- Joined
- Jun 15, 2009
- Posts
- 7,994
- Reaction score
- 2,651
- Points
- 113
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2014-07-06/page-12/detail-6
کراچی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت جانیوالی ہے، قوم 15دن انتظار کرے ۔نواز سرکار90کے زاوئیے سے گرے گی ۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے قوم کو حکومت کے رخصت ہونے کا وقت بتادیا اور یہ نوید سنائی کہ اب حکومت 15دن کی مہمان ہے،قوم انتظار کرے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں میں کچھ نہیں رکھا ہے ۔پاکستان کے مسائل کا واحد حل حکومت سے نجات حاصل کرنا ہے ۔حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے قوم کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی انتہائی نازک دوراہے پر ہے۔ اندرونی اور بیرونی سیکورٹی خدشات لاحق ہیں ۔حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے سیاسی محاذ آرائی پر لگی ہوئی ہے اور یہ محاذ آرائی حکومت کے خاتمے کا ذریعہ ثابت ہوگی
۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان جلد یک زبان ہوجائیں گے ۔امید رکھتا ہوں کہ دونوں لیڈر دیگر جماعتوں کیساتھ ملکر قوم کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔

Last edited by a moderator: