Advertisement

دی ہنڈرڈ" میں شاہین آفریدی کی شاندار گیند کے چرچے،ویڈیو وائرل

6سھاھععنافرییدیگایند.jpg

پاکستان کے مایہ ناز قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اپنی تباہ کن گیندبازی کے باعث دنیا بھر کی ٹیموں کے بلے بازوں کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔ شاہین اپنے خطرناک یارکرز سے مخالف بلے بازوں کے دل دہلانے اور میچز کے ابتدائی اوورز میں حریف بلے بازوں کی وکٹیں اڑانے کے باعث دنیا بھر کی کرکٹ ٹیموں میں اپنی دھاک بٹھانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے برطانیہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی زیرنگرانی کھیلے جانے والے 100 گیندوں کے مینز کرکٹ ٹورنامنٹ دی ہنڈرڈ کی فرنچائز ویلش فائر کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔ دی ہنڈرڈ میں شاہین شاہ آفریدی کے بائولنگ ایکشن کو "ہیلمٹ کیم" سے عکسبند کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

دی ہنڈرڈ ایونٹ میں 23 سالہ قومی پیسر شاہین آفریدی کی شارٹ پچ ڈلیوری ہیلمٹ والے کیمرے سے عکسبند گیا جس میں ایسا لگ رہا ہے کہ بجلی کا کوندا سا لپکا اور مخالف ٹیم کے بلے باز پہلی ہی گیند پر کیچ دے کر آئوٹ ہو گئے۔ سابق لیجنڈ قومی فاسٹ بائولر سرفراز نواز کی طرف سے بھی 23 سالہ شاہین شاہ آفریدی کو غیرمعمولی گیندباز قرار دیا گیا تھا۔

Loading X post…
Open original post on X

سرفراز نواز نے کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی انتہائی غیرمعمولی گیندباز ہے جو مخالف ٹیم کیلئے اپنے ابتدائی 2 سے 3 اوورز میں ملک ثابت ہوتا ہے۔ نئی گیند کے ساتھ پیس، سیم یارکر اور سوئنگ کرنے والے گیندباز میں نے انتہائی کم دیکھے ہیں۔ شاہین آفریدی دی ہنڈرڈ ایونٹ کے بعد افغانستان کیخلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں ان ایکشن ہوں گے جو سری لنکا میں کھیلی جا رہی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

علاوہ ازیں یو اے ای کی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی) کی معروف فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے اپنے دوسرے سیزن کیلئے قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی سے 3 سال کیلئے معاہدہ کر لیا ہے۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بننے پر انتہائی پُرجوش ہوں، یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ڈیزرٹ وائپرز آئی ایل ٹی 20 کے پچھلے سیزن میں رنراپ ٹیم تھی۔

Loading X post…
Open original post on X
 
If Pakistanis are not able to stand against this Mafia at least they can boycott of all matches, TV programs, any national seminars or functions.....
 
If Pakistanis are not able to stand against this Mafia at least they can boycott of all matches, TV programs, any national seminars or functions.....

What mafia ? You like to deprive them only entertainment this nation has ?
 
Advertisement
What mafia ? You like to deprive them only entertainment this nation has ?
It's not deprive entertainment from them....they are only earning money from also this kind of action shows peaceful protest.
Lashouin pr Khushi k dhamal sy better ha protest ma suffering families KO support Kia jaye
 
Shaheen is an overrated bowler. Barring first couple of ours he is a piece of cake. Also he is not a trusted performer in death overs.

Lack of control is another problem that makes him vulnerable against food batters in the mid and end overs.