- Joined
- Mar 20, 2009
- Posts
- 11,550
- Reaction score
- 19,922
- Points
- 113
بسم الله الرحمٰن الرحیم
دہشتگردی کے خاتمے کے لئے میں یہاں کچھ تجویز اور ارا پیش کر رہا ہوں..ان تجاویز پر عمل ہوگا یا نہیں اس پر بھی اپنی راۓ دونگا...آپ بھی اپنی راۓ دینے کا حق رکھتے ہیں
١) پاکستان میں پولیس کو مکمل طور پر با اختیار آزاد اور ذمہ دار ادارہ جو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک ہو بنانے کی ضرورت ہے...پچھلے ٦٧ سالوں میں اس پر بات کبھی نہیں کی گئی...پہلی دفعہ عمران خان نے یہ بات کی اور کر کے دکھایا...آج لوگ بات تو کر رہے ہیں مگر عمل نہیں...عمل کی توفیق بھی پی ٹی ای کی حکومت کو ہی ہوئی
میرا ماننا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں ایسا نہیں ہوگا...اسلئے دہشتگردی کے خاتمے کو بھول جائیں
٢) شہر کراچی اور دیگر شہروں میں تمام کلعدم یا فرقہ وارانہ لسانی اور تشدد کو ابھارنے والی تمام تنظیموں پر کم سے کم ٢ سال کے لئے مکمل پابندی...اگر تو پہلی تجویز پر عمل کرنے کا ارادہ ہو تو
یہ بھی نہیں ہوگا یعنی ہوتا نظر نہیں آ رہا
٣) ہر قسم کے بینر مپفلٹ اور وال چالکنگ پر مکمل پابندی..چاہے کوئی سیاسی جماعت ہو، عطای ڈاکٹر ہوں، یا مذہبی تنظیم...کہیں جلوس کا پروگرام نعت خوانی کا ہوعرس ہو یا ماتم یا کانفرنس کا
شہر میں کہیں کسی پارٹی کا جھنڈا ہو نا کسی پارٹی کا بینریا مپفلٹ، الیکشن سےپہلے اسکی مشروط اجازت دی جاۓ...وگرنہ مکمل پابندی..مکمل پابندی نا ہو تو کم سے کم مشروط اور محدود اجازت
یہ ہوسکتا ہے مگر نہیں ہوگا
٤) تمام مساجد اور عبادت گاہوں کے سپیکرز چار دیواری میں ہوں ازاں کے سوا باہر سپیکرز لگانےکی کوئی اجازت نا ہو نا اسکی کوئی ضرورت ہے
یہ بھی ہوسکتا ہے مگر عمل درامد نہیں ہوگا
٥) غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر سزاۓ موت سے قریب تر قانون بنا دیا جاۓ...یعنی عمر قید وغیرہ
یہ قانون تو بن سکتا ہے مگر بنا پولیس کے درست ہووے اس پر عمل نہیں ہوسکتا
٦) تمام مذہبی و لسانی گروہوں کو بٹھا کر انکی بات سنی جاۓ اور انکی جائز شکایات کو دور کیا جاۓ...تاکہ یہ تنظیمیں اس تمام کروائی کو ظلم یا زیادتی باور نا کرواسکیں
یہ بھی نہیں ہوگا
٧) تمام لسانی و کلعدم تنظیموں کا میڈیا میں مکمل بائیکاٹ کیا جائے...اسی طرح میڈیا سے فحاشی و عریانی کا بھی خاتمہ کیا جاۓ تاکہ متاثرہ فریق پروپگندہ نا کرسکے کہ یہ سب مغربی و بیرونی ایجنڈہ ہے
یہ بھی نہیں ہوگا
٨) تمام اداروں بشمول ٹریفک پولیس کسمٹز ایف بی آر وغیرہ سے کرپشن کا خاتمہ کیا جاۓ اور انکی بھی تنظیم نو کی جاۓ پولیس کی طرح...تاکہ تمام اکائیاں بہتر انداز میں اس دھھستگردی کے خلاف اپنا کردار ادا کرسکیں..ہم بخوبی جانتے ہیں کہ پچاس اور سو روپے پر آپ ٹریفک پولیس کو خرید سکتے ہیں، ہمارے کسٹم حکام اور بارڈر کسٹمز کے حال کا بھی ہمیں پتا ہے
یہ بھی نہیں ہوگا
٩) مدارس پر بڑا شور مچایا جاتا ہے کہ یہاں سے دہشتگرد پیدا ہوتے ہیں...یہ بات ایک افسانہ ہے حقیقت سے اسکا دور سے بھی تعلق نہیں...اگر ایسا ہے تو پھر نشاندہی کر کے ایسے مدارس کے متنظمین کو چوراہوں پر لٹکایا جاۓ
یہ بھی نہیں ہوگا
١٠) حکومت مدارس کی سرپرستی کرے انھیں فنڈز مہیا کرے...تاکہ مدارس کو فنڈز کے لئے مارا مارا نا پھرنا پڑے...اور لوگوں کو یہ تاثر ملے کے وہ ایک اسلامی مملکت کے شہری ہیں اور مغربی سوچ و فکر انپر تھونپی نہیں جا رہی
یہ بھی نہیں ہوگا
١١)لوگوں کو میڈیا پر آکر اسلام مسلمانوں مولویوں اور فرقوں کو گالیاں دینے سے روکا جاۓ...تاکہ مخالف فریق اس کو جواز نا بنا سکے...گالیاں دینے سے مسائل ختم نہیں ہوتے ہیں...نظریاتی اختلافات پر علمی گفتگو یا صحتمند مباحثہ کو تقویت دی جاۓ اور اسے جرم نا بنایا جاۓ...تاکہ ہر فرقہ و مسلک آزادی کو محسوس کر سکے اور پانی ذمہ داریوں کو بھی
ایسا بھی نہیں ہوگا
١٣) شہروں کو بند کرنے ہڑتالیں کرنے جلوس نکالنے ریلیاں نکالنے پر مکمل پابندی...یہ پابندی کم سے کم دو یا تین سال کے لئے ہو...ایمرجنسی ڈکلئیر کر دی جاۓ...ایسی کسی بھی سرگرمی کے لئے مخصوص مقامات مختص کردیے جائیں..چاہے کچھ بھی ہوجاۓ کاروبار بند نہیں ہوگا ٥٠ آدمی ہلاک ہوں یا ١٠٠ "الله نا کرے"...کیوں کہ دشمن کا مقصد ہمیں معاشی طور پر کمزور کرنا ہو تو پھر وہ مارتا جاۓ اور ہم کاروبار بند کرتے جائیں ایسا نہیں ہونا چاہیے
یہ بھی نہیں ہوگا
آپ سوچ سکتے ہیں کہ جب انمیں سے ایسا کچھ نہیں ہوگا تو کیا پاکستان سے دھھشتگردی کا خاتمہ ہوگا؟؟
میرا جواب ہے کہ کسی حد تک کمی آ سکتی ہے آرمی آپریشن سے مگر یہ مستقل حل نہیں
مستقل حل اسی میں ہے جو اوپر بیان ہوا
یہ میرا اپنا ذاتی خیال ہے
آپکا اتفاق کرنا یا اختلاف کرنا آپکا حق ہے

- Featured Thumbs
- https://englishworld31.files.wordpress.com/2010/03/33photo.jpg
Last edited by a moderator: