الیکشن کمیشن تحریک انصاف کیلئے آئینی ادارہ بن جاتا ہے اور کبھی عدالت، الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کے خلاف فیصلے جاری کیے جا رہے ہیں: ارشاد بھٹی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں رہنما تحریک انصاف فواد احمد چودھری کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو گرفتار کرنے کا طریقہ کار انتہائی قابل مذمت ہے! انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں آکر کسی کو اٹھا لینے کا مقصد گرفتاری کرنا نہیں نہ ہی یہ کہ آپ نے کچھ کیا ہے جس کی سزا دینی ہے بلکہ ریاست اپنی طاقت دکھا کر خوف پھیلانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا فواد چودھری پر بغاوت کا مقدمہ دائر کر کے گرفتار کرنا جبر ہے اور یہ ایسا شیطانی کھیل ہے جو بار بار کھیلا جا رہا ہے لیکن نقصان صرف ملک، ریاست اور جمہوریت کا ہو رہا ہے! اگر تمام سیاسی جماعتوں سے مل بیٹھ کر اس کا کوئی حل نہ نکالا تو اس سے بڑا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا، پولیس کو پتہ تھا کہ احکامات آ چکے ہیں لیکن وہ زبردستی انہیں اسلام آباد لے کر چلے گئے۔ عدالت میں موجود صحافیوں نے بتایا کہ احکامات کہیں اور سے دیئے جا رہے تھے، پولیس بے بس تھی، ملک میں ایک تماشا لگا ہوا ہے! اگر ملک کے معاملات ایسے ہی چلنے ہیں تو جمہوریت تو نام کی رہ جائے گی۔
تحریک انصاف کے رہنمائوں کو بھی سوچنا ہو گا کہ اپنی تقریروں میں کسی ادارے کے سربراہ یا ادارے کو دھمکیاں دینا بھی درست نہیں لیکن اس کا ردعمل یہ نہیں ہونا چاہیے تھا! رانا ثناء اللہ نے بھی اسی الیکشن کمیشن کے افسران بارے کہا تھا کہ آپ کے خاندان کو جوابدہ ہونا پڑے گا لیکن جب آپ سٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہوں تو کچھ نہیں ہوتا اگر سٹیبلشمنٹ مخالف ہیں تو کارروائی ہوتی ہے! ریاستی جبر کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے! آج جو لوگ جبر کا شکار ہیں وہ پہلے ریاستی جبر کا حصہ تھے!
دریں اثنا سینئر صحافی وتجزیہ نگار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف، عمران خان، چودھریوں کے خلاف بڑا کریک ڈائون ہونے والا ہے ، فہرستیں پہلے سے تیار کی جا رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کے علاوہ کسی کو بھی ایسا بیان نہیں دینا چاہیے لیکن جیسے ایک بیان کے بعد غداری کا مقدمہ درج کر کے بغیر نمبرپلیٹ ڈالوں میں اٹھا کر غائب کر دیا جاتا ہے اور سفید کپڑے میں چھپا کر ہتھکڑیاں لگانا بھی درست نہیں، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 40 مختلف سیاستدان اس طرح کے بیانات دے چکے ہیں کسی کو ہتھکڑی نہیں لگائی گئی، کسی پر غداری کا مقدمہ نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے خلاف بات کرنا بھی اب غداری طے پایا ہے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کیلئے کبھی آئینی ادارہ بن جاتا ہے کبھی عدالت، الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کے خلاف فیصلے جاری کیے جا رہے ہیں۔
Check the "View more" button at the bottom of the main page... it's not working since this morning... clicking it brings back to the top of the main page.
Edit: It's fine now... but there is some scrolling issue