- Joined
- Mar 12, 2013
- Posts
- 4,788
- Reaction score
- 6,158
- Points
- 0
اوربھی غم ہیں زمانے میں سیاست کے سوا
کرنل شفیق الرحمٰن نے اپنی کسی کتاب میں فرمایا ہے کہ
گھورنا دو قسم کا ہوتا ہے،،ایک گھورنا با التحقیق، اور دوسرا گھورنا باالتفریح
جہاں تک دوسری قسم یعنی گھورنا با التفریح کا تعلق ہے ہر شریف آدمی اسے برا سمجھتا ہے اور شارع عام پر اس سے گریز ہی کرتا نظر آتا ہے،
اگرچہ گھورنے کی جگہ عام طور سے شارع ہی ہوتی ہے،لیکن بہرحال شریف انسان اس سے بچتا ہے دیکھیں نا شرافت ،شرافت ہی ہوتی ہے،یہی وجہ ہے کہ مردوں میں بہت سوں کا نام شرافت ہوتا ہے
لیکن پہلی قسم ، یعنی گھورنا با التحقیق وہ وصف ہے جس میں مرد حضرات عام طور سے مبتلا نظر آتے ہیں،یہ ایک تحقیقی قسم کا کام ہوتا ہے جیسے سائنسداں مادے کی تحقیق کرتے ہیں،عام سے کم علم مرد انکی اتباع میں، مادہ کی تحقیق کرلیتے ہیں اس میں مردوں کو بہ یک جنبش قلم، تاڑو،، یا لوفر،، وغیرہ کہہ دینا مناسب روش نہیں ہے،
مردوں میں خواتین کے مقابلے میں تجسس اگرچہ ارابر برابر ہی ہوتا ہے ،مگرہیت دیکھ کر
چشم زدن میں، اصل تک پہونچنے کا سلیقہ کم،،
یعنی ایک محفل میں،اپنے والد صاحب قبلہ کے برابر ،اور انکی سخت نگرانی میں بیٹھی ہوئی لڑکی صرف ترچھی نظر ڈال کر کسی مرد کو جتنا سمجھ لیتی ہے
اچھے خاصےتجربہ کار مرد کو اتنا سمجھنے کیلئے کم ازکم سو دفعہ دیکھنا ہوتا ہے،اب ظاہر ہے اگر کوئی کام سو دفعہ کیا جائے گا تو اعتراض کی زد میں توآئیگا ہی،چاہے
اعتراض ناقص ہی کیوں نہ ہو
دوسری بات یہ ہے کہ خواتین کے پاس انکی ذات کے علاوہ دکھانے کی اسقدر چیزیں ہوتی ہیں اور اسقدر سلیقہ سے ڈسپلے کی ہوئی ہوتی ہیں کہ نہ چاہتے ہوئے بھی انسان انہیں دیکھنے پر مجبور ہوجاتا ہے، مثلا مرد کے پاس سیدھے سیدھے دو کان ہوتے ہیں،اور وہ ان سے عام طور پر وہی کام لیتا ہے،جسکے لئے بنائے گئے ہیں،لیکن خواتین ان میں ایسی ایسی خوبصورت اور عجیب و غریب چیزیں لٹکا لیتیں ہیں، اور انہیں اس خوبصورتی سے ہلاتی ہیں کہ انسان تحقیق پر مجبور ہوجاتا ہے کہ ایسا کیسے کیا جارہا ہے،،ویسے بھی آپ جانتے ہی ہیں کہ ہر ہلتی ہوئی چیزنظر کو اپنی طرف کھینچ ہی لیتی ہے
اسی طرح سر کے بالوں سے لیکر پاؤن کے ناخن تک ننانوے چیزیں ایسی ہوتی ہیں،جو چیخ چیخ کر تقاضہ کرتی ہیں کہ ہمیں دیکھو، اب ان ننانوے چیزوں کے درمیان گھومتے گھامتے ،،چلیں گھورتے گھارتے ، اگر کبھی مرد کی نظر خاتون پر بھی پڑجائے ، تو اسے گھورنے میں شمار کرنا ظلم کے علاوہ اور کیا ہے،،،
اس لئے خواتین سے درخواست ہے کہ مرد کے گھورنے کو، ایک تحقیقی عمل سمجھ کر، ایک محقق کی طرح اسکی عزت کی جائے، بلا سوچے سمجھے، تنقید نہ کی جائے
منہ زور
اگست سولہ اگست،2014

Last edited by a moderator: