر انور کاظمی کے مطابق ہر طرف المناک کہانیوں کی کثرت ہے۔ وہ کہتے ہیں، چند واقعات میں زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔
ایک بچے کی عمرصرف چھ دن تھی لیکن اس کو جلا کر پھینک دیا گیا تھا۔
ہمیں کوڑے کے ڈھیروں پر بچوں کی ایسی لاشیں بھی ملیں، جنہیں پھانسی دے کر قتل کیا گیا تھا اور ایسی بھی، جن کے جسم کے حصے جانور کھا چکے تھے۔
ایک واقعہ میں ساری زندگی نہیں بھول سکتا۔ ایک بچہ کسی عورت نے مسجد کے دورازے کے سامنے رکھ دیا، اسے امید ہو گی کہ کوئی اسے پال لے گا۔ لیکن امام مسجد کے کہنے پر اس بچے کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ میں نے بھی اس بچے کی لاش دیکھی، وہ کئی حصوں میں تقسیم ہو چکی تھی۔

کاظمی کہتے ہیں کہ کس بھی مولوی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ بچے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اس قتل کرنے کا فتویٰ دے۔ اسلام ایسا کرنے سے منع کرتا ہے۔ ان کا انتہائی عاجزانہ انداز میں کہنا تھا، میں ان تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں، جو بچوں کو ناجائز سمجھتے ہوئے انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں۔ میری ان سے گزارش ہے کہ بچے ہمارے پاس چھوڑ جائیں۔ ملک بھر میں ہمارے تین سو سے زائد سینٹرز ہیں۔ وہ رات کے اندھیرے میں بھی آ سکتے ہیں، انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


لیکن انہیں ڈرنے کی ضرورت تو اب بھی ہے۔ پاکستان میں اسقاط حمل قانونی طور پر منع ہے۔ اس کی اجازت صرف اسی صورت میں دی جاتی ہے، جب ماں کی زندگی خطرے میں ہو۔ پاکستانی قانون کے مطابق زندہ بچے کے اسقاط حمل یا پھر اس کے قتل کی سزا عمر قید ہے لیکن کسی نومولود بچے کے قتل کا مقدمہ کبھی کبھار ہی چلایا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں کام کرنے والے ایک وکیل ذوالفقار احمد بھٹہ کا کہنا ہے،اکژ پولیس اسٹیشنوں پر ایسے مقدمات رجسٹر ہی نہیں کیے جاتے اور نہ ہی کوئی ان کی پیروی کرتا ہے۔ کم از کم میں نے اپنے زندگی میں ایسا کوئی مقدمہ نہیں دیکھا۔

معصوم بچوں کا بڑے پیمانے پر مبینہ قتل پاکستان میں ایک ممنوع موضوع ہے۔ یہ پاکستان کا ایک ایسا مسئلہ ہے، جس کے بارے میں کوئی بھی شوق سے بولنا پسند نہیں کرتا، نہ ڈاکٹر، نہ ہی مذہبی رہنما اور نہ ہی کوئی متاثرہ لڑکی اور مردہ بچے تو ویسے بھی نہیں بول سکتے۔





گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے ایک میٹرنٹی ہوم میں کام کرنے والی نرس رضیہ الیاس ( نام تبدیل کر دیا گیا ہے) کہتی ہیں، میں نے اب نوزائیدہ بچوں کو قتل کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ان کی ماؤں کو خود انہیں مارنا چاہیے۔ کسی کے گناہوں کا بوجھ میں کیوں اٹھاؤں؟

آپ تصور کریں ایک بچہ ابھی پیدا ہی ہوا ہے۔ کسی کو بھی یہ فکر نہیں ہے کہ اسے نہلانا ہے۔ جسم پر ابھی خون کے نشانات باقی ہیں، بے ترتیب بال آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور ناف کی نالی بھی بس کاٹ کر چھوڑ دی گئی ہے۔ ماں کے سینے میں دودھ اتر چکا ہے، روتے ہوئے بچے کی چیخیں ماں کے دل کو چیرتی جا رہی ہیں۔ ان دیکھے خوف اور محبت کی وجہ سے اس کے آنکھوں کا کاجل اور آنسو دوپٹے پر گرتے ہوئے خودکشی کرتے جا رہے ہیں۔ 350 گرام کے اس بچے کو ہاتھ کی ہتھیلی میں اٹھایا جا سکتا ہے۔ ماں کے لرزتے اور کانپتے ہاتھ بچے کے نرم اور نازک گلے تک پہنچتے ہیں۔ تہذیب یافتہ دنیا میں آنے والے اس بچے کی شہہ رگ پر ہلکا سا دباؤ پڑتا ہے۔ تیس منٹ کے بعد بچے کے رونے کی سکت پہلے ہی کم ہو چکی ہے۔ شہ رگ پر انگوٹھے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، کمزور آواز بند ہوتی جا رہی ہے، بچے کا جسم نیلا ہو چکا ہے۔ تقریبا 45 منٹ پہلے اس دنیا میں آنے والا بچے کی روح پرواز کر چکی ہے۔ نرس بچے کی دل کی دھڑکن محسوس کیے بغیر اسے ایک پلاسٹک کے بیگ میں بند کرتی ہے۔ شاید ابھی یہ بچہ زندہ ہو ؟ لیکن یہ دیکھے بغیر اسے رات کی تاریکی میں کوڑے کے کسی ڈھیر میں دفن کر دیا جاتا ہے۔ لڑکی کسی کا سہارا لے کر لرزتے قدموں کے ساتھ کلینک سے باہر نکل جاتی ہے۔ خطرہ ہے کہ کوئی پہچان نہ لے۔ چند گھنٹے پہلے ماں بننے والی لڑکی نے پردہ کر رکھا ہے۔ اس لڑکی کو نہ تو اونچی آواز میں رونے کی اجازت ہے اور نہ ہی یہ واقعہ کسی اور کو بتانے کی۔ آج رات پھر کسی خاندان کی عزت بچا لی گئی ہے۔ اگر آج پیدا ہونے والے بچے کو قتل نہ کیا جاتا تو شاید اس کی ماں ہی کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑ جاتے۔


نرس رضیہ کہتی ہے کہ پاکستان میں روزانہ ایسے سینکڑوں واقعات رونما ہوتے ہیں۔ رضیہ فوری طور پر اس واقعے کے بارے میں بتاتی ہے، جو ابھی کچھ ہی دن پہلے ہی پیش آیا ہے، لڑکی آٹھ ماہ سے حاملہ تھی۔ ہم اس کا کیس نہیں کرنا چاہتے تھے۔ لیکن اس کے خاندان نے ہماری بہت منت سماجت کی، وہ ہمارے پاؤں پڑ گئے تھے۔ ہمیں مجبوراﹰ لڑکی کا آپریشن کرنا پڑا۔ انہوں نے کتنے پیسے دیے، صرف بڑی ڈاکٹر جانتی ہیں۔ ہم نے اس فیملی کو واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ ہم بچے کو قتل نہیں کریں گے۔ ہم نے بچے کو ان کے حوالے کر دیا۔ صرف وہ لڑکی اور اس کی ماں جانتی ہے کہ انہوں نے بچے کے ساتھ کیا کیا یا اسے کیسے قتل کیا۔

اسلامی قوانین کی تشریحات کے تحت بدکاری کے جرم میں موت کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن اس جرم میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ رضیہ بتاتی ہے، گھر والوں کو علم ہی نہیں ہوتا لیکن لڑکیاں اپنے دوست بنا لیتی ہیں اور تعلقات بھی قائم کر لیتی ہیں۔ آج کا دور بہت جدید ہو چکا ہے۔ لڑکی اور لڑکوں کے پاس موبائل فون آ چکے ہیں۔ وہ مغربی فلمیں دیکھتے ہیں اور نوجوانوں کو جب بھی کوئی موقع ملتا ہے، وہ کچھ کر گزرتے ہیں۔ گھر والوں کو اس وقت پتہ چلتا ہے، جب لڑکیاں حاملہ ہو چکی ہوتیں ہیں۔

معصوم بچوں کا بڑے پیمانے پر مبینہ قتل پاکستان میں ایک ممنوع موضوع ہے۔ یہ پاکستان کا ایک ایسا مسئلہ ہے، جس کے بارے میں کوئی بھی شوق سے بولنا پسند نہیں کرتا، نہ ڈاکٹر، نہ ہی مذہبی رہنما اور نہ ہی کوئی متاثرہ لڑکی اور مردہ بچے تو ویسے بھی نہیں بول سکتے


​
 
Advertisement
ایک گناہ کو چھپانے کہ لیے دوسرا اس سے بھی بڑا گناہ :( اور کرو دیر سے شادیاں. کیبل، موبائل اور انٹرنیٹ کہ غلط استمعال سے معاشرے میں بے حیائی اور اور نوجوان نسل میں بے چینی بڑھ گئی ہے. وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں بھی مغربی معاشروں کی طرح نا جائز بچوں کی اکثریت ہو گی
 
Last edited:
ایک واقعہ میں ساری زندگی نہیں بھول سکتا۔ ایک بچہ کسی عورت نے مسجد کے دورازے کے سامنے رکھ دیا، اسے امید ہو گی کہ کوئی اسے پال لے گا۔ لیکن امام مسجد کے کہنے پر اس بچے کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ میں نے بھی اس بچے کی لاش دیکھی، وہ کئی حصوں میں تقسیم ہو چکی تھی۔‘‘​

اس بچے کہ والدین نے جو کیا سو کیا لیکن ان سنگ دل مولوی کا حشر بھی روز قیامت انشااللہ وہی ہو گا جو اس مولوی نے بچے کے ساتھ کیا
 
Advertisement
بہت ہی افسوس ناک، لعنت ھو ایسے لوگوں پر جو اپنی غلطیوں کی سزا ان ننے منھوں کو دے رہے ہیں

اس میں ہمارے معاشرے کا بھی قصور ہے جو ایسے بچوں کو بلکل ناقابل قبول بنا دیتا ہے

اگرکوئی بچہ بغیر شادی کے پیدابھی ہوگیا ہے تو اس میں بچے کا تو کوئی قصورنہیں اگرسزا دینی ہے یا نفرت کرنی ہے توان سے کرو جو اسکا سبب بنے

اگر کوئی بھائی اسلام کی روح کےمطابق اس بارےمیں کچھ وضاحت فرمائیں تو بہت مہربانی ھو گی
 
Those children are sin less , govt and society should accept them
بہت ہی افسوس ناک، لعنت ھو ایسے لوگوں پر جو اپنی غلطیوں کی سزا ان ننے منھوں کو دے رہے ہیں

اس میں ہمارے معاشرے کا بھی قصور ہے جو ایسے بچوں کو بلکل ناقابل قبول بنا دیتا ہے

اگرکوئی بچہ بغیر شادی کے پیدابھی ہوگیا ہے تو اس میں بچے کا تو کوئی قصورنہیں اگرسزا دینی ہے یا نفرت کرنی ہے توان سے کرو جو اسکا سبب بنے

اگر کوئی بھائی اسلام کی روح کےمطابق اس بارےمیں کچھ وضاحت فرمائیں تو بہت مہربانی ھو گی
 
Advertisement
Ma chota tha 10 sal ka hoga ma Ek din hamara Area Ma bhe kisi ne 2 Bacha Phek dya tha ek ko **** kha gaya tha dosra bhe mara howa tha
Mane apni Ankho sa Dakha tha Bachu ko
ALLAH Rhem kare hum per
Kesa Zalim Log hai
 
facebook or doosre social networka me dekho to lagta ha ham pakistaniyon se pakka koi musalman nai ha,,per yah hamare muashare ka asli chehra ha,, ham munafqat ki azeeem us shaan misaal han, or jo halat aj kal ham per musalat kar diye gaye han ham bilkul ice ki kabil han
 
Very sad when young people become adult it is best for parents to marry them with some suitable match asap and stop all these ugly tv channels spreading sex by India and the west as well as control over internet and just one phone for home and one for the person who is going out for his/her security not every child with a phone and than no need for smart phones.
 
Bachay Najaiz Nahi hotay , Onko Ghair Haqeeqi or apni laazath hassil ker kay paida kernay walay Najaiz howa kertay hain ..