Advertisement

دل کا دورہ پڑنے کی خبروں پر شیخ رشید کے ترجمان کاردعمل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ہارٹ اٹیک کی خبریں سوشل میڈیا پر گرم۔۔ شیخ رشید کے ترجمان کی تردید

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہارٹ اٹیک کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش تھی جس پر شیخ رشید کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا۔

شیخ رشید کے ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے منسوب ہارٹ اٹیک کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ شیخ رشید احمد الحمد اللہ مکمل صحتمند ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

شیخ رشید کے ترجمان کے مطابق ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلا تصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
​
 
Advertisement
جب ایسی خبریں اڑنے لگیں تو بعض اوقات چنگا بھلا بندہ بھی بیمار ہوجاتا ہے​