پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کو جی سی یو کالج لاہور کی جانب سے طلبہ سے خطاب کیلئے بھجوایاگیا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کو یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے یوتھ لیڈر شپ سمینار سے خطاب کا دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے ،یہ دعوت نامہ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ہے۔
دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف نئی نسل کو یوتھ لیڈر شپ اور ایمپاورمنٹ کے موضوع پر لیکچر دیں اور علامہ محمد اقبال کے شعر:
خودی کو غلامی سے آزاد کر
جوانوں کو پیروں کا استاد کر
کی تشریح بیان کریں، دعوت نامے میں مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کے سیاست میں تجربے اور قوم کی نئی نسل کی فلاح کیلئے آپ کے عزم کی بدولت آپ ہماری یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے ایک رول ماڈل ہیں، لہذا آپ16 اکتوبر 2023 کو یونیورسٹی میں ہونےوالے سمینار میں شرکت کریں، آپ کی سوچ اور رہنمائی نوجوان نسل کے ذہنوں پر بہترین اثر چھوڑے گی۔
یہ دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے، صحافی عبید بھٹی نے کہا کہ یہ دعوت نامہ یونیورسٹی کے اسی وائس چانسلر نے بھیجا ہے جن کے خلاف مریم نواز شریف سخت ایکشن کروانا چاہتی تھیں کیونکہ انہوں نے ماضی میں عمران خان کو دعو ت دی تھی۔
Loading X post…
Open original post on Xاینکر اکبر باجوہ نے کہا مریم نواز صاحبہ کی Govt College میں طلبہ سے 16 اکتوبر کو ہونےوالی ملاقات کی تقریب تمام TV چینلز پہ live دکھائی جانی چاہیئے عوام کو بھی موقع ملنا چاہیئے کہ وہ جوانوں میں قائدانہ صلاحیت اجاگر کرنے کی ترکیب جان سکیں،طلبہ کو سوالات کا موقع بھی ملنا چاہیئے
Loading X post…
Open original post on Xسوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ثمینہ رشید نے کہا کہ مریم نواز شریف عمران خان کی نقل کرتے ہوئے یونیورسٹی میں لیکچر دیں گی اور نئی نسل کو طعنے دینے، جھوٹ بولنے، نا پکڑی جانے والی کرپشن اور سب سے بڑھ کر بلیک میل کرنے اور ویڈیو بنانےکے طریقے سکھائیں گی۔
Loading X post…
Open original post on Xکرمنل لائر فدا حسین عباسی نے کہا کہ اگر مریم نواز "خودی " پر لیکچر دیں گی تو ثابت ہوگیا کہ ہماری "خودی" تباہ ہوچکی ہے،کیونکہ خودی اور مریم نواز دو الگ الگ چیزیں ہیں، یونیورسٹی کے حواس قائم نہیں ہیں، مریم سے لیکچر سننے والے طلبہ و طالبات کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔
Loading X post…
Open original post on Xخیال رہے کہ مریم نواز شریف نے عمران خان کا جی سی کالج یونیورسٹی میں لیکچر منعقد کروانے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا ایک تعلیمی ادارے کو فتنہ خان کے حوالے کرنے اور یونیورسٹی کی حدود میں جلسہ کرنے اور تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنے پر سخت کاروائی ہونی چاہیے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14maryamlcture.png
Advertisement





