Advertisement

دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کچھ تجاویز

بسم الله الرحمٰن الرحیم

​
دہشتگردی کے خاتمے کے لئے میں یہاں کچھ تجویز اور ارا پیش کر رہا ہوں..ان تجاویز پر عمل ہوگا یا نہیں اس پر بھی اپنی راۓ دونگا...آپ بھی اپنی راۓ دینے کا حق رکھتے ہیں

١) پاکستان میں پولیس کو مکمل طور پر با اختیار آزاد اور ذمہ دار ادارہ جو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک ہو بنانے کی ضرورت ہے...پچھلے ٦٧ سالوں میں اس پر بات کبھی نہیں کی گئی...پہلی دفعہ عمران خان نے یہ بات کی اور کر کے دکھایا...آج لوگ بات تو کر رہے ہیں مگر عمل نہیں...عمل کی توفیق بھی پی ٹی ای کی حکومت کو ہی ہوئی
میرا ماننا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں ایسا نہیں ہوگا...اسلئے دہشتگردی کے خاتمے کو بھول جائیں

٢) شہر کراچی اور دیگر شہروں میں تمام کلعدم یا فرقہ وارانہ لسانی اور تشدد کو ابھارنے والی تمام تنظیموں پر کم سے کم ٢ سال کے لئے مکمل پابندی...اگر تو پہلی تجویز پر عمل کرنے کا ارادہ ہو تو

یہ بھی نہیں ہوگا یعنی ہوتا نظر نہیں آ رہا


٣) ہر قسم کے بینر مپفلٹ اور وال چالکنگ پر مکمل پابندی..چاہے کوئی سیاسی جماعت ہو، عطای ڈاکٹر ہوں، یا مذہبی تنظیم...کہیں جلوس کا پروگرام نعت خوانی کا ہوعرس ہو یا ماتم یا کانفرنس کا
شہر میں کہیں کسی پارٹی کا جھنڈا ہو نا کسی پارٹی کا بینریا مپفلٹ، الیکشن سےپہلے اسکی مشروط اجازت دی جاۓ...وگرنہ مکمل پابندی..مکمل پابندی نا ہو تو کم سے کم مشروط اور محدود اجازت

یہ ہوسکتا ہے مگر نہیں ہوگا

٤) تمام مساجد اور عبادت گاہوں کے سپیکرز چار دیواری میں ہوں ازاں کے سوا باہر سپیکرز لگانےکی کوئی اجازت نا ہو نا اسکی کوئی ضرورت ہے
یہ بھی ہوسکتا ہے مگر عمل درامد نہیں ہوگا

٥) غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر سزاۓ موت سے قریب تر قانون بنا دیا جاۓ...یعنی عمر قید وغیرہ

یہ قانون تو بن سکتا ہے مگر بنا پولیس کے درست ہووے اس پر عمل نہیں ہوسکتا

٦) تمام مذہبی و لسانی گروہوں کو بٹھا کر انکی بات سنی جاۓ اور انکی جائز شکایات کو دور کیا جاۓ...تاکہ یہ تنظیمیں اس تمام کروائی کو ظلم یا زیادتی باور نا کرواسکیں

یہ بھی نہیں ہوگا

٧) تمام لسانی و کلعدم تنظیموں کا میڈیا میں مکمل بائیکاٹ کیا جائے...اسی طرح میڈیا سے فحاشی و عریانی کا بھی خاتمہ کیا جاۓ تاکہ متاثرہ فریق پروپگندہ نا کرسکے کہ یہ سب مغربی و بیرونی ایجنڈہ ہے

یہ بھی نہیں ہوگا

٨) تمام اداروں بشمول ٹریفک پولیس کسمٹز ایف بی آر وغیرہ سے کرپشن کا خاتمہ کیا جاۓ اور انکی بھی تنظیم نو کی جاۓ پولیس کی طرح...تاکہ تمام اکائیاں بہتر انداز میں اس دھھستگردی کے خلاف اپنا کردار ادا کرسکیں..ہم بخوبی جانتے ہیں کہ پچاس اور سو روپے پر آپ ٹریفک پولیس کو خرید سکتے ہیں، ہمارے کسٹم حکام اور بارڈر کسٹمز کے حال کا بھی ہمیں پتا ہے

یہ بھی نہیں ہوگا

٩) مدارس پر بڑا شور مچایا جاتا ہے کہ یہاں سے دہشتگرد پیدا ہوتے ہیں...یہ بات ایک افسانہ ہے حقیقت سے اسکا دور سے بھی تعلق نہیں...اگر ایسا ہے تو پھر نشاندہی کر کے ایسے مدارس کے متنظمین کو چوراہوں پر لٹکایا جاۓ

یہ بھی نہیں ہوگا

١٠) حکومت مدارس کی سرپرستی کرے انھیں فنڈز مہیا کرے...تاکہ مدارس کو فنڈز کے لئے مارا مارا نا پھرنا پڑے...اور لوگوں کو یہ تاثر ملے کے وہ ایک اسلامی مملکت کے شہری ہیں اور مغربی سوچ و فکر انپر تھونپی نہیں جا رہی
یہ بھی نہیں ہوگا

١١)لوگوں کو میڈیا پر آکر اسلام مسلمانوں مولویوں اور فرقوں کو گالیاں دینے سے روکا جاۓ...تاکہ مخالف فریق اس کو جواز نا بنا سکے...گالیاں دینے سے مسائل ختم نہیں ہوتے ہیں...نظریاتی اختلافات پر علمی گفتگو یا صحتمند مباحثہ کو تقویت دی جاۓ اور اسے جرم نا بنایا جاۓ...تاکہ ہر فرقہ و مسلک آزادی کو محسوس کر سکے اور پانی ذمہ داریوں کو بھی

ایسا بھی نہیں ہوگا

١٣) شہروں کو بند کرنے ہڑتالیں کرنے جلوس نکالنے ریلیاں نکالنے پر مکمل پابندی...یہ پابندی کم سے کم دو یا تین سال کے لئے ہو...ایمرجنسی ڈکلئیر کر دی جاۓ...ایسی کسی بھی سرگرمی کے لئے مخصوص مقامات مختص کردیے جائیں..چاہے کچھ بھی ہوجاۓ کاروبار بند نہیں ہوگا ٥٠ آدمی ہلاک ہوں یا ١٠٠ "الله نا کرے"...کیوں کہ دشمن کا مقصد ہمیں معاشی طور پر کمزور کرنا ہو تو پھر وہ مارتا جاۓ اور ہم کاروبار بند کرتے جائیں ایسا نہیں ہونا چاہیے
یہ بھی نہیں ہوگا

آپ سوچ سکتے ہیں کہ جب انمیں سے ایسا کچھ نہیں ہوگا تو کیا پاکستان سے دھھشتگردی کا خاتمہ ہوگا؟؟

میرا جواب ہے کہ کسی حد تک کمی آ سکتی ہے آرمی آپریشن سے مگر یہ مستقل حل نہیں
مستقل حل اسی میں ہے جو اوپر بیان ہوا

یہ میرا اپنا ذاتی خیال ہے
آپکا اتفاق کرنا یا اختلاف کرنا آپکا حق ہے
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
پاکستان میں پولیس کو مکمل طور پر با اختیار آزاد اور ذمہ دار ادارہ جو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک ہو بنانے کی ضرورت ہے.یہی ایک بات پر اگر عمل ہو ا تو اپکی باقی تجاویز ان کے ساتھ اٹومیٹک ہو جائے گی اس میں کوئی شک نہیں
 
یہ بھی نہیں ہوگا

Hang top 500 current power holders in one go without wasting any time to ask them
یہ بھی نہیں ہوگا​
 
Advertisement




ہرخاص وعام مطلع کیا جاتا ہےکہ اعلی' حضرت قبلہ كَونین و كعبہ دارین جناب قبلہ گاہ سچ بولو
صاحب دام اقبالہ کی مندرجہ بالا تمام شاہکار تجاویزپر آمنا وصدقنا کہتے ہوئے لبیک،لبیک ،لبیک
کا ورد کیجئیے ورنہ اعلی' حضرت قبلہ گاہی سچ بولو آپ کو کافر قرار دینے میں ذرا بھی نہ
ہچکچائیں گے یقین نہیں آتا تو خود ہی ملاحظہ فرما لیجئیے قبلہ کی تمام تجاویز سر آنکھوں پر
لیکن ایک انتہائی اہم تجویز کا ذکر قبلہ گاہی سچ بولو نے نہیں کیا آج اس ملک کا سب سے بڑا المیہ محض فقہی اورمسلکی بنیادوں پر کافر قرار دے کر مخالف فرقے کے خون سے ہولی کھیلنا انہیں مسجدوں،امام بارگاہوں،عبادت گاہوں،جنازوں،قبرستانوں ،درگاہوں اور بازاروں میں
بم اور بارود کے ذریعے ان کے جسموں کے چیتھٹرے اڑانا نہیں ہے؟ صاحبان فورم ذرا دل پر ہاتھ رکھ
کر اپنے ایمان سے بتائیے کہ کیا بیشترمعصوم پاکستانیوں کا خون ناحق محض کافر قرار دے کر
نہیں بہایا گیا ؟ کیا جنت کے حصول کے عوض ماؤں کی گودیاں نہیں اجا ڑیں گیں؟ کیا حوران
بہشت کی لالچ میں معصوم پھولوں کو خاک وخون میں نہیں نہلایا گیا؟ اور سب کچھ ہوا ان کفر
کے فتووں کے نتیجہ میں ابھی تھوڑی دیر قبل ہی قبلہ تھریڈ سٹارٹرسچ بولو نے ایک دوسرے
تھریڈ میں عشق یزید سے مغلوب ہو کر یہ کہا کہ اگر کوئی یزید کو کافر کہے گا تو ہمیں بھی حق
حاصل ہے دوسروں کو کافر قرار دینے کا تو صاحبان فورم خدا را پہچانئیے انہیں جومعصوم
پاکستانیوں کو کافر قرارا دے کر اب 70000 سے زائد افراد کا خون بہا چکے ہیں لیکن سچ بولو
نے اس کا تذکرہ مناسب نہیں سمجھا کیونکہ کفر کے فتوے دینے کے جملہ حقوق ان کے پاس محفوظ ہیں

quote_icon.png
Originally Posted by such bolo

عجیب و غریب باتیں کرتے ہو
مسلہ کا پائیدار حل اس نوک جھونک میں نہیں...جو تم کر رہے ہو
نا ہی یہ نوک جھونک کا موقع ہے

تمھاری دلیل کے پرخچے تو میں اس طرح اڑا سکتا ہوں کہ
جو لوگ صحابہ کی پوری جماعت کو گالیاں دیتے ہوں اور مرتد مانتے ہوں
جو لوگ امیر معاویہ رضی الله عنہ اور
یزید کو ہر دوسری پوسٹ میں کافر کہتے ہوں
وہ دوسروں کو تکفیری ہونے کا الزام دیں تو جچتا نہیں
جو گفتگو آپ کر رہے ہیں اس سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکو

میرے ہمدم
ہر بات کا موقع محل ہوتا ہے
اس وقت جب کہ سانحہ ہوا ہے تو ہمیں ملزمان پکڑنے اور
حکومت کو اپنی کارکردگی بڑھانے پر زور دینا چاہیے

باقی گفتگو ثانوی ہے اور اپنے اپنے نظریات پر مبنی ہے
حق کا متلاشی تحقیقی کرتا رہے ساری زندگی پڑی ہے

باقی کسی کو غیر مسلم گمراہ بدعتی یا مشرک ماننے سے واجب القتل ہونا لازم نہیں آتا
میں قادیانیوں کو یا
شیعہ علماء کو غیر مسلم مانتا ہوں تو اسکا مطلب میں انکا قتل جائز سمجھتا ہوں؟؟
نہیں ایسا ہر گز نہیں...نا ایسا تھا ماضی میں
٢٠٠١ کے بعد تشدد گمراہی اور علاقائی و بن الاقوامی سیاسی جبر سے معاملات بگڑ گئے
یہی حقیقت ہے
​
quote_icon.png
Originally Posted by hmkhan


اعلی' حضرت آپ کے سر عزیزکی قسم بتائیے کہ میں کہاں آپ کو آگ بگولہ نظر آیا ہاں البتہ کچھ
آپ کے در سے اکتساب حاصل کرنے کی گستاخی ضرور کی تھی اب ایک گستاخی اور معاف
ذرا وضاحت فرمائیں گے کہ وہ کون ستم ظریف ہیں جنہوں نے یزید جیسی پاکیزہ اور مقدس ہستی
کو کافر کہہ کر آپ کے ہردے کےآبگینے کو ٹھیس پہنچائی اور آپ کے دل کی نازک رگیں ٹوٹ،ٹوٹ کر بکھر گیں اور آپ اس کا بدلہ ہر ہما،شما کو کافر قرار دے کر لے رہے ہیں دیکھئے
بتائیے گا ضرور کہ وہ کون گستاخ ہیں جنہوں نے نقل کفر،کفر نہ باشد یزید کو کافر کہنے کی
جرات کی ہو سکےتو کوئی حوالہ یا ریفرنس ضرور دیجئیے گا

​

quote_icon.png
Originally Posted by such bolo

آپسے مطلب آپکا گروہ
ہ"عمومی طور پر"ہ
 
Last edited:
کسی ادارے سے نکلنے والے طالب علم سے پوچھا جائے کہ مال کیسے کماو گے۔ اگر تسلی بخس جواب نہ ملے تو جہالت کی یونیورسٹی کو بل ڈوز کر دیا جائے
فتنا فساد حتم ەو جاے گا
 
آپ کی معصومیت پر صدقے جانے کو جی چاہتا ہے کہ کتا باؤلا ہو جائے تو شہر کی تمام آبادی کو جیل میں بند کردو۔
بھیا سیدھی سی بات ہے جنداللہ، ٹی ٹی پی، لشکر جھنگوی کے ممبران کو چن چن کر مارا جائے، دھشتگردی میں ملوث مدرسوں اور دارالعلوموں کو بلڈوز کیا جائے۔ تخریب کاروں کی مدد کرنے والوں پر مقدمات چلیں اور بیرونی فنڈنگ ضبط کی جائے۔​