Advertisement

جیو کوتسنیم حیدر کا کریمنل ریکارڈمل گیا لیکن عمرفاروق ظہور۔۔۔

cro%2Camj.jpg

جیو نوازشریف پر لزام لگانیوالے کا کریمنل ریکارڈ سامنے لے آیا لیکن سمگلنگ، کرپشن اور دیگر کیسز میں ناروے اور پاکستانی حکومت کو مطلوب عمرفاروق ظہور کا ریکارڈ سامنے نہ لاسکا

جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر خود قتل کیس کا مفرور ملزم نکلا۔جیو نیوز کے مطابق تسنیم حیدر اور اس کے خاندان کا کرمنل ریکارڈہے۔

پنجاب پولیس کی دستاویز کے مطابق ملزم 15 مئی 2004 کو تھانہ صدرگجرات کے قتل کیس کی تفتیش کاملزم ہے۔ قتل کے اس واقعے میں تقریباً 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔تسنیم حیدرتھانہ صدرگجرات کی دہشتگردی کی ایف آئی آر 260/4 کی تفتیش میں ملزم ہے۔

تسنیم حیدرکاتعلق ضلع گجرات کےعلاقےمدینہ سیداں سےہے اور وہ چمے شاہ کے طورپرجاناجاتاہے۔تسنیم حیدر کا ایک بھائی وقارعلی عرف بلے شاہ 2004 میں قتل ہوا تھا جبکہ تسنیم حیدر کے والداکرم شاہ جو ایک سکول میں ہیڈماسٹرتھے انہیں بھی قتل کیاجاچکا ہے۔ 2004 میں تسنیم حیدر مقدمات سے بچنے اور جان بچانے کیلئے پاکستان چھوڑکربرطانیہ چلاگیا۔

جیو نیوز کے مطابق اگرچہ تسنیم حیدرکا تعلق مسلم لیگ ن سے لیکن وہ قابل اعتبارشہرت نہیں رکھتا، اس کے متعلق کہاجاتا ہے پیسوں کیلئے کچھ بھی کرسکتاہے۔

ایک طرف تو جیو نیوز نوازشریف کو بیل آؤٹ کرنے کیلئے تسنیم حیدر کو مفرور قرار دے رہا ہے جبکہ نوازشریف کو بھی پاکستانی عدالتوں نے مفرور قرار دیا ہے۔

دوسری دلچسپ بات یہ کہ عمرفاروق ظہور جس نے کچھ روز قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے عمران خان کی توشہ خانہ گھڑی 20 لاکھ ڈالر میں خریدی جس پر جیو کئی روز سے پروپیگنڈا کررہا ہے وہ خود مفرور اور ناروے حکومت کو مطلوب ہے۔

عمر فاروق ظہور پر انسانی سمگلنگ، کرپشن، فراڈ، کورونا ویکسین فراڈ، اپنی بچیوں کو سمگل کرکے دوبئی منتقل کرنیکا الزام ہے۔ عمرفاروق ظہور کا کریمنل ریکارڈ ناروے حکومت اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرچکی ہے۔

جیو نیوز نے عمرفاروق ظہور کی مدد سے عمران خان پر تو سنگین الزامات لگائے لیکن عمرفاروق ظہور کا کریمنل ریکارڈ چھپانے کی کوشش کی جسے دوسرے چینلز ، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے آشکار کردیا۔
 
شکریہ بتانے کا کہ اس پر ۱۷ بندے قتل کرنے کا الزام ھے ۔ پھر تو نواز شریف نے صحیح بندے کو قتل کی سپاری دی ۔