جب تک افغانستان سے پاکستان کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم نہیں ہو جاتے اسلام آباد کو چیلنجز کا سامنا رہے گا: وزیر خارجہ
وزیر خارجہ وچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو توبہ کر لینی چاہیے اور اس بات کو مان لینا چاہیے کہ وہ غیرجمہوری تھے۔ پاکستان کے قیام کے بعد سے اب تک آدھا عرصہ فوج اقتدار میں رہی جبکہ اب بھی معاملہ جمہوری یا غیرجمہوری کے درمیان اٹکا ہوا ہے۔
عمران خان کو چاہیے کہ جمہوری رویہ اختیار کریں، ان سے کہتا رہا کہ دعا کریں پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے، اگر مسلم لیگ ن یا مولانا کی حکومت آئی تو آپ کی توبہ توبہ ہو جائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے نپٹنے کیلئے پرعزم ہے، ہم اپنی سرزمین پر دہشت گردی کا بھرپور طاقت سے مقابلہ کریں گے لیکن جب تک افغانستان سے پاکستان کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم نہیں ہو جاتے اسلام آباد کو چیلنجز کا سامنا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے عسکریت پسندوں کی خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی کو روک دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ملک دیوالیہ ہونے کے بیان کے حوالے سے کہا کہ وزیر دفاع کا بیان سیاسی تھا کیونکہ یہ بات ایک سیاسی بیٹھک میں کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اپریل میں عدم اعتماد تحریک کے ذریعے عمران خان کو اقتدار سے ہٹانا ملکی تاریخ کا اہم لمحہ تھا، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ عدلیہ کی شمولیت کے بغیر پارلیمنٹ نے کسی منتخب وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے اقتدار سے ہٹایا۔
سابق آرمی چیف کی طرف سے سیاست میں فوجی مداخلت کے اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوج آئینی طور پر اپنا طرز عمل تبدیل کرنا چاہتی ہے تو اسے قبول کرنا چاہیے، ہم جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کر رہے ہیں۔