Advertisement

خبر اور فری مارکٹنگ میں فرق

خبر اور پروپیگنڈے میں فرق
​

خبر
اے" "بی" "سی" نے بس میں سفر کیا۔اے سب سے آگے بیٹھا تھا، جبکہ سی سب سے آخر میں۔
اوپر آپ نے ایک خبر پڑھی ہے، جس سے پوری بات سمجھ آ جاتی ہے، اب اگر میڈیا نے کسی وجہ سے اس بات کو اچھالنا ہو،اس کا پروپیگنڈا کرنا ہو، بار بار تذکرہ کر کے،اس واقعہ کو زندہ رکھنا ہو،فری مارکیٹنگ کرنی ہو تو وہ اس ایک خبر کی جو حالت ہو گی، وہ مندرجہ ذیل ہے۔
پروپیگنڈا
خبر ملی ہے کہ تین لوگوں نے اکٹھے سفر کیا۔
پتا لگا ہے کہ ان کے نام اے بی سی تھے۔
سفر بس میں تھا۔
اے سب سے اگے تھا
سی سب سے پیچھے تھا
بی درمیان میں تھا۔
بی کے آگے اے تھا
اے کے پیچھے بی تھا
بی کے پیچھے سی تھا
سی سب سے پیچھے تھا
اے سب سے آگے تھا
اے سے دو سیٹ پیچھے سی تھا
سی کے دو سیٹ آگے اے تھا۔
اوپر کی مثال سے واضح ہے، کہ کس طرح ایک خبرکی ایک درجن خبر یں بنا دیں،اور اس خبر کو جتنا ہو سکا زندہ رکھا۔

اسی طرح کا کام، میڈیا داعش کے حوالے سے بھی کر رہا ہے۔

پہلی مثال؛۔
تین برطانوی لڑکیاں داعش میں شامل ہو گئی۔
داعش میں شامل ہونے والی تینوں لڑکیوں کے نام کا پتا لگ گیا ہے۔
داعش میں شامل ہونے والی لڑکیوں کے ماں باپ بڑے پریشان ہیں۔
حکام تفتیش کر رہے ہیں کہ لڑکیاں داعش میں شمولیت کے لئے کس طرح گئیں۔
حکام کو پتا لگ گیا ہے کہ داعش میں شامل ہونے والی لڑکیاں ہوائی جہاز میں سوار ہو کر گئیں،ایئر پورٹ پر ان کی تصویریں حکام کو مل گئیں۔
وہ تین لڑکیاں جو داعش میں شامل ہونے کے لئے شام گئی ہیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائنٹ میں کہا ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔

دوسری مثال؛۔
داعش کی ویڈیو میں ایک برطانوی نظر آیا ہے۔
داعش میں شامل ہونے والا یہ برطانوی کون ہے، ایجنسیاں تحقیق کر رہی ہیں۔
داعش میں شامل ہونے والے برطانوی کا نام پتا لگ گیا ہے، اس کا نام جہادی جان ہے۔
داعش کے جہادی جان کے والدین نے اس سے تعلق ختم کر دیا ہے۔
داعش کے جہادی جان کے ڈرون حملے میں مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
داعش میں شمولیت کرنے والے برطانوی شہری کے امریکی حملے میں مارے جانے سے ایک نئی سیاسی اور قانونی بحث چھڑ گئی ہے۔
داعش نے جہادی جان کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

غرض یہ کہ ہوٹل میں چائے بنانے والا بھی چائے کی پتی کو اتنی مرتبہ رگڑا نہیں لگاتا، جتنا میڈیا داعش کے حوالے سے ایک ہی خبر کو مختلف زاویوں سے اچھالتا ہے۔

میڈیا داعش کے حوالے سے خبریں کم اور پروموشن ذیادہ کرتا ہے۔داعش کتنی تنخواہ دے رہی ہے، عہدے داروں کے کیا نام ہیں،ان سے رابطہ کہاں کرنا ہے، ٹریننگ کہاں دی جائے گی،پہلے شامل ہونے والوں کے کیا حالات ہے۔ گویا آرگنائزیشن امیج اور ترغیب و تحریص سے لے کر سے لے کر سیلری اور ٹریننگ تک پورا ایک جاب پوسٹنگ کا اشتہار ہوتا ہے، اور وہ بھی فری میں۔

خبر کوئی ہو، ملک کوئی ہو، وقت کوئی ہو، میڈیا داعش کا تذکرہ کرنا نہیں بھولتا۔ ابھی چند دن پہلے برکینا فاسو میں ایک ہوٹل پر حملہ ہوا
برکینا فاسو ہوٹل پر حملہ، آپریشن مکمل، مغوی رہا
اس حملے میں داعش کا کوئی عمل دخل نہیں، لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خبر شروع بھی داعش سے ہو رہی ہے، اور اس کا اختتام بھی داعش پر ہے۔

خلاصہ کلام یہ کہ ،سوچنے کی بات ہے کہ داعش کو اہمیت اس لئے دی جا رہی ہے کہ وہ پھیل رہی ہے، یا وہ اس لئے پھیل رہی ہے کہ اس کی قصدا فری مارکیٹنگ کی جا رہی ہے۔
​
 
Last edited:
Advertisement
Thanks This is whats happening everywhere in the world.

These So called Jerks call themselves Champion of Human Rights are Actually Killer and creating major problems in this World.