Advertisement

خان کو مدعو کرنے پر ایکشن کامطالبہ کرنے والی مریم جی سی میں لیکچردیں گی

14maryamlcture.png

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کو جی سی یو کالج لاہور کی جانب سے طلبہ سے خطاب کیلئے بھجوایاگیا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کو یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے یوتھ لیڈر شپ سمینار سے خطاب کا دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے ،یہ دعوت نامہ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ہے۔

دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف نئی نسل کو یوتھ لیڈر شپ اور ایمپاورمنٹ کے موضوع پر لیکچر دیں اور علامہ محمد اقبال کے شعر:
خودی کو غلامی سے آزاد کر
جوانوں کو پیروں کا استاد کر

کی تشریح بیان کریں، دعوت نامے میں مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کے سیاست میں تجربے اور قوم کی نئی نسل کی فلاح کیلئے آپ کے عزم کی بدولت آپ ہماری یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے ایک رول ماڈل ہیں، لہذا آپ16 اکتوبر 2023 کو یونیورسٹی میں ہونےوالے سمینار میں شرکت کریں، آپ کی سوچ اور رہنمائی نوجوان نسل کے ذہنوں پر بہترین اثر چھوڑے گی۔

یہ دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے، صحافی عبید بھٹی نے کہا کہ یہ دعوت نامہ یونیورسٹی کے اسی وائس چانسلر نے بھیجا ہے جن کے خلاف مریم نواز شریف سخت ایکشن کروانا چاہتی تھیں کیونکہ انہوں نے ماضی میں عمران خان کو دعو ت دی تھی۔

Loading X post…
Open original post on X

اینکر اکبر باجوہ نے کہا مریم نواز صاحبہ کی Govt College میں طلبہ سے 16 اکتوبر کو ہونےوالی ملاقات کی تقریب تمام TV چینلز پہ live دکھائی جانی چاہیئے عوام کو بھی موقع ملنا چاہیئے کہ وہ جوانوں میں قائدانہ صلاحیت اجاگر کرنے کی ترکیب جان سکیں،طلبہ کو سوالات کا موقع بھی ملنا چاہیئے

Loading X post…
Open original post on X

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ثمینہ رشید نے کہا کہ مریم نواز شریف عمران خان کی نقل کرتے ہوئے یونیورسٹی میں لیکچر دیں گی اور نئی نسل کو طعنے دینے، جھوٹ بولنے، نا پکڑی جانے والی کرپشن اور سب سے بڑھ کر بلیک میل کرنے اور ویڈیو بنانےکے طریقے سکھائیں گی۔

Loading X post…
Open original post on X

کرمنل لائر فدا حسین عباسی نے کہا کہ اگر مریم نواز "خودی " پر لیکچر دیں گی تو ثابت ہوگیا کہ ہماری "خودی" تباہ ہوچکی ہے،کیونکہ خودی اور مریم نواز دو الگ الگ چیزیں ہیں، یونیورسٹی کے حواس قائم نہیں ہیں، مریم سے لیکچر سننے والے طلبہ و طالبات کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔

Loading X post…
Open original post on X

خیال رہے کہ مریم نواز شریف نے عمران خان کا جی سی کالج یونیورسٹی میں لیکچر منعقد کروانے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا ایک تعلیمی ادارے کو فتنہ خان کے حوالے کرنے اور یونیورسٹی کی حدود میں جلسہ کرنے اور تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنے پر سخت کاروائی ہونی چاہیے۔

Loading X post…
Open original post on X
 
Advertisement
I am against politcization of academic institutes

but

PTI destroyed all academic institutes including my great GCU when a political appointee VC kept inviting a cult leader to use GCU's platform for spewing hate against state and its vital organs...not cant just oppose PMLN doing the same can we ?

we all know what abuse and non sexual rape of Imran Khan in PU at the hands of Fayaz Chauhan and Farhat Abbasi.
 
Advertisement
Time has changed... few days ago Mia khalifa was giving lecture/ speech in Oxford University...
By the way has anyone told meryam khalifa before her lecture that the topic is "khudi" not "Ph*di" ...😃