عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر ملکی سیاست نے نیا موڑ لے لیا ہے، عمران خان کے حامی اپنے لیڈر کے ڈٹ کر کھڑے رہنے پر خوش ہیں، اور پر امید ہیں کہ ایک بار عمران خان کو موقع ملا تو وہ مغربی ممالک کے سامنے ڈٹ کرکھڑے رہیں گے۔
عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل بھی افسردہ ہیں، شہباز گل کا عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس چھوڑے جانے کے بعد اہم بیان سامنے آگیا۔
شہباز گل نے ٹویٹر پر لکھا کہ ان سارے دنوں میں خان کو اکیلے ایک بہادر کی طرح لڑتے دیکھا،بہت کچھ دل میں ہے، دل میں ہی رہے تو اچھا ہے،بس اتنا ہی کہوں گا کہ خان کو باندھ کر ہرایا گیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xایک بھارتی صحافی جس نے دعویٰ کیا کہ شہبازگل ملک سے بھاگ گئے ہیں، کو جواب دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آخری شخص میں تھا جو ابھی تین منٹ پہلے وزیراعظم آفس سے وزیراعظم کو رخصت کر کے نکلا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بس ایک ہی چیز ہے جو میرے پاس ہے۔ وہ وفاداری ہے۔ ایسے بھاگنے والا نہیں ہوں۔ ہندوستانی میڈیا ایسا پراپوگنڈا کر کے بکواس پھیلا رہا ہے۔ ایسے بہادر انسان کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کر سکتا
Loading X post…
Open original post on Xقومی اسمبلی سے خطاب میں علی محمد خان نے کہا تھا کہ عمران خان نے حکومت قربان کی، غلامی قبول نہیں کی،یہ کیسا ایجنٹ تھا جس کو امریکا نے ہٹانے کیلئے زور لگا دیا،عمران خان نے دو بار مسلم امہ کو اکٹھا کیا،وقت ثابت کرے گا کہ کون اصلی شیر ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xسابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی،شاہ محمود،فواد چوہدری اوراسد مجید کا نام بھی ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ گیارہ اپریل کو سماعت کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/sZdcFjk.jpg
Last edited by a moderator:
Advertisement





