اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ملیر کورٹ پہنچا دیا گیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دھکم پیل میں پیرمیں تکلیف بڑھ گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ تھانے میں مجھ پر تشدد کیاگیا،میرا گلہ دبایا گیا۔
اپوزیشن لیڈر سند ھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نےٹانگ پر چوٹ بھی دکھائے۔انہوں نے کہا کہ میری ٹانگ ٹانگ پر زخم ہوگئے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ میں اپوزیشن لیڈرہوں، جیل میں ہوں اور آغا سراج درانی گورنرہاوس میں ہیں۔
اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کی ایک ویڈیو میں سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے زخم دکھاتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ انوسٹیگیشن افیسر نے تشدد کیا اور گلہ دبایا، میری ٹانگ میں راڈ لگی ہوئی ہے، میری ٹانگ کو تکلیف دی گئی۔
اپوزیشن لیڈرکو اٹھا کر عدالت تک پہنچایا گیا، انہوں نے بتایا کہ دھکم پیل میں پیرمیں تکلیف بڑھ گئی ہے، تھانے میں مجھ پر تشدد کیا گیا، میرا گلہ بھی دبایا گیا، حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹانگ پر زخم بھی دکھایا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ نےحلیم عادل شیخ کوگریبان سے کیوں پکڑا؟ تفتیشی افسر نے عدالت کوجواب دیا کہ میں گریبان سے نہیں پکڑا، یہ گرنےلگے تھے میں نے قمیض پکڑکرگرنےسے بچایاتھا۔
گرنے کیوں لگے تھے؟ کیونکہ ٹارچر بے انتہا کیا گیا تھا۔ اب پاکستان میں سب ہوتا ہے اس لیے جھلکیاں باہر آجاتی ہیں ورنہ تو تحریک انصاف کو کالے پانی بھیج دیتے۔یہ سب کرنے والے اپنا مستقبل اپنے ہاتھوں سے لکھ رہے ہیں۔پی ٹی آئ نے ایسا کیا ہوتا تو پاکستان کی چھت گر پڑتی۔اب سب کے منہ پر ٹیپ لگی ہے