Assalamo Alaikum, I have written a short article to reflect my feelings these days. I hope you guys agree with the tragic point I want to highlight with this writing. It is not against action of one person that I mentioned, it is our overall attitude.
Thanks.
زخمی کپتان اور قوم کا رویہ
شاہد راشد، کینیڈا
تاریخ پاکستان کا ایک ایسا لیڈر جس نے پورے ملک میں اپنی سادگی سچائی اور حبل وطنی کا لوہا منوایا. جس نے اپنی زندگی کے قیمتی ١٧ سال شدید مشکلات کے باوجود بنا کچھ مانگے قوم پر صرف کر دیے اور ایک پرعزم ارادے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سیاست میں ایسا ہیجان پیدا کر دیا کے ملک کے ہر طبقے نے سیاست میں دلچسپی لینا شروع کر دی. اور عوام نناس نے ملک کی فلاحو بہبود میں اپنا حصّہ ڈالنا چاہا. الیکشن ہوے تو ایسے ایسے لوگ ووٹ دینے نکلے جنہوں نے زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا وو اتنی گندی سیاست کا حصّہ بنیں گے. جو اپنے ملک کے حکومتی اور سیاسی معاملات سے نہایت متنفر تھے. ملک کے ٦٠ فی صد سے زائد لوگ خوف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اور جان ہتھیلی میں لے کر اپنے ملک کی تقدیر بدلنے نکلے. کپتان نے ان کو یقین دلا دیا تھا کے سیاست میں اچھے لوگ بھی آ سکتے ہیں. ملک بہتری کی طرف بھی جا سکتا ہے، اور سب سے بڑھ کر یہ کے مایوسی گناہ ہے! انہوں نے پہلی بار ایسا لیڈر دیکھا جس کا منشور إياك نعبد و إياك نستعين پر مشتمل ہے.

پھر الیکشن میں کیا ہوا، کس نے کیا رول ادا کیا اور کس طرح سے سٹیٹس کو نے جس میں میڈیا سے لے کر تمام وو طاقتیں شامل رہیں جو اس موجودہ سیٹ اپ سے فوائد حاصل کرتے ہیں - یہ میرا موزع نہیں. وو ہم سب جانتے ہیں. ضرورت یہ ہے کے آج ہم اس بات پر غور کریں کے ہم اس لیڈر کے ساتھ کیسا سلوک کر رہے ہیں جس نے اپنا تمام سکون، آرام اور عیش کی زندگی چھوڑ کر خود کو پاکستان کی فلاح بہبود کے لئے وقف کر دیا.
کپتان کی حالت یہ ہے کے اگر کسی سے زور سے ہاتھ بھی ملا لے تو اس کی کمر میں شدیر درد اٹھتا ہے. ابھی تک وو اسمبلی میں اپنا اوتھ بھی نہیں لے سکا. اور ہماری حالت یہ کے ہمارے جھگڑے، ذاتی انا، اور ہوس ختم ہی نہیں ہوتی. لیڈر نے اتنی بار سمجھایا اور کر کے بھی دکھایا کے شارٹ کٹ سے کچھ حاصل نہیں ہوتا. اور یہ کی فتح اور شکست صرف الله کے ہاتھ میں ہے. ہمارا کام صرف کوشش کرنا ہے. عزت اور ذلّت رب جلیل کے ہاتھ میں ہے. لیکن ہمارا حال پھر بھی یہ کے ہم نے اگر ١٧ سال بھی اس کے ساتھ کزارے اور خود کو نظریاتی کارکن بھی ثابت کیا پھر بھی کچھ نہ سیکھا، یہ خیال تک نہ کیا کے اگر ہم اپنی خود غرضی میں رویے پیٹیں گے کے ہمیں اتنی قربانیوں کے بعد، امریکہ کی شہریت ترک کرنے کے باوجود بھی اسمبلی کی ایک سیٹ تک نہ ملی تو ہم نے پوری پارٹی کو سرے عام بدنام کرنا شروع کر دیا. تو ہمارے اس رویے سے کپتان جو کے نہ صرف زخمی ہے بلکے قوم کے ساتھ اتنی بڑی نا انصافی کے زخم بھی لے کر بیٹھا ہے، اس کے دل پر کیا گزرے گی؟ وو ہر بار انصاف کی پارٹی کو، پاکستان کی پارٹی کو ٹوٹ پھوٹ کے بعد اکٹھا کرتا ہے، جو تکلیف انسان کو اپنوں کے روئیے سے ہوتی ہے وو دوسروں سے نہیں ملتی. آپ جب تک بے لوث ہو کر کام نہیں کریں گے کپتان کے ساتھ انصاف نہیں کریں گے اور پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا. کپتان ایک انسان ہے وو ہمیں منزل کی راہ تو دکھا سکتا ہے لیکن اس راہ پر چلنا ہم نے خود ہے، تکالیف بھی برداشت کرنی ہیں اور قربانیاں بھی دینی ہیں. کہاں لکھا ہے کے ١٧ سال لگا دیے اور امریکا کی شہریت چھوڑ دی تو اسمبلی کی سیٹ پکّی؟ کیا سیٹ نہ ملی تو ہم پاکستان کی فلاح کے لیے کام نہیں کر سکتے؟ اور اگر سیٹ کی لالچ کے بغیر پوری زندگی بھی لگا دی تو پاکستان کی نسلیں آپ کو یاد رکھیں گی. آپ کے نام پر سڑکیں بنیں گی ائیرپورٹ بنیں گے. اور اگر لالچ کی تو سیٹ تو شاید مل جاۓ لیکن کیا سچی عزت ملے گی؟
کیا ہمارے اس قسم کے روئے کپتان کے زخموں پر نمک نہیں چھڑکتے ہونگے؟ یہ رویہ کوئی ایک نہیں ہم سب دکھا رہے ہیں. لگتا ہے ہم نے کپتان کی مثالی لیڈرشپ سے کچھ نہیں سیکھا. نہ ان لوگوں نے جو کپتان کے ساتھ ١٧ سال اٹھے بیٹھے اور نہ ان لوگوں نے جو ظاھر اس کے گرویدہ رہے. کیا ہمیں اپنی سوچ درست کرنے کے لئے ١٧ سال اور چاہیے؟ یا اس سے بھی زیادہ.
یا الله آپ نےعمران خان کو واقعی ہمارے لیے پیدا کیا تھا یا کوئی اور قوم اس کی مستحق ہے؟ یا الله آپ کو ہم پر اتنا رحم آ گیا ہے تو ہم پر اتنا رحم اور فرما دے ہمیں ایک اچھے انسان کی پہچان کرنا سکھا دے، اور ہم اسلام کے ان اصولوں پر چل پڑیں جن کا آپ نے ہمیں حکم دیا ہے. سچائی، ایمانداری، اخلاق کی پختگی، یقین کامل، اور صبرو تحمل. او الله عمران خان کو شفاء کاملہ عطا فرما. او الله پاکستان پراور امّت مسلمہ پر رحم فرما. آمین.
إياك نعبد و إياك نستعين - ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں

Last edited by a moderator: