کہتے ہیں کہ جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کا رخ کرتا ہے۔ ویسے ہی جب دانشور کی جعلی دانشوری کو موت آتی ہے تو وہ عمران خان کو اپنی اناء کا مسلہ بنا لیتا ہے۔
رؤف کلاسرا اور ارشد شریف اس کی تازہ ترین مثال ہیں جنہوں نے اپنی بہترین رپورٹنگ کی وجہ سے پچھلے دو سال میں انقلاب پسند ذہنوں کے دل جیت لیے تھے لیکن زلفی بخاری کو اپنی اناء کا مسلہ بنا کر عمران خان پر غیر ضروری تنقید کرنے اور نان ایشو پر فوکس کرنے سے انہوں نے اپنی ساری محنت خود اپنے ہاتھوں سے کھو (کنویں) میں ڈال دی ہیں۔
رؤف کلاسرا اور عامر متین کے جمعرات کے روز چلنے والے پروگرام مقابل میں صدیق جان نے بے دریغ اور انتہائی سفاکانہ جھوٹ بولے۔ صدیق جان نے (ظاہر ہے رؤف کلاسرا کے ایماء پر) یہ کہا کہ جو جو کچھ مقابل میں کہا گیا ، وہ سب باتیں آج "ثابت" ہو گئیں، صدیق جان نے کہا کہ آج کی سماعت کے بعد یہ ظاہر ہو گیا کہ زلفی بخاری کو نیب کے نوٹسز موصول ہوئے تھے جس کو انہوں نے وصول بھی کیا۔
شاید رؤف کلاسرا اور عامر متین کی یہ عادت ہے کہ وہ اپنے زعم سے باہر نکلتے ہی نہیں، اس لیے وہ خود کے سوا کچھ دیکھ نہیں پاتے ورنہ ان کو معلوم ہوتا کہ اس بات کا اقرار زلفی بخاری نے کامران شاہد کے پروگرام میں کیا تھا اور اس میں انہوں نے نیب کے نوٹسز کی تفصیل بھی بتائی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ میرے وکیل نے اس کا جواب جمع کروا دیا تھا۔ تو اب سمجھ نہیں آ رہی کہ مقابل پروگرام کس بات کا کریڈیٹ لے رہا ہے ؟ یہ بالکل ویسا ہی کریڈیٹ ہے جیسے رؤف کلاسرا نے کہا تھا کہ پانامہ کا کریڈیٹ عامر متین، ارشد شریف اور مجھے (رؤف کلاسرا) کو جاتا ہے۔ ذرا اندازہ لگائیے ان تیسرے درجے کے چمونوں نے دو سال سے پہلے پانامہ کا نام بھی نہیں سنا تھا اور عمران خان کی بائیس سالہ محنت پر کتنے آرام سے ہاتھ صاف کر لیا۔
رؤف کلاسرا نے اب تک تین بڑے اہم انکشافات کیے تھے، جو مکمل طور پر جھوٹ اور بہتان ثابت ہوئے۔ میں نے پہلے بھی سیاست ڈاٹ پی کے پر اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ اگر یہ چار دوستوں کا گروپ (رؤف، ارشد، متین، مالک) مجھے میرے سوالوں کا جواب دے دے تو میں اپنا سوشل میڈیا ہمیشہ کے لیے بند کر دوں گا۔ وہ سوال یہ تھے کہ رؤف کلاسرا اور ارشد متین نے تین جھوٹ بولے تھے
اول: زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں تھا دوم: عمران خان نے وزارت کو فون کر کے وہ نام کلئیر کروایا سوم: جہاز زلفی بخاری کا تھا
یہ تینوں باتوں مکمل طور پر جھوٹ ثابت ہو چکی ہیں لیکن آج دس گزر جانے کے بعد بھی ان چاروں بے شرموں میں سے کسی نے بھی معافی نہیں مانگی اور ابھی تک جھوٹ بول رہے ہیں۔ میں ایک بار پھر چیلنج کرتا ہوں کہ یا تو ان تینوں باتوں کو ثابت کرو یا پھر اپنے بہتان پر معافی مانگو۔ ایک دفعہ پھر چیلنج ہے
آج رؤف کلاسرا نے عمران خان اور زلفی بخاری پر ایک اور جھوٹ اور بہتان سے بھرا ہوا کالم لکھا ہے۔ میں اس کالم کا مکمل پوسٹ مارٹم اپنی اگلی پوسٹ میں کروں گا۔ لیکن دو باتیں طے ہیں
اول: زلفیی بخاری کو رؤف کلاسرا نے اپنی اناء کا مسلہ بنا لیا ہے۔ ہمارے سرائیکی لوگوں میں اکثر ایک بات کہی جاتی ہے کہ جب کسی سے دشمنی پرسنل لیول پر چلی جائے تو کہتے ہیں کہ اب چاہے یہ یہ میرا بہنوئی ہی کیوں نہ بن جائے تو میں اس کو نہیں چھوڑوں گا چاہے میری بہن ہی کیوں نہ بیوہ ہو جائے۔ رؤف کلاسرا اب زلفی بخاری کے پیچھے پڑ گیا ہے، میں اس شخص کی علاقائی سوچ اور گھریلو تربیت سے اچھی طرح واقف ہوں، اب دانشوری اور ذات کے درمیان کے اناء جو حائل ہے۔
دوم: اس جعلی دانشوری کا بھرم اسی بات سے کھل گیا ہے کہ کیسے اس نے ایک نان ایشو کو پاکستان کے حقیقی مسائل پر ترجیع دے کر لوگوں کی توجہ ان مسائل سے ہٹا دی ہے۔ یاد رکھیے دانشور ہونے میں اور منہ پھٹ ہونے میں بہت فرق ہے۔ رؤف کلاسرا ایک منہ پھٹ اور تصدیق شدہ جھوٹا انسان ہے، اس گیدڑ کی موت آ چکی ہے اور اسی لے اس نے عمران خان اور اس کے دوستوں کو اپنی اناء کا مسلہ بنا لیا ہے۔
رؤف کلاسرا، ارشد شریف اور دیگر یہ بات یاد رکھیں کہ عمران خان کو گرانے کی کوشش میں بڑے بڑے طرم خان منہ کے بل جا گرے اور تم لوگوں کا تو ویسے بھی نہ کوئی دین ہے اور نہ کوئی ایمان۔ چند سال پہلے تک تم لوگ نوازشریف کے گن گاتے تھےا ور اس کو جمہوریت کی بقاء سمجھتے تھے، پھر نوازشریف کے خلاف ہو گئے۔ پھر عمران خان کی جھولی میں آ کر بیٹھ گئے اور اس کو پانامہ میں سپورٹ کیا لیکن اب الیکشن سے پہلے اس کے بھی خلاف ہو کر عوامی رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رؤف کلاسرا تم جیسے چمونوں کے لیے میرے جیسے رضا کار لکھاری ہی کافی ہیں۔
نوٹ: اپنی اگلی پوسٹ میں رؤف کلاسرا کے آج کے کالم (ضرورت ہے سپن ڈاکٹر کی) کا مکمل پوسٹ مارٹم کروں گا۔۔۔۔!!۔
they maximum said a diplomatic sentence that "I stand corrected" in fact they should say something like "I feel embraced, disgraced & dishonored & kindly accept my apologies for wrong & biased reporting without valid evidences"
نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے نا صرف نوازشریف کے متعلق جو کچھ کہا وہ بھی سچ تھا بلکہ عمران خان کی سیاسی غلطیوں پر یا خیبرپختونخواہ کے مسائل پر جو کچھ کہا وہ بھی سچ اور درست تھا۔ میرا موقف ہے کہ انہوں نے زلفی بخاری کو محض اپنی اناء کا مسلہ بنا لیا ہے اور اس نان ایشو کو زبردستی ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور سب سے بڑھ کر سوشل میڈیا پر ذلیل ہونے کے بعد اس ایشو میں عمران خان کو زبردستی انوالو کیا جا رہا ہے۔میں نے مضمون کے شروع میں ہی لکھ دیا تھا تھا کہ انہوں نے اپنی پچھلے دو سال کی بہترین رپورٹنگ سے ہمارے دل جیت لیے تھے۔ شکایت صرف ان کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کی ہے جو کہ مجھے نہیں لگتا کہ جلد اس روش کو ترک کیا جائے گا۔ اب اس کے پیچھے کیا وجہ ہے ؟ لفافہ یا جعلی دانشوری بگھارنے کا شوق ؟ اس سوال کا جواب میں آپ پر چھوڑتا ہوں
نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے نا صرف نوازشریف کے متعلق جو کچھ کہا وہ بھی سچ تھا بلکہ عمران خان کی سیاسی غلطیوں پر یا خیبرپختونخواہ کے مسائل پر جو کچھ کہا وہ بھی سچ اور درست تھا۔ میرا موقف ہے کہ انہوں نے زلفی بخاری کو محض اپنی اناء کا مسلہ بنا لیا ہے اور اس نان ایشو کو زبردستی ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور سب سے بڑھ کر سوشل میڈیا پر ذلیل ہونے کے بعد اس ایشو میں عمران خان کو زبردستی انوالو کیا جا رہا ہے۔میں نے مضمون کے شروع میں ہی لکھ دیا تھا تھا کہ انہوں نے اپنی پچھلے دو سال کی بہترین رپورٹنگ سے ہمارے دل جیت لیے تھے۔ شکایت صرف ان کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کی ہے جو کہ مجھے نہیں لگتا کہ جلد اس روش کو ترک کیا جائے گا۔ اب اس کے پیچھے کیا وجہ ہے ؟ لفافہ یا جعلی دانشوری بگھارنے کا شوق ؟ اس سوال کا جواب میں آپ پر چھوڑتا ہوں
Is qaum or mulk ko aik PTV or aik tractor ka pahiyya Theek karnay wala PTV2 he raas thay....yeh brand brand kay channel or bhaand miraasi ainj-kars nay to luttiya he dabo dee is qaum ki.
ٹی وی کے دونوں بھانڈ ارشد چے اور روف گلاسڑا اپنی **** کا پورا زور لگا کر پروپوگنڈہ کر رہے ہیں ملک ریاض کا پیسہ حلال کرنے کے لئے۔ دونوں چو۔۔ئے کونسلر تک تو بن نہیں سکتے اور تشریف اٹھا اٹھا کر شو میں ایسے باتیں کر رہے ہوتے ہیں جیسے ان سے بڑا دانشور تو کوئ نہیں ۔ انکے شو کی ریٹنگ دیکھو اور ڈاکٹر شاھد مسعود کا ایک پروگرام کی ریٹنگ چیک کرو لو ۔ یہ جھرلو لفافے ہیں
What you people dont understand that these reporters are targetting people every day, however since those people were from other parties, PTI people felt good. Now that same criticism has come to PTI and everyone is shouting against them . They have always been like this.... For example, Rauf klasra calls Mifta Ismail, Mufta.... he calls Mufta in every other program... he has also told about the scandal of Iqbal Z ahmed numerouse times... tols about "Qarza maafi" for Zulfiqar mirza wife from sindh..
Bottomline, during this program, if someone has a scandal, Klasra will repeatedly talk about it and continously. This is how they are. They have nothing against Zulfi, they will just talk about any scandal that they can break and something that interests the public.