Advertisement

حکومت نے بجلی کی قیمتوں پر کسان اور صنعتوں کا پیکج ختم کردیا

5electricicttykhatam.jpg

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے ایک اور شرط پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے عوام کو ملا ایک بڑا ریلیف واپس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے دباؤ پر برآمدی صنعتوں کو ملنے والی سستی بجلی کی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اسٹاف لیول کے مذاکرات جاری ہیں، جس میں حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے برآمدی اور صنعتی شعبوں کو ملی سبسڈی مکمل طور پر ختم کردی ہے۔


سبسڈی ختم ہونے کے بعد زیروریٹڈ انڈسٹری کیلئے 19 روپے 99 پیسے فی کلو واٹ کی سہولت بھی ختم ہوجائے گی، اس حوالے سے وزارت توانائی کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سرجیکل، اسپورٹس، ٹیکسٹائل اور چمڑے کے شعبوں کو یہ سہولت تھی جو اب واپس لےلی گئی ہے۔

چیئرمین لومز اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سےسبسڈی ختم کرنے کےفیصلے کو مایوس کن قرا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاور لومز انڈسٹری مکمل طور پر تباہی کی طرف جائے گی۔

حکومت نے کسان پیکج بھی ختم کردیا ہے،کسان پیکج کے تحت کسانوں کو فی یونٹ 3روپے60 پیسے کی سبسڈی ملی ہوئی تھی، تاہم حکومت نے آج یہ سبسڈی واپس لیتے ہوئے کسان پیکج ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

FqI40kFWwAAyRyh