مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کے معاملے میں حکومتی دباؤ بھی کام نہ آیا، امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر اسد مجید ڈٹ گئے، بیان میں کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ مراسلے میں دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تینوں سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔
اجلاس میں سابق سفیر اسد مجید مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی، اسد مجید حکومتی دباؤ کے باوجود اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ خط میں دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیسے کہوں کہ یہ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہے۔
دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کی ہیں ، دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے اس لئے مراسلے میں کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔
تاہم قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے مداخلت ہے کی توثیق کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے، خفیہ اداروں نے اعلامیہ کی تحقیقات کی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا، تمام ترمعلومات اور مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ غیر ملکی سازش نہیں تھی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران ایک خط لہرا کر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ایک بہت ہی طاقتور ملک کی جانب سے کی گئی۔
بعد ازاں اس معاملے پر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے ڈی مارش بھی جاری کیا تھا۔
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی ہی تقریر میں قومی اسمبلی میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔
سب کو پتا ہے کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے خط تو تھا ہی نہیں وہ جھوٹ پکڑا گیا تو سازش کا جھوٹ پکڑ لیا آج وہ بھی پکڑا گیا ہے سفیر نے کہا ہے کہ سازش نہیں ہوی اور میں نے سازش یا عدم اعتماد کا کوی ذکر ہی نہیں کیا لکھ لعنت جھوٹوں پر
سب کو پتا ہے کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے خط تو تھا ہی نہیں وہ جھوٹ پکڑا گیا تو سازش کا جھوٹ پکڑ لیا آج وہ بھی پکڑا گیا ہے سفیر نے کہا ہے کہ سازش نہیں ہوی اور میں نے سازش یا عدم اعتماد کا کوی ذکر ہی نہیں کیا لکھ لعنت جھوٹوں پر
باجوہ اسکی فیمیلی کو بھی دھمکا کر مرضی کابیان لکھوا لے گا ، لالچی غدار اور اسکے سیاسی پالتو لٹیرے کچھ بھی کر سکتے ہیں ابھی دیکھنا ہے کہ بے غیرت ٹولہ کہاں تک گرتا ہے ،، میجر راجہ کی فیمیلی کو بھی دھمکا کر ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا ، اسکی فیمیلی کو یرغمال بنا رکھا ہے
The NSC will lose its importance and credibility if they contradict or dismiss their earlier findings. They can not dismiss interference and if there is an interference the court needs to take notice. Its a national security matter and no a parliamentary matter. Court will lose its credibility if they dont investigate.
یہ کہاں ہوتا ہے کہ جس وزیر اعظم اور اراکین اسمبلی کے خلاف سازش کے تحت حکومت کا تختہ پلٹنے کے الزامات ہیں، وہ اس سیکیورٹی کاوٗنسل کی تحقیق میں بذاتِ خود نہ صرف شامل ہیں بلکہ صدارت فرما رہے ہیں؟