- Joined
- May 6, 2009
- Posts
- 11,602
- Reaction score
- 5,192
- Points
- 113
پاکستان میں جولائی تک براہ راست مارشل لالگ جائیگ
نیویارک(قدرت روزنامہ29مئی2016) پاکستان سے چلنے والے نجی نیوز ویب سائٹ ڈنکا ڈاٹ کام نے پاکستان کےذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ملک میں جولائی تک براہ راست مارشل لاء لگ جائے گا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پہلے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ھونگے اور مدت پوری کرنے کے بعد فوجی اقتدار اپنے بعد آنے والے جنرل کے حوالے کرکے چلے جائیں گے.ذرائع کا کہنا ہے کہ مارشل لاء کانفاذ ضروری ہے کیونکہ حکومت عملا مفلوج ہے ملک کو معاشی،اقتصادی اور خارجہ امور پر چیلنجز درپیش ہیں جن پر قابو پانا حکومت کے لئے ممکن نظرنہیں آرہا.احتساب سے لیکر کرپشن تک فوج ملک بھر میں آپریشن میں مصروُف ہے اگر انہیں نامکمل چھوڑا گیا توعوام اسے معاف نہیں کرے گی. واضح رہے کہ فوج اور رینجرز نے سندہ میں کرپشن کے خلاف بھرپور احتساب شروع کر رکھا ہےاور پنجاب میں بھی دہشت گردی کے خلاف فوج نے چند ماہ قبل لاہور کے گلشن اقبال پارک میں بدترین دہشت کے بعد آپریشن کا آغاز کیا تھا جبکہ آپریشن ضرب عضب بھی فوج ہی کررہی ہے اگر ان سب کو ادھورا چھوڑا گیا تو فوج کی ساکھ بری طرح متاثر ھوگی اور قوم اسے کسی طور بھی معاف نہیں کرے گی.موجودہ صورتحال میں وزیراعظم نواز شریف کی کم سے کم ایک ماہ تک پاکستان واپسی کا قطعی کوئی پروگرام نہیں ہے.واضح رہے کہ نواز شریف اوپن ھارٹ سرجری کے لئے لندن کے ایک ھسپتال میں داخل ہے جہاں ان کا آپریشن ھونے والا ہے. عین ممکن ہے وزیراعظم نواز شریف بھی گھر چلے جائیں.ذرائع کا کہنا ہے کہہ پاکستان میں مارشل کے ممکنہ نفاذ کے سلسلے میں شرائط و ضوابط اور طریقہ کار طے کرنے کے لئے سابق صدارتی امیدوار ریپبلکن سینیٹر جان میکین اور ساؤتھ کیرولائنہ سے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراھم جون کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور براہ راست آرمی چیف سے ملاقات کریں گے. تجزیہ کاروں اور مبصرین کا کہنا کہ اگرچہ ملک میں جمہوری حکومت ہے مگر خارجہ امور،دہشت گردی اور احتساب جیسے اھم معاملات مکمل طور پر فوج کے کنڑول میں ہیں حال ہی میں طالبان کمانڈر ملا منصور اختر کی ڈرون حملہ پر ھلاکت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے پاکستان میں امریکی سفیر کو آرمی چیف نے طلب کیاجس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی.
ذرائع نے مزید بتایا کہ سینیٹر جان میکین اور سینیٹرلنڈسے گراھم پاکستان کی فوجی قیادت حال ہی میں تشکیل پانے والے 40 اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد میں پاکستان کے سرگرم کردار کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی پاکستان میں مارشل لاء کی بین الاقوامی سطح پر قبولیت کے لئے پاکستان کے اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد میں کردار کا بڑا انحصار ہے چند ماہ قبل پاکستان نے اس آتحاد میں شمولیت پر رضامندی تو بھر لی تھی مگر اپنی فوج خطے سے باہر بھیجنے سے صاف انکار کردیا تھا مگو اب لگتا ہے کہ بین الاقوامی برادری سے سودے بازی ھورہی ہے اور پاکستان خطے سے باہر فوج بھیجنے پر آمادہ ھوجائے گا.سینیٹر میکین اور سینیٹر گراھم اسی سلسلے میں پاکستان جارہے ہیں۔پاکستان مارشل لاء کی حمایت کے بدلے خطے سے باہر فوج نہ بھیجنےکے اصولی موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار ھوگیا ہے.
یہ بھی معلوم ھوا ہے کہ جنرل راحیل شریف اپنی مدت کے بعد 40 اسلامی ملکوں کی اتحادی فوج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھال لیں گے.اور پاکستان میں انکے بعد بھی مارشل لاء برقرار رہے گا. مارشل لاء کی مدت کتنی ھوگی اس بارے کچھ بھی اشارہ نہیں دیا گیا تاھم فوج کی طرف سے یہ موقف پیش کیا جاسکتا ہے دہشت گردی، خارجہ ایشوز اور کرپشن سے قوم کو نجات دلا کر ہی فوج چین سے بیٹھے گی لہذا مدت کا تعین نہیں کیا جاسکتا.
http://qudrat.com.pk/world/29-May-2016/100741

Last edited by a moderator: