Advertisement

حکمران امریکہ سے توان طلب کریں

حکمران امریکہ سے تاوان طلب کریں

IMG_1240.gif

لاہور28فروری 2014ء:امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن نے کہاہے کہ یورپی یونین کی طرف سے ڈرون حملوں کی مذمت اور ان کا شکار ہونے والے معصوم انسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پاکستانی حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہوناچاہیے ۔پاکستانی حکومتیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاسوں میں پاس ہونے والی قرار دادوں پر عملدرآمد نہ کراسکیں جس کی وجہ سے ہزاروں معصوم لوگ ڈرون حملوں کا نشانہ بنے ۔ امریکہ نے مطلوب دہشتگردوں کو مارنے کے بہانے ہزاروں معصوم شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ قوم ڈرون حملوں کے خلاف سراپااحتجاج بنی رہی مگر حکمران امریکی ایجنٹوں کا کردار ادا کرتے رہے ۔حکومت امریکہ سے ڈرون حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کا تاوان طلب کرے اور عالمی برادری کو امریکی ظلم و بربریت سے آگاہ کرے ۔ جمشید دستی کی طرف سے پارلیمنٹ لاجزکے بارے میں اٹھایا گیا معاملہ سنگین نوعیت کا ہے ، ثبوت مانگنے کی بجائے تحقیق ہونی چاہیے ۔ اگریہ الزامات درست ہوئے تو حالات کوئی دوسرا رخ بھی اختیار کر سکتے ہیں۔ طالبان کے روپ میں بھارت اور سی آئی اے کے ایجنٹوں کو پکڑنا کس کا کام تھا؟سیکورٹی اداروں کواس کا بھی جواب دینا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی نو منتخب مرکزی مجلس شورٰی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب اور سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔اجلاس سے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے بھی خطاب کیا۔

سیدمنورحسن نے کہاکہ امریکہ ڈرونز کے ذریعے بار بار پاکستان کی فضائی حدود کو پامال کرتارہا ۔ ڈرون حملوں میں مدارس و مساجد کو نشانہ بنایاجاتارہا جن میں قرآن پاک پڑھنے والے بچے اور ان کے اساتذہ بڑی تعداد میں شہید کیے گئے ۔ باراتوں کو دہشتگردوں کے ٹولے قرار دے کر نشانہ بنایا گیا لیکن جب بھی قومی سطح پر ان ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند ہوئی ، حکمرانوں نے امریکی موقف کا بھر پور دفاع کیا ۔ یہاں تک کہ سابق وزیر خارجہ اور موجودہ وزیر داخلہ اسمبلی فلور پر یہ بیان دیتے رہے کہ ڈرون حملوں کا نشانہ صرف دہشتگرد بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سینکڑوں ڈرون حملوں میں ساڑھے تین ہزار کے قریب لوگوں کا قتل عام کیا گیا ۔ معصوم بچوں ،بوڑھوں اور عورتوں کو بھی ان ڈرون حملوں میں موت کی نیند سلادیا گیااب جبکہ امریکی کانگریس ،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور یورپی یونین کی طرف سے ان ڈرون حملوں کی مذمت کی گئی ہے اور معصوم انسانوں کے خلاف جارحیت قرار دیا گیاہے تو حکومت پاکستان کو بھی امریکی خوف سے نکل کر ڈرون حملوں کے خلاف سخت موقف اپنانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عالمی ادارہ انصاف میں امریکہ کی اس بربریت کے خلاف مقدمہ دائر کرے اور متاثرہ خاندانوں کو امریکہ سے تاوان دلوایا جائے ۔

سیدمنورحسن نے کہاکہ کراچی کے بارے میں چیف جسٹس کے ریمارکس کہ کراچی پر مافیا اور دہشتگردوں نے قبضہ کر رکھاہے چشم کشا اور ان لوگوں کے لیے وارننگ ہیں جو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے لیے بے چین نظر آتے ہیں اور آپریشن کی مخالفت اور مذاکرات کا مطالبہ کرنے والوں کو سنگین الزامات سے نوازتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں آپریشن فیل ہو چکاہے ۔ قتل و غارت گری کا بازار اسی طرح گرم ہے جس طرح آپریشن سے پہلے تھا۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ پہلے ہی ایم کیو ایم کو دہشتگرد تنظیم قرار دے چکی ہے ۔ یہ تنظیم مارشل لاءکی چھتری تلے پروان چڑھی ہے اور حکومتوں کو بلیک میل کرنے کی ماہر ہے اسی لیے الطاف حسین مارشل لا کو کھلم کھلا دعوت دے رہے ہیں ، ان پر غداری کا مقدمہ قائم کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔​
 
Last edited:
Advertisement
What about the money for families who son'e were taken to Afghanistan for jihad and left to die while these Mullas stayed at home. JI leaders have lost their marbles. Whether it is Algeria,Eygypt, Sudan, somalia, Syria, Iraq, Afghanistan, Iran, Pakistan and other Muslim countries, all we and they have received is dead bodies in the name of religion. bangladesh is smart to have enacted laws againsts these goons.
 
Advertisement
Islam aur jahad ke naam pe brain washed young guys ko marwane pe Mullah Munawar ji ko bhi tawaan dena chahiye.....Tawaan kiya ho ga yeh faisla victims pe chorr dete hain
 
الله کا شکر ادا کریں ،روس نے پاکستان میں مداخلت نہیں کی ،ورنہ آج منہ کھولنے کی بجائے تورا بورا میں گھوم رہے ہوتے آپ لوگ ؛پاکستان نے روس کے خلاف مدد کر کے پاکستان کو روسی حملے سے بچایا ،اور بزدل حکمرانوں نے افغانیوں کے خون کا سودا کیا ، اس میں جونیجو سے لیکر سب نے حصہ لیا ،جونیجو نے اقوام متحدہ میں روس کی محفوظ راستہ دے کر اسے تاوان سے بچایا ،ورنہ اس تاوان سے افغانستان دوبارہ تعمیر کیا جا سکتا تھا ، آپ لوگ مثبت سوچ کے ساتھ تبصرہ کریں ،صرف "جماعت فوبیا " آپ کو کچھ کرنے نہیں دے رہا اور اس کا علاج بھی کوئی نہیں
​
 
Advertisement
kia huwa dollars naih mill rahay, molvi ***** hoo gia hai, yeh rozana aik lazmi chawal marta hai.
 
I seriously do not know why bashing JI became a tend ? They have never been in power so how come people blame them for their problems ?

Just before anyone accuses, I am a PTI supporter !
 
I seriously do not know why bashing JI became a tend ? They have never been in power so how come people blame them for their problems ?

Just before anyone accuses, I am a PTI supporter !

اسکا مقصد سمجھنے میں کوئی دشواری نہیں ہونا چاہیے پاکستاں کو بچانے میں 2 جماعتیں دوسری ہماری فوج اورائی ایس اسکے علاوہ اللہ کانام بس اور کچھ نیہں دشمن اسوجہ سے انکے خلاف پورا سرما یا لگا رہا ہے پاکستان کے جاہل اور نا کارہ عوام یہ بات نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ ہم جس پیڑ کی شاخ پر بیٹھے ہیں اسی کو کاٹ رہے ہیں اگر اللہ نہ کرے اللہ نا کرے اگر یہ ادارے اپنی افادیت کھو بیٹھے پھر پاکستان کو کمزور ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا -کل جو کھیل مشرقی پاکستان میں کھیلا گیا تھا اج یہ اس سے کوئی مختلف نہیں اسوقت بھی یہی سانپ تھے جنکو ازدھے بنا یا گیا اور اج بھی وہی کھیل ہے صرف نام مختلف ہیں-یہاں ایم کیو ایم ہے-اے این پی ہے- پیپلز پارٹی کے اکثریت کا جاہل طبقہ جو اپنے اپکو شہیدوں وارث کی گردانیں پڑھتا رہتا ہے اے این پی کے سرخے ابھی تک سرحدی گاندھی کی مالا جپتے رہتے - مارا وہ میڈیا جسکے منہ ڈالر کے علاوہ کوئی لفظ سنے کو نہیں ملتا-اور وہ بیغرت جاہل طبقہ جسکو دانشوروں کا نام دیا جاتا ہے وہ این جی اوز جنکا ضمیر پیسہ چاہے وہ کہیں سے اٰے اور اسکے لیے دامے درمے قدمے سخنے ہر جائز و نا جائز کرنے کے لے تیار-کیا مشرقی پاکستان اخری ایام کی ایک جھلک اپنے زہن میں لا ئیں جہاں پاکستان کی وہ مسلمان جوان عورتوں اور بچیوں کوڑیوں میں فروخت کیا گیا وہ خوا تین جنکی جھلک اسمان نے نہیں دیکھی تھی کس طرح سے ایم کیو ایم اے این پی پی پی پی اور اج کی مسلم لیگ کہتے ہوے شرم اتی ہے بی ایل اے کے بہی خواہوں نے تا راج کیں اج صرف انکے نام بدلے ہوے ہیں باقی ایجنڈہ اسی دشمن کا پورا ہورہا ہے وقت بہت کم ہے دشمن اپنا اخری وار کرہاہے کچھ نہیں تو اپنی عزتوں اور غیرت پر ایک نظر ڈال لو کیا اپنی ان بیغیرت انکھوں سے اس منظرکی تاب لا سکوگے جسکو ابھی انکھیں دیکھ نہیں پارہی ہیں- یہی جما عت اسلامی یہی تحریک انصاف- یہی افواج پاکستان یہی ہماری ای ایس ای اگے بڑھے گی انکی عزت وابرو بچانے کیلے اور ہمارا مقا بلہ ان بدزاتوں سے ہوگا جو دشمن اسلام اوردشمن اسلام کے ایجنڈے کو پورا کرنے کیلے ایڑی چوٹی کا زور لگاے ہوے ہیں اب شائد معمولی سا مفحوم اپکی سمجھ میں اگیا ہو

Islam aur jahad ke naam pe brain washed young guys ko marwane pe Mullah Munawar ji ko bhi tawaan dena chahiye.....Tawaan kiya ho ga yeh faisla victims pe chorr dete hain

Aap ke bhai bandon ne jo begunah pakistani apni dehshatgardi se shaheed kiay hain, unka tawaan kon dega ?

kia huwa dollars naih mill rahay, molvi ***** hoo gia hai, yeh rozana aik lazmi chawal marta hai.

lagta hai halwa nhi mila molvi ko !!

What about the money for families who son'e were taken to Afghanistan for jihad and left to die while these Mullas stayed at home. JI leaders have lost their marbles. Whether it is Algeria,Eygypt, Sudan, somalia, Syria, Iraq, Afghanistan, Iran, Pakistan and other Muslim countries, all we and they have received is dead bodies in the name of religion. bangladesh is smart to have enacted laws againsts these goons.
yeh america se tawaan ki baat kar rahay hain Aap samjhay shayad aap say maang rahay hain:)