ببر شیر نے بڑا سر کھپایا کہ کسی طرح عدم اعتماد کی بلا ٹل جاے اور اچھی یابری چار سال کی حکومت اپنی ٹرم پوری کرنے کے بعد عزت سے رخصت ہو مگر لگتا ہے یہ دل کی حسرت اب پوری نہیں ہوسکتی کیونکہ آج کے اجلاس میں فیصلہ ہوگیا۔ عمران خان کے ایک سو اکہتر ممبران میں سے صرف سو ممبران حاضر تھے اکہتر غائب تھے جو لازمی طور پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں اور اسی دن جلوہ افروز ہونگے جسدن عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ اگر فرض کر لیا جاے کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ کے بیس بائیس ممبران کے ووٹ بھی عمران کو دے دیں تو پھر بھی پچاس ممبران کی کمی ہوچکی ہے کیونکہ وہ آج کے اجلاس میں دکھای نہیں دئے۔ پی ٹی آی نے آج کا اجلاس بھی کال نہیں کرنا تھا مگر غلط فہمی میں انکی مت ماری گئی اور اجلاس کال کرکے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ ایک سو اکہتر سے سکڑ کر صرف سو رہ گئے ہیں۔ اس سے پہلے عمران خان کو یقین دلایا گیا تھا کہ منحرف ممبران بھی آرہے ہیں لہذا آج اگر تعداد ایک سو اکہتر سے زائد ہوی تو میڈیا اور اسٹیبلشمینٹ پر پھر دھاک بیٹھ جاے گی لہذا پنڈت اسد قیصر پجاری کو اجلاس بلانے کا کہا گیا جو ماتھے پر تلک سجاے اسپیکر کی کرسی پر براجمان ہوے مگر اتنے تھوڑے ممبران دیکھ کر ساری کویتائیں بھول گئے اور سامنے کیمرے سے نظریں چراتے ہوے دھوتی سنبھال بھاگ کھڑے ہوے۔ ایسا فنی نظارہ اسپیکر شپ کی بورنگ جاب میں پہلی بار دیکھنے کو ملا خیر میں سمجھتا ہوں کہ اب حکومت کی رٹ باقی نہیں رہی آج کے اجلاس نے عمران خان دور کے خاتمے پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔ یاد رکھیں کہ میں اب بھی یہی چاہوں گا کہ عمران خان کو اپنی ٹرم پوری کرنی چاہئے خاص کر روس کے ساتھ روابط بڑھانے کے بعد یہ اور بھی ضروری تھا کیونکہ عمران کے جانے سے دنیا کو اچھا پیغام نہیں ملے گا مگر لگتا ہے اب عمران کو جانا ہی ہے لہذا میں نئے آنے والے پرائم منسٹر سے گزارش کروں گا کہ کبھی بھی دوبارہ امریکی بلاک میں جانے کی غلطی مت کرنا اور عمران خان کی طرح کبھی سیاست میں دوام حاصل کرنے کیلئے مذہبی کارڈز کا آسرا نہ لینا فقظ حقیر و فقیر ببر شیر

ہمارے سیاستدان ابھی تک سن ستاون کی سیاست میں زندہ ہیں انہیں پتا ہونا چاہئے کہ ماتھے پر ہندووں کی طرح تلک لگا لینے سے یا ٹاک شو پر بات کرنے سے پہلے خطبہ کی طرح آیات پڑھنے سے یا ماتھے پر ایک نہیں تین تین کالے نشان لگالینے سے یا ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر فوٹو اتروانے سے اب نوجوان نسل بالکل بھی متاثر نہیں ہوتی کچھ پڑھا لکھا بیہیو دکھایا کریں دنیا بدل چکی ہے اب ڈرامے بازی اور مزہبی کارڈز کا زمانہ نہیں رہا