Advertisement

دسمبر 2012 کے لیے الٹی گنتی شروع

111222023221_maya-begings.jpg


جنوبی میکسیکو میں ایک قدیم مایا برداری نے اکیس دسمبر دو ہزار بارہ تک پورے ایک سال کی الٹی گنتی شروع کر دی ہے۔
اکیس دسمبر دو ہزار بارہ کو قدیم مایا کیلنڈر پر پانچ ہزار سال کا ایک چکر مکمل ہوگا۔

اسی بارے میں

​


متعلقہ عنوانات
​


بعض لوگ اس پیش گوئی کو کسی بڑی قدرتی آفت کے طور پر پیش کرتے ہیں لیکن مایا بردری کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ دن دنیا کے خاتمے یا کسی بڑی تباہی کی بجائے ایک دور کے خاتمے کو ظاہر کرتا ہے۔
مایا برادری کے مذہبی رہنما اس موقع پر خصوصی مذہبی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں جبکہ میکسیکو کے سیاحت کے حکام علاقے میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔
میکسیکو کی سیاحت سے متعلق ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پانچ کروڑ بیس لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے اور ان میں سے زیادہ تر مایا برادری کی گڑھ جنوبی ریاستوں چیاپس، یوکیٹن، کوئنٹنا روو اور ٹباسکو کا رخ کریں گے۔
قدیم مایا تہذیب علم نجوم ، ریاضی اور زندگی کے چکر سے کافی متاثر ہے۔
111203062058_maya_mexico_304.jpg


مایا تہذیب کا کیلنڈر تین ہزار ایک سو چودہ قبلِ مسیح شروع ہوا تھا اور اس کیلنڈر میں تین سو چورانوے سال کا ایک دور ’بکٹون‘ کہلاتا ہے اور سال دو ہزار بارہ میں اس کیلنڈر کا تیرہواں بکٹون دور ختم ہو جائے گا۔
موجودہ دور کے ماہر فلکیات کی نظر میں اس دور کے خاتمے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
اس دن دنیا کے خاتمے کا تصور تیرہ سو سال پہلے پتھروں پر مایا برادری کی عبارتوں سے اخذ کیا گیا تھا اور یہ نتائج مختلف ویب سائٹس کے ذریعے دنیا بھر میں پھیل گئے۔
تاہم آثار قدیمہ اور مایا تہذیب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش گوئی دنیا کے خاتمے یا تباہی کی بجائے دنیا میں ایک طاقت وار خدا کی واپسی کو ظاہر کرتی ہے۔
تاہم ماہرین کے رائے مایا کیلنڈر کے حوالے سے دنیا بھر میں پائے جانے والے خوف کو کم نہیں کر سکی ہے۔
سیاحت کی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دنیا کے خاتمے کا وقت قریب ہے وہ کسی بھی تاخیر سے قبل مایا علاقے کے دورے کا موقع کھونا نہیں چاہتے۔​

 
Last edited by a moderator:
Advertisement
پینڈو جی شعاواں دے چکر نال دنیا گول تے سب فراڈ اے ۔۔۔
دنیا کی آبادی کم کرنے کا بہت خوفناک منصوبہ طے پا چکا ہے۔ عوامل خود ساختہ ہونگے ۔ مگر نام قدرتی آفات اور نام نہاد مایا تہذیب کا لگے گا ۔ دنیا کے موجودہ معدنی اور قدرتی وسائل سے دنیا کے ہر فرد کے یکساں طور پر مستفید ہونے کے لئیے موجودہ دنیا کی آبادی پانچ گنا زیادہ ہے۔ لہذا جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مطابق کمزور اور بھیک منگے ملکوں کو آبادی سمیت ختم کر دیا جائے گا۔ دنیا کے جس ملک سے بھی امریکہ نکل کر جائے گا وہاں یہ ہائیڈروجن اور ایٹم بم خفیہ طور پر نسب کرتا جائے گا۔ دوسرے مدد کے نام پر بھوکے افریقی ممالک میں انہوں نے اتنا گولا بارود جمع کر دیا ہے کہ جس سے پوری دنیا تین بار تباہ ہو سکتی ہے۔ساؤتھھ افریقہ کے تھوڑے لوگ بچیں گے۔باقی ساراافریقہ ختم۔اسی طرح ایشیاء کے صرف عرب ممالک میں سے دو چار زیادہ تیل والے ملک بچیں گے۔
​
 
any reference or said by??????... ihave doubt about world but yeh muslim world is going to face hard time especially syria/ pakistan and mildly on iran....
 
بھائی میں تو بس اتنا چاہتا ہوں کہ وہ تمام نظریات اختتام پر آئیں جو پاکستان میں تباہی اور بربادی مچاتے ہیں۔ باقی اللہ مالک ہے، اور وہ سب پر بڑا ہی رحم کرنے والا ہے
​
 
Allah, iman per zindagi or iman per khatima ho!!!! Ameen summa Ameen