حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بارگاہِ رسالت سے حواریِ رسول صل اللہ علیہ وسلم کا لقب پانے والی صحابی ہیں۔
قریش میں خویلد کا خاندان بہت ہی ممتاز تھا۔ زبیر رضی اللہ عنہ کے والد کی شادی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا سے ہوئی تھی جو نبی مکرم صل اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھیں۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ انہی کے بطن سے۵۹۴ہجریم میں مکہ معظّمہ میں پیدا ہوئے۔ رشتہ میں آپ صل اللہ علیہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کے حقیقی بھتیجے اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے داماد تھے۔ ابتدائی تربیت و تعلیم قریش کے خاندانی اصول پر حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کی زیرِ نگرانی ہوئی۔ صفیہ رضی اللہ عنہا کی دلی خواہش تھی کہ ان کا لال بڑا ہو کر بہادری، سخاوت، جرات اور دلیری میں خاندان کا فخر بنے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول کی اور ایسا ہی ہوا۔
حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کی سخت تربیت کا یہ اثر ہوا کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ بچپن ہی سے نڈر، بہادر، جفاکش، محنتی، بلند حوصلہ، بہادر اور اولوالعزم تھے۔ جو کسی جھگڑے میں انتہائی بے باکی میں کود پڑنا اپنے لئے باعثِ فخر سمجھتے تھے۔ خواہ اس کے نتائج کچھ بھی ہوں۔ چند کامیاب معرکوں نے ان کی ہمت بڑھا دی اور ان کے ہم عصروں پر ان کی دھاک بیٹھ گئی۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی دعوت پر آپ رضی اللہ عنہ نے سولہ برس کی عمر میں حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش ہو کر اسلام قبول کیا۔ جب کہ اس وقت صرف چھ سات مسلمان تھے۔ جس سے حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کو بہت خوشی ہوئی اور سب سے بڑی بات آپ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔ عشرہ مبشرہ وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہیں جن کو حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں ہی جنت کی بشارت دے دی تھی۔ اسلام قبول کرتے ہوئے آپ رضی اللہ عنہ پر مصائب و آلام کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ اپنے پرائے ہو گئے۔ لیکن حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے قدموں میں ان سختیوں سے لغزش کی بجائے استقامت پیدا ہوئی۔ اس ظلم کا کچھ ٹھکانا ہے، جس کا تھوڑا سا کرشمہ یہ ہے کہ بورئیے میں لپیٹ کر دھواں دیا جاتا۔ آپ رضی اللہ عنہ کا دم بند ہونے لگتا لیکن اسلام سے محبت کی وجہ سے سب کچھ برداشت کیا۔
کسی نے مشہور کر دیا کہ حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کو مشرکینِ مکہ نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ سنتے ہی تلوار کھینچ کر آپ صل اللہ علیہ وسلم کی طرف مجمع کو چیرتے ہوئے دوڑے اور حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کو آزاد دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ تمام ماجراء آپ صل اللہ علیہ وسلم کو سنایا تو آپ صل اللہ علیہ وسلم نے خوشی کا اظہار فرمایا۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے حقیقی چچا کی شقاوت حد سے بڑھ گئی لیکن آپ رضی اللہ عنہ کی استقامت و عزیمت نے ان کو بھی ہرا دیا۔ جب حضرت زبیر رضی اللہ عنہ پر مظالم حد سے بڑھ گئے تو حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم نے حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کا حکم دے دیا۔ جہاں پر آپ سے پہلے آپ کے عزیز پہنچ چکے تھے۔ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم پر اتنے مظالم ڈھائے گئے کہ ناقابلِ برداشت ہو گئے۔ ہجرت کا حکم ہوا۔ آ پ بھی حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے عزیز و اقارب اور سب کچھ چھوڑ کر مدینہ ہجرت کر گئے۔ جہاں حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم نے آپ رضی اللہ عنہ کا دینی بھائی حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ بن سلامہ انصاری کو بنا دیا۔ جو حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کی طرح غیور، بہادر، جفاکش اور اولوالعزم تھے۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کا درجہ بہادری و استقامت میں دلاوران عرب میں بہت ممتاز تھا اور آپ رضی اللہ عنہ تلوار بڑی بے جگری سے چلاتے تھے اور دشمن پر باز کی طرح ٹوٹ پڑتے تھے۔ اس لئے اسلام کی کوئی لڑائی ایسی نہ تھی جس میں آپ نے شرکت نہ کی ہو۔ آپ ہر وقت اپنا سر ہتھیلی پر لئے پھرتے تھے اور حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم پر اپنی جان نچھاور کرنا باعثِ فخر سمجھتے تھے۔ دنیا میں سب سے بڑا اور سب سے اہم معرکہ حق و صداقت کے لئے سب سے پہلے بدر کے مقام پر پیش آیا۔ جہاں تین سو تیرہ بے سر و سامان صحابہ نے سر پر کفن باندھ کر محض اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لئے دنیا کا سب سے بڑا امتحان محبت دیا۔ قریش ہر طرح کے ترقی یافتہ سامان حرب سے مسلح تھے اور ان کی کثرت و بہادری ان کے لئے دلیل فتح تھی لیکن حق غالب آیا۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے اس جنگ میں اپنی بہادری کے جوہر دکھائے۔ اس کی مثال تاریخ حرب میں ملنا مشکل ہے۔آپ جس طرح تلوار لے کر چلتے تھے۔ دشمنِ کفار کو کاٹ کاٹ کر ڈھیر لگا دیتے۔ صفوں کی صفیں درہم برہم کر دیتے۔ دشمن کے ایک بہادر سپاہی نے ایک ٹیلہ پر چڑھ کر آپ رضی اللہ عنہ کو للکارا، آپ عقاب کی طرح اس پر جھپٹے اور آپس مین گتھم گتھا ہو کر لڑھکتے ہوئے نیچے آ رہے تھے۔ نبی مکرم صل اللہ علیہ وسلم نے دیکھ کر فرمایا۔ ؛”جو نیچے پہلے آئے گا ماراجائے گا “۔ چنانچہ سچے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے جو سچی پیشن گوئی کی تھی وہ پوری ہوئی اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے اس کافر کی زندگی کا خاتمہ تلوار کے وار سے کر دیا۔ اسی طرح ایک دوسرا کافر آہن پوش تھا۔ اس پر کوئی حربہ کارگر نہ ہوتا تھا۔ اس کی آنکھوں میں زبیر رضی اللہ عنہ نے تاک کر کے ایسا نیزہ مارا کہ وہ آر پار ہو گیا۔ یہ وار اتنا سخت تھا کہ اس کی لاش زمین پر تڑپنے لگی۔ آپ نے نیزہ اس کی لاش پر پیر رکھ کر پوری قوت سے نکالا تو اس کی انی ٹیڑھی ہو گئی۔ اس نیزہ کو محمدِ عربی صل اللہ علیہ وسلم نے اپنے لئے پسند فرمایا اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کی عزت افزائی کی۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ اس جنگ میں اتنی بہادری سے لڑے کہ سارا بدن زخموں سےچور چور تھا۔ غزوہ احد میں حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنی بہادری کے جوہر دکھائے اور احد کے بعد غزوہ خندق ہوئی جس میں کفار کا ٹڈی دل مدینہ پر حملہ آور ہوا۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے مشورہ سے خندق کھودی گئی جو عرب میں نئی چیز تھی۔ اس جنگ میں زبیر رضی اللہ عنہ کے سپرد عورتوں کی حفاظت تھی۔ بنو قریضہ کے یہودی جو مسلمانوں کے حلیف تھے، دشمن سے مل گئے تو رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مخاطب ہو کر فرمایا۔ کوئی ہے جو آج اس خبر کی تصدیق کے لئے بنی قریضہ کے پاس جائے۔ آپ صل اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ سوال کیا، تینوں بار حواری رسول زبیر رضی اللہ عنہ نے نہایت ادب سے کہا۔ یا رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم! میں حاضر ہوں۔
حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم نے خطرات میں گھرے ہوئے دشمنوں میں جا کر خبر لانے کے لئے اس عمل پر خوش ہو کر فرمایا۔ ؛” ہر نبی کے حواری ہوتے ہیں۔ میرے حواری زبیر ہیں۔ زبیر! تم پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔ اے زبیر!اللہ تمہارا نگہبان ہو “۔
حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کی جلالت شان اور فخر و امتیاز کے لئے یہ الفاظ کافی تھے۔ آپ بنی قریضہ گئے اور وہاں سے تمام معلومات لائے جس سے اسلام کو بہت فائدہ ہوا۔ جنگ خیبر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ یہودیوں کے مشہور سردار مرحب کو واصل جہنم کر چکے تو اس کا بھائی” بالر “جو اپنے بھائی کی طرح لمبا چوڑا ہٹا کٹا بڑے ڈیل ڈول کا نوجوان تھا، میدان جنگ میں اپنے بھائی کا انتقام لینے آیا۔ اور اس نے مسلمانوں کو للکارا تو اس کے مقابلہ کے لئے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نکلے۔ اس وقت زبیر رضی اللہ عنہ کی والدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی محبت نے جوش مارا اور حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم سے مخاطب ہو کر کہنے لگیں۔ کیا آج میرا لال ہمیشہ کے لئے مجھ سے جدا ہو جائے گا۔ لیکن حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم خاموش رہے اور رب تعالیٰ نے اس طاقتور دشمن پر حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو فتح سے ہمکنار کیا۔ مظلوم مسلمان جو حج بھی نہیں کر سکتےتھے اور اپنے وطن سے نہایت ہی بے کسی کی حالت میں ہجرت پر مجبور ہوئے۔ مکہ کا خواب دیکھ کر اس جنگ کے لئے تیاریاں کر رہے تھے تو ایک صحابی نے مکہ والوں کو اطلاع کرنے کے لئے ایک عورت کے ہاتھ ایک خط بھیجا جس کا علم حضور انور صل اللہ علیہ وسلم کو وحی کے ذریعے ہو گیا۔ تو آپ صل اللہ علیہ وسلم نے اس عورت سے خط چھین لانے کو کہا، اس میں حضرت زبیر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ، اس کے علاوہ ایک صحابی بھی تھے۔ لیکن اس کی سرداری حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے سپرد تھی۔ ہجرت کے پورے آٹھ سال بعد مسلمان اس قابل ہو گئے کہ مکہ کو فتح کر سکیں۔ فتح مکہ کے لئے جو فوج نہایت تزک و احتشام کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئی، اس کے علم بردار حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ تھے۔ جب مکہ میں امن ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر آپ رضی اللہ عنہ کے چہرے سے گرد و غبار صاف کیا۔ فتح مکہ کے بعد حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو ان دشمنان اسلام نے جو مکہ سے بھا گ کر حنین میں پناہ گزین تھے، تنہا دیکھ کر آپ رضی اللہ عنہ پر حملہ آور ہوئے۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے نہایت بے جگری سے تنہا اس طرح حملہ کر کے مقابلہ کیا کہ دشمنوں کے چھکے چھوٹ گئے اور دشمنوں سے گھاٹی خالی کروا لی۔ جنگ حنین کے بعد جنگ تبوک میں بھی شرکت فرمائی اور حجتہ الوداع میں بھی آپ کو حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی ہمرکابی کا شرف حاصل ہوا۔ حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے وفات پا جانے کے بعد دور صدیقی رضی اللہ عنہ آپ کے کارناموں سے تقریباً خالی ملتا ہے۔ مگر عہد فاروقی رضی اللہ عنہ میں پھر سے آپ رضی اللہ عنہ میں جوش پیدا ہوتا ہے اور آپ رضی اللہ عنہ یرموک میں نیزہ تانے ہوئے تھے۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سے مسلمانوں نےکفار پر حملہ کے لئے کہا کہ ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم میری بے پناہ یلغار کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ یہ کہہ کر اچانک کفار پر بجلی کی طرح ٹوٹ پڑے اور کافروں کو کاٹتے ہوئے آگے بڑھتے گئے مگر کفار نے آپ کے گھوڑے کی باگ پکڑ لی اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کو زخموں سے چور کر دیا۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ تنہا تھے لیکن آپ نے ہمت نہ ہاری اور دلیری سے لڑتے رہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کے دلوں سے رومی سپاہیوں کی کثرت کا خوف نکل گیا۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد حضرت زبیر رضی اللہ عنہ یہ چاہتے تھے کہ بلوائیوں اور قاتلوں سے خون عثمان کا بدلہ لیا جائے۔ اس لئے آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کی لیکن چار ماہ کے بعد آپ اصلاح احوال سے مایوس ہو گئے۔ تو حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ آپ نے بیعت فسخ کی اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے مشورے سے اصلاح کا جھنڈا بلند کیا گیا۔ بنی امیہ جو مدینہ منورہ میں خوف و حراس کی زندگی گزار رہے تھے۔ مکہ معظمہ میں آ کرآپ کے جھنڈے تلے جمع ہو گئے۔ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور صاحب الرائے حضرات کے مشورےسے یہ طے پایا کہ عرب کے باہر سب جمع ہوں اور خونِ عثمان رضی اللہ عنہ کے انتقام کے لئے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو وہاں بلا کر ان کی مدد کی جائے۔ مشورے کے مطابق یہ سب لوگ بصرہ جمع ہو گئے۔ عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے خلاف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بہت کان بھرے۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خیال آیا کہ کہیں میری خاموشی سے ملک میں آگ نہ لگ جائے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اس خیال کے تحت کوفہ سے بصرہ کی جانب فوج لے کر بڑھے۔ بصرہ پہنچ کر حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس حضرت قینقاع رضی اللہ عنہ کو بطور قاصد بھیجا۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے حضرت قینقاع رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ہم علی رضی اللہ عنہ سے جنگ نہیں امن چاہتے ہیں اور عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کو چھوڑنا نہیں چاہتے۔ اس کام کو آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ملائے بغیر کیوں انجام دینا چاہتے ہیں۔ قینقاع رضی اللہ عنہ نے پوچھا تو حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا؛ ؛” ہم تو خود بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ مل کر کام کو انجام دینا چاہتے ہیں “۔ اس گفتگو کی خبر بلوائیوں کو ہوئی تو انہوں نے رات کے وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لشکر پر حملہ کر دیااور اللہ تعالیٰ کی جن تلواروں کو دشمنانِ اسلام کے خلاف چلنا چاہئے تھا ان کو دشمنانِ اسلام نہایت چالاکی سے اس طرح زبیر رضی اللہ عنہ اور علی رضی اللہ عنہ کو لڑانے میں کامیاب ہو گئے۔ جنگ جمل سے واپسی کے بعد ایک منافق انیس بن احنف نے آپ کے پیچھے عمر بن جرموز کو لگا دیا۔ ابن جرموز آپ کے ہمراہ روانہ ہوا۔۔ نماز کے وقت زبیر رضی اللہ عنہ نے اس ملعون اور اس نے آپ رضی اللہ عنہ کی حفاظت کا وعدہ کیا۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے امامت کی اور حالت نماز میں جرموز نے عہد شکنی کر کے بحالت سجدہ آپ کا سر کاٹ دیا۔ یہ۳۶ہجری کا واقعہ ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
ابن جرموز اس کے بعد آپ کے ہتھیار لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پہنچا آپ یہ خبر سن کر حیرت زدہ رہ گئے اور بہت افسوس کا اظہار کیا اور ابن جرموز سےفرمایا۔
تجھے دوزخ کی بشارت ہو وہاں بھڑکتی ہوئی آگ میں تیرا انتظار ہو رہا ہے۔
It is hypersensitive issue where different schools of thought have their established positions; therefore, we must abstain from discussing such issues at public forums. Such issues can be discussed but at a scholarly forum of Ulama-e-Haq of every school of thought; where difference of opinion is accepted with respect.
حدیث نمبر: 3719 حدثنا مالك بن إسماعيل، حدثنا عبد العزيز ـ هو ابن أبي سلمة ـ عن محمد بن المنكدر، عن جابر ـ رضى الله عنه ـ قال قال النبي صلى الله عليه وسلم " إن لكل نبي حواريا، وإن حواري الزبير بن العوام ". ہم سے مالک بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالعزیز نے بیان کیا جو ابوسلمہ کے صاحبزادے تھے، ان سے محمد نے بیان کیا، ان سے محمد بن منکدر نے بیان کیا، اور ان سے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نبی کے حواری ہوتے ہیں اور میرے حواری زبیر بن عوام (رضی اللہ عنہ) ہیں۔
حدیث نمبر: 3720 حدثنا أحمد بن محمد، أخبرنا ** عبد الله** أخبرنا هشام بن عروة، عن أبيه، عن عبد الله بن الزبير، قال كنت يوم الأحزاب جعلت أنا وعمر بن أبي سلمة، في النساء، فنظرت فإذا أنا بالزبير، على فرسه، يختلف إلى بني قريظة مرتين أو ثلاثا، فلما رجعت قلت يا أبت، رأيتك تختلف. قال أوهل رأيتني يا بنى قلت نعم. قال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " من يأت بني قريظة فيأتيني بخبرهم ". فانطلقت، فلما رجعت جمع لي رسول الله صلى الله عليه وسلم أبويه فقال " فداك أبي وأمي ".
ہم سے احمد بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم کو ہشام بن عروہ نے خبر دی، انہیں ان کے والد نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جنگ احزاب کے موقع پر مجھے اور عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما کو عورتوں میں چھوڑ دیا گیا تھا (کیونکہ یہ دونوں حضرات بچے تھے) میں نے اچانک دیکھا کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ (آپ کے والد) اپنے گھوڑے پر سوار بنی قریظہ (یہودیوں کے ایک قبیلہ کی) طرف آ جا رہے ہیں، دو یا تین مرتبہ ایسا ہوا، پھر جب میں وہاں سے واپس آیا تو میں نے عرض کیا، ابا جان! میں نے آپ کو کئی مرتبہ آتے جاتے دیکھا۔ انہوں نے کہا: بیٹے! کیا واقعی تم نے بھی دیکھا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ کون ہے جو بنوقریظہ کی طرف جا کر ان کی (نقل و حرکت کے متعلق) اطلاع میرے پاس لا سکے۔ اس پر میں وہاں گیا اور جب میں (خبر لے کر) واپس آیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (فرط مسرت میں) اپنے والدین کا ایک ساتھ ذکر کر کے فرمایا کہ ”میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں۔
حدیث نمبر: 3721 حدثنا علي بن حفص، حدثنا ابن المبارك، أخبرنا هشام بن عروة، عن أبيه، أن أصحاب النبي، صلى الله عليه وسلم قالوا للزبير يوم اليرموك ألا تشد فنشد معك فحمل عليهم، فضربوه ضربتين على عاتقه، بينهما ضربة ضربها يوم بدر. قال عروة فكنت أدخل أصابعي في تلك الضربات ألعب وأنا صغير. ہم سے علی بن حفص نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن مبارک نے بیان کیا، کہا ہم کو ہشام بن عروہ نے خبر دی اور انہیں ان کے والد نے کہ جنگ یرموک کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے کہا آپ حملہ کیوں نہیں کرتے تاکہ ہم بھی آپ کے ساتھ حملہ کریں۔ چنانچہ انہوں نے ان (رومیوں) پر حملہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے (رومیوں نے) آپ کے دو کاری زخم شانے پر لگائے۔ درمیان میں وہ زخم تھا جو بدر کے موقع پر آپ کو لگا تھا۔ عروہ نے کہا کہ (یہ زخم اتنے گہرے تھے کہ اچھے ہو جانے کے بعد) میں بچپن میں ان زخموں کے اندر اپنی انگلیاں ڈال کر کھیلا کرتا تھا۔

Siasat.pk some of the ads that show up in these threads is simply disgusting. Please don't take all contents of ads, they r just not appropriate, especially on Islamic threads!
Jazak Allah ababeel bhae, Ashra Mubashra R.A ka maqam to kisi se dhaka chupa nae. Allah hmen unke naqsh-e-Qadam pe chalne ki tofiq ataa frmaaye, aur jin ki tbiat khrab ho jati ha inke name sun ke, Allah unhen sehet ataa frmaaye
yes but he gave the source..wo kya ha k kuch logon ko moat pr jati ha Sahaba ka name sun ke, but yeh unka right ha k reference mangen, han ref milne ke bad prne wali moat ka koe hal nae
yes but he gave the source..wo kya ha k kuch logon ko moat pr jati ha Sahaba ka name sun ke, but yeh unka right ha k reference mangen, han ref milne ke bad prne wali moat ka koe hal nae
ابن جرموز اس کے بعد آپ کے ہتھیار لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پہنچا آپ یہ خبر سن کر حیرت زدہ رہ گئے اور بہت افسوس کا اظہار کیا اور ابن جرموز سےفرمایا۔
تجھے دوزخ کی بشارت ہو وہاں بھڑکتی ہوئی آگ میں تیرا انتظار ہو رہا ہے۔
حدیث نمبر: 3719 حدثنا مالك بن إسماعيل، حدثنا عبد العزيز ـ هو ابن أبي سلمة ـ عن محمد بن المنكدر، عن جابر ـ رضى الله عنه ـ قال قال النبي صلى الله عليه وسلم " إن لكل نبي حواريا، وإن حواري الزبير بن العوام ". ہم سے مالک بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالعزیز نے بیان کیا جو ابوسلمہ کے صاحبزادے تھے، ان سے محمد نے بیان کیا، ان سے محمد بن منکدر نے بیان کیا، اور ان سے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نبی کے حواری ہوتے ہیں اور میرے حواری زبیر بن عوام (رضی اللہ عنہ) ہیں۔
حدیث نمبر: 3720 حدثنا أحمد بن محمد، أخبرنا ** عبد الله** أخبرنا هشام بن عروة، عن أبيه، عن عبد الله بن الزبير، قال كنت يوم الأحزاب جعلت أنا وعمر بن أبي سلمة، في النساء، فنظرت فإذا أنا بالزبير، على فرسه، يختلف إلى بني قريظة مرتين أو ثلاثا، فلما رجعت قلت يا أبت، رأيتك تختلف. قال أوهل رأيتني يا بنى قلت نعم. قال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " من يأت بني قريظة فيأتيني بخبرهم ". فانطلقت، فلما رجعت جمع لي رسول الله صلى الله عليه وسلم أبويه فقال " فداك أبي وأمي ".
ہم سے احمد بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم کو ہشام بن عروہ نے خبر دی، انہیں ان کے والد نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جنگ احزاب کے موقع پر مجھے اور عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما کو عورتوں میں چھوڑ دیا گیا تھا (کیونکہ یہ دونوں حضرات بچے تھے) میں نے اچانک دیکھا کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ (آپ کے والد) اپنے گھوڑے پر سوار بنی قریظہ (یہودیوں کے ایک قبیلہ کی) طرف آ جا رہے ہیں، دو یا تین مرتبہ ایسا ہوا، پھر جب میں وہاں سے واپس آیا تو میں نے عرض کیا، ابا جان! میں نے آپ کو کئی مرتبہ آتے جاتے دیکھا۔ انہوں نے کہا: بیٹے! کیا واقعی تم نے بھی دیکھا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ کون ہے جو بنوقریظہ کی طرف جا کر ان کی (نقل و حرکت کے متعلق) اطلاع میرے پاس لا سکے۔ اس پر میں وہاں گیا اور جب میں (خبر لے کر) واپس آیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے (فرط مسرت میں) اپنے والدین کا ایک ساتھ ذکر کر کے فرمایا کہ ”میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں۔
حدیث نمبر: 3721 حدثنا علي بن حفص، حدثنا ابن المبارك، أخبرنا هشام بن عروة، عن أبيه، أن أصحاب النبي، صلى الله عليه وسلم قالوا للزبير يوم اليرموك ألا تشد فنشد معك فحمل عليهم، فضربوه ضربتين على عاتقه، بينهما ضربة ضربها يوم بدر. قال عروة فكنت أدخل أصابعي في تلك الضربات ألعب وأنا صغير. ہم سے علی بن حفص نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن مبارک نے بیان کیا، کہا ہم کو ہشام بن عروہ نے خبر دی اور انہیں ان کے والد نے کہ جنگ یرموک کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے کہا آپ حملہ کیوں نہیں کرتے تاکہ ہم بھی آپ کے ساتھ حملہ کریں۔ چنانچہ انہوں نے ان (رومیوں) پر حملہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے (رومیوں نے) آپ کے دو کاری زخم شانے پر لگائے۔ درمیان میں وہ زخم تھا جو بدر کے موقع پر آپ کو لگا تھا۔ عروہ نے کہا کہ (یہ زخم اتنے گہرے تھے کہ اچھے ہو جانے کے بعد) میں بچپن میں ان زخموں کے اندر اپنی انگلیاں ڈال کر کھیلا کرتا تھا۔
dekho yeh jo tum ney agr khud likha hai too sirf aik aadh ka hawala deney sai baat nahen bney gii aur agar khen sai ley ker chapa hai too us ka poora source dena chaheay hai mujhey ksi bhi shkhseat sai koi etraaz nheen hai aap ka sub ka haq hai jis ko chahey brhaao ghtaaoo per kuch batoon ka jawab zrori hai jis ko aap gol ker gaey hain jesey key حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد حضرت زبیر رضی اللہ عنہ یہ چاہتے تھے کہ بلوائیوں اور قاتلوں سے خون عثمان کا بدلہ لیا جائے۔ اس لئے آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کی لیکن چار ماہ کے بعد آپ اصلاح احوال سے مایوس ہو گئے۔ تو حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ آپ نے بیعت فسخ کی اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے مشورے سے اصلاح کا جھنڈا بلند کیا گیا۔ بنی امیہ جو مدینہ منورہ میں خوف و حراس کی زندگی گزار رہے تھے۔ مکہ معظمہ میں آ کرآپ کے جھنڈے تلے جمع ہو گئے۔
un honney jub hazrt Ali as ko chhora too is ka maani yehi they key bait tor dii is ko aap ney kion nheen likha ? حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے حضرت قینقاع رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ہم علی رضی اللہ عنہ سے جنگ نہیں امن چاہتے ہیں اور عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلوں کو چھوڑنا نہیں چاہتے۔ اس کام کو آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ملائے بغیر کیوں انجام دینا چاہتے ہیں۔ قینقاع رضی اللہ عنہ نے پوچھا تو حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا؛
kia yehhazrt talha zubair nheen they jinhon ney jub hawab key ***** bhonkey too hazrat ayesha ney kha key yeh konsi jgah hai ? kion key rasool khuda ney frmaya tha key meri biwi ghar sai nikley gii aur haq per naheen hoo gii aur us per hawaab key ***** bhonken gai ? vh waaps jana chahti thin per in donon ney islam ki phli jhoti gawahi dii key yeh hawaab nheen hai ? is ko kion nheen aap ney likha ?
jub hazrat zubaer ko hazrat Ali as ney yaad dilaya key aap ko rasool khuda ney kha tha aik baar key tum Ali saai larney niklo gai too vh forn waps ki trf nkl prey aur larney ko tyaar nheen hoey yeh kion aap gol ker gaey hain ?
aur bhi kuch hooga is thread main per yeh moti moti baaten hai jo tareekh ka hisa hain unko kion aap gol ker gaey hoo jaan bojh ker ?
عثمان ابن عفان کا سب سے قریبی ساتھی انکا کزن مروان بن الحکم تھا (ان دونوں کا بشمول معاویہ کا تعلق بنی امیہ سے تھا اور یہ آپس میں رشتے دار تھے)۔ عثمان ابن عفان کے قاتلوں کو اگر کوئی سب سے بہتر طریقے سے پہچانتا تھا، تو وہ یہی مروان بن الحکم تھا۔ ابن جریر طبری نے عمر بن شعبہ سے، اُس نے ابو الحسن سے، اُس نے ابو عمر سے، اُس نے عتبہ بن مغیرہ بن الاخنس سے روایت کی ہے:
ذات العرق کے مقام پر سعید بن العاص کی ملاقات مروان اور اسکے ساتھیوں سے ہوئی، تو اُس نے اُن لوگوں کو کہا: تم لوگ کہاں جاتے ہو جبکہ عثمان کے قاتل تو تمہارے ساتھ ہی ان اونٹوں پر سوار موجود ہیں [نوٹ: عائشہ و طلحہ و زبیر کی طرف اشارہ ہے]۔انہیں قتل کر دو اور پھر اپنے گھروں کو پلٹ جاؤ اور اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالو۔ مروان کہنے لگا کہ نہیں ہم آگے جائیں گے اور عثمان کے ایک ایک قاتل کو ڈھونڈ کر قتل کریں گے۔
امام اہلسنت ابن عبدالبر نے اپنی کتاب الاستیعاب، ج3، ص213 پر مولا علی (ع) کی یہ تقریر نقل کی ہے:
۔طلحہ، *زبیر اور عائشہ مجھ سے اس چیز کا حق مانگ رہے ہیں جو انہوں نے خود ترک کر دی تھی۔ اور یہ اس خون کا قصاص مانگتے ہیں، جو انہوں نے خود بہایا ہے۔ یہ خود عثمان کے قتل کے ذمہ دار ہیں، اور میں ہرگز اس میں شامل نہ تھا۔ لیکن یہ اب اس کا انکار کرتے ہیں۔ میں ہرگز عثمان کے قتل میں شامل نہیں۔ اور عثمان کے قتل کے واحد مجرم یہ باغی گروہ خود ہے۔ انہوں نے میرے ہاتھ پر بیعت کی اور پھر اسے توڑ دیا
ابن جریر طبری نے زیاد بن ایوب سے، انہوں نے معصب بن سلمان التمیمی سے، انہوں نے محمد سے، انہوں نے عاصم بن کلیب سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی ہے:
کلیب کہتے ہیں کہ جب وہ جہاد سے واپس آئے تو کچھ دنوں کے بعد یہ مشہور ہو گیا کہ طلحہ و زبیر آ رہے ہیں اور اُن کے ساتھ ام المومنین حضرت عائشہ بھی ہیں۔ یہ سن کر لوگوں کو بہت حیرت ہوئی کیونکہ لوگوں کا خیال تھا کہان لوگوں نے ہی عثمان سے ناراض ہو کر لوگوں کو اُس کے خلاف کیا تھا۔ اور اب بدنامی سے بچنے کے لئے قصاص کا نام لے کر نکلے ہیں۔ حضرت عائشہ نے کہا کہ ہم تو تمہاری خاطر ہی عثمان کی تین حرکتوں پر ناراض ہوئے تھے: پہلا یہ کہ اُس نے ناعمر لوگوں کو حاکم مقرر کیا، دوسرا یہ کہ اُس نے عامہ کی زمینوں پر قبضہ کیا اور تیسرا یہ کہ اُس نے لوگوں کو دروں اور چھڑی سے مارا۔
العقد الفرید، ص 218 پر درج ہےکہ مروان نے عائشہ کو کہا،
عثمان تمہارے خطوط کی وجہ سے مارا گیا ہے۔
اور العقد الفرید، ج 2، ص 210 پر لکھا ہے:
"مغیرہ بن شعبہ عائشہ کے پاس آیا۔ عائشہ نے اس سے کہا، "جنگ جمل میں جو تیر پھینکے گۓ، ان میں سے کچھ تو مجھے چھوتے ہوۓ گذرے۔" مغیرہ نے جواب دیا،"اگر ایک تیر بھی تمہیں لگ کر قتل کر دیتا تو یہ اس بات کی توبہ ہوتی کہ تم نے لوگوں کو عثمان کے قتل پر اکسایا کرتی تھیں۔"
ابن قیتبہ اپنی کتاب "الامامہ و السیاسہ" کی صفحہ 55 پر تحریر کرتے ہیں:
جب مقام اوطاس میں حضرت عائشہ سے مغیرہ ابن شعبہ کی ملاقات ہوئی تو اس نے آپ سے دریافت کیا کہ: اے ام المومنین کہاں کا ارادہ ہے؟ فرمایا بصرے کا کہا کہ وہاں کیا کام ہے ؟فرمایا خون عثمان کاقصاص لینا ہے اس نے کہا کہ عثما ن کے قاتل تو آپ کے ہمراہ ہیں .پھر مروان کی طرف متوجہ ہوا ,اور پوچھا کہ تمہارا کہا ں کا ارادہ ہے؟اس نے کہا کہ میں بھی بصرہ جارہا ہوں کہا کس مقصد کے لیے؟ کہا کہ عثمان کے قاتلوں سے بدلہ لینا ہے اس نے کہا کہ عثمان کے قاتل تو تمہارے ساتھ ہی ہیں اور انہی طلحہ و زبیر نے تو انہیں قتل کیا تھا.