Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستانی قوم زندہ باد، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستانی قوم زندہ باد۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کتنے جوش اور جزبے سے یہ نعرہ ہم لگاتے ہیں، وار آن ٹیرر جب شروع ہوئی تو ایک اکیلا کپتان چیخ او پکار کرتا رہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں اور قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے سے حالات مزید خراب ہوں گے، خان صاحب مذاکرات کے زریغے اس کا حل نکالنا چاہتے تھے جو ایک ٹھیک حکمت عملی تھی۔ اگر اس وقت عمران خان کی بات مان لی جاتی تو یہ جنگ ہمارے شہروں تک نہ پھیلتی اور نہ فوج اور عوام کا اتنا نقصان ہوتا۔
آرمی کیاباقاعدہ پلاننگ سے اپنے اہداف کے حصول کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کیا اسے مدت کا علم ہے، اس پر کتنا خرچہ آئے گا اور اس کے مضمرات کیا ہوں گے؟ ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ ڈومور کا حکم آیا اور آپ اپنے شہریوں پر بمباری کرنا شروع۔ ۔ ۔ ۔ ۔دنیا کے کسی بھی ملک کی فوج اپنے ملک میں بمباری نہیں کرتی ہے۔
پاکستان کی فوج اسلامی دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے، یہ ایک ایٹمی ملک ہے، ہمارے پاس میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے، فوجی لحاظ سے دیکھا جائے تو ہمیں ایک مضبوط، مستحکم اور خودمختار ملک ہونا چاہئے، لیکن ایسا کیوں
نہیں ہے؟
میں خدانخواستہ فوج کے خلاف نہیں ہوں اور نہ ہی تمام مسائل کا ذمہ دار فوج کو سمجھتا ہوں لیکن پاکستان کے تمام موجودہ مسائل کے پیچھے فوج کے کسی نہ کسی جرنیل کا ہاتھ نظر آئے تو کیا کہا جاسکتا ہے. بجائے اس کے عمران کی بات پر غور کیا جاتا، اس کو طالبان خان بنا دیا اور اب اس کا انجام سب کے سامنے - اربوں کھربوں کا نقصان ہوا ، کئی ہزار فوجی اور ہلاک ہوئے ،وحشیانہ بمباری سے بستیاں کھنڈر ہوگئیں،
پاک فوج اپنے ہی ملک میں فتح جھنڈے گھاڑھ رہی ہے ۔فوج کو یقیننا اب کامیابیاں مل رہی ہے اور بہت زیادہ مل رہی ہوں گی، اتنی زیادہ کہ ہم اور آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ لیکن اتنے نقصان کے بعد فتح کے نعرے لگانا کوئی ہوشمندی کا کام نہیں - اس پر فوج کو سوچنا ہو گا۔ اور قوم کو اس کا حساب دینا ہوگا۔ معصوم و بے گناہ شہریوں کی لاشوں کو بتانا ہوگا کہ کس جرم کی ان کو سزا ملی ہے۔ ہم نے ہر حاضر سروس جنرل کو سلام کیا ہم تم کو بھی سلام کہتے ہیں راحیل شریف،
جُرم تو کوئی نہیں سرزد ہوا مجھ سے حضور
با وجود اِس کے سزا تسلیم کر لیتا ہوں میں
جب بغیر اس کے نہ ہوتی ہو خلاصی اے عدم
رہزنوں کو رہنما تسلیم کر لیتا ہوں میں
Last edited: