اٹلی کے دارالحکومت روم میں جی 20 اجلاس کے موقع پر اجلاس کے شرکا نے ترقی پذیر ممالک کیلئے کورونا وائرس ویکسین کی فراہمی کا عمل تیزی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جی 20 اجلاس کے شرکا نے سال 2022 کے وسط تک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو مکمل طور ویکسین شدہ کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
روم میں جی 20 کے دو روزہ اجلاس کا آغاز ہفتے کے روز ہوا جس میں شرکاء نے اجلاس کے پہلے روز عالمگیر وباء سے عالمی اقتصادی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔
جی 20 کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عالمگیر وباء سے مکمل بحالی کے لیے ترقی پذیر ممالک کی ویکسین تک رسائی ضروری ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اس کی فراہمی میں رکاوٹوں کے عالمی معیشت پر پڑنے والےاثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے وزارتی سطح پر کیے گئے اُس سمجھوتے کی توثیقِ نو بھی کی جو کارپوریٹ ٹیکس کی کم از کم شرح کا تعین کرتا ہے، یہ سمجھوتہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بڑی کمپنیاں ٹیکس کا اپنا منصفانہ حصہ ادا کریں۔
بڑے بڑے رہنماؤں سے گلے ملنے کے شوقین بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی گلاسگو کانفرنس میں بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے۔ جی 20 اجلاس میں کرونا وبا کے خاتمے پر تبادلہ خیال ہوتا رہا اور مودی گلے ملتے اور اپنا منہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے قریب لے جاتے رہے
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے رہے، پہلے انہوں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے سلام کرنے کی کوشش کی لیکن بورس جانسن نےہاتھ ملانے کی بجائے ہاتھ کو مکابنایا اور مودی کے ساتھ کیساتھ لگایا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی ایسا ہی کیا۔
اسکے بعد مودی کورونا وبا کے باوجود سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے نہ صرف گلے ملتے رہے بلکہ اپنا منہ تک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے قریب لے گئے جس پر گوتریس کے چہرے پر ناگواری کے اثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/modii1121.jpg
Advertisement





