اللهم لا تقتلنا بغضبك ولا تهلكنا بعذابك وعافنا قبل ذلك اے الله همیں اپنے غضب کی وجه سے قتل نه کرنا اور اپنے عذاب کے ذریعے هلاک نه کرنا اور همیں اس سے پهلے هی عافیت عطا فرمادینا. بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَاجب زمین پوری طرح جھنجھوڑ دی جائے گی وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَااور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَاانسان کہنے لگے گا اسے کیا ہوگیا ہے۔ يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَااس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَااس لئے کہ تیرے رب نے اسے حکم دیا ہوگا۔ زلزلے کیوں آتے ہیں؟ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے قرب قیامت کی جو بیشمار نشانیاں بیان کی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس زمانے میں زلزلوں کی کثرت ہوگی.کسی زمانے میں جب کہیں سے یہ اطلاعّ آتی تھی کہ فلاں جگہ زلزلہ آیا ہے اور اتنے لوگ اسکے نتیجے میں لقمہ اجل بن گئے ہیں تو دیندار اور خوف خدا رکھنے والے لوگ توبہ استغفار کرنے لگتے تھے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ کی رو سے یہ قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے .