Bubber Shair
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- May 18, 2015
- Posts
- 10,622
- Reaction score
- 9,147
- Points
- 113
ایک خبر پڑھ کر میں بہت غصے میں ہوں اور سیاسی گیمز کے موڈ میں بالکل بھی نہیں ہوں۔ کیونکہ وہ بات پاکستانیت کی ہے۔ پرسوں انڈیا میں نئے کیسز کی تعداد اسی ہزار تھی۔ اس کے باوجود برطانوی ریڈ لسٹ میں انڈیا شامل نہیں ہے۔ مگر پاکستان جہاں کرونا کے نئے کیسز کی تعداد ایکدن میں چار ہزار تھی برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے، یہ کیا بے ہودگی ہے؟
انگلینڈ نے پاکستان کو ٹریول بین ممالک کی ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا ہے اور نو اپریل سے اس فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوجاے گا۔ اس فیصلے کے تحت پاکستان سے کوی بھی انگلینڈ نہیں جاسکے گا ہاں وہ برطانوی نیشلز جو پہلے سے پاکستان میں موجود ہیں ان کو واپسی کی مشروط اجازت ہوگی۔ انکو برطانیہ پنہچتے ہی کرونا ٹیسٹ ائرپورٹ پر کروانا پڑے گا اور دس دن تک حکومت کے منتخب کردہ ہوٹل میں رہنا ہوگا جس کا سارا خرچہ سترہ سو پونڈز یا چار لاکھ پاکستانی روپے ان کو ادا کرنا ہوگا
چونکہ یہ حکومت برطانیہ کا فیصلہ تھا ہم بھی چپ رہے مگر اب پتا چلا ہے کہ برطانوی ہیلتھ منسٹری کی طرف سے انڈین بیس ڈاکٹرز اور ماہرین کی طرف سے دی گئی رپورٹس کی وجہ سے یہ فیصلہ کروایا گیا ہے اور انڈین لابی واضح طور پر اس میں ملوث دکھای دے رہی ہے، اس کا مقصد یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آئیندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جو انڈیا میں کرونا کی انتہای اونچی لہر کے دوران ہوگا اس میں پاکستانی ٹیم کو نہ آنے دیا جاے۔ یا پھر یہی ایونٹ برطانیہ یا کسی بھی دوسرے ملک میں کھیلا جاے تو بھی پاکستانی ٹیم کے بغیر ہی کھیلا جاے
موجودہ برطانوی حکومت کو انڈیا کی بی حکومت ہی سمجھ لیا جاے تو مضائقہ نہیں ہوگا کیونکہ برطانیہ کی پانچ سو سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ان کا وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ اور وزیر تجارت انڈین ہیں۔ بعض ان میں سے تو پیدا بھی برطانیہ کی بجاے انڈیا میں ہوے ہیں۔ اس سے پہلے انڈین ڈاکٹرز کی وجہ سے ہیلتھ منسٹری پر تو انڈینز کا کنٹرول تھا ہی مگر اب تو ملک کی حکومت ہی انڈینز کے ہاتھون میں ہے
اس بات میں کوی شک نہیں کہ پاکستان میں کسی کی بھی حکومت ہو انہیں یہ دن دیکھنے ہی تھے کیونکہ ہماری سیاسی جماعتیں برطانیہ میں موجود کمیونٹی کو مضبوط کرنے کی بجاے انہیں ٹکڑے ٹکڑے کررہی ہیں۔ برطانیہ میں سیاسی پارٹیوں کو گند ڈالنے کی کیا ضرورت تھی؟ یہ اپنا گند پاکستان میں ہی ڈال لیتے
اب بھی وقت ہے دو ملین پاکستانی برطانیہ میں وخت ڈال سکتے ہیں اور دو لاکھ انڈین کو ان کی ان حرکات کی وجہ سے کم ازکم امریکہ میں نہ سہی برطانیہ میں گٹربود کرسکتے ہیں اس کا فائدہ لانگ ٹرم ہوگا، پاکستانی ایم پیز فوری طور پر وزیراعظم برطانیہ کو ملیں اور اس فیصلے کو بلوائیں اور انڈین لابی کی سازشوں سے آگاہ کروائیں
حکومت کو چاہئے کہ تمام سیاسی تنظیموں پر بین لگا کر صرف برطانوی پاکستانیوں کی ایک مضبوط تنطیم بنوا دے جس میں تمام پاکستانی مسلم یا غیر مسلم عہدیدار بناے جائیں ان کے اجلاسات میں اپنی کمیونٹی کے فائدے کیلئے انڈینز کی طرز پر پالیسیاں مرتب کی جائیں اور بھرپور پارلیمانی مہم جوی کی جاے اور سب سے پہلے موجودہ جانبدارانہ فیصلے کو ٹیسٹ کیس بنا کر اسے ختم کروایا جاے یا انڈیا کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کروایا جاے، اس فیصلے سے برطانوی پاکستانیوں کا اربوں کا نقصان ہوگا، یہی روپیہ جو یہ دو ہزار پاونڈز فی کس واپسی پر بھریں گے اور انتہای مہنگے ٹکٹ خریدیں گے یہ پاکستان بھجوا سکتے ہیں حکومت برطانوی سفیر کو بلوا کر انڈین لابی کی ان سازشوں سے آگاہ کرکے اپنے تحفظات کا اظہار کرے
عین نوازش
ببر شیر