Advertisement

جنگ بندی سے قبل روسی فضائی حملوں میں تیزی

160226141001_syria_rebels_ceasefire_640x360__nocredit.jpg

روسی فضائیہ کے طیاروں نے شام میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر مجوزہ جنگ بندی سے چند گھنٹوں قبل حملے تیز کر دیے ہیں۔

روس کا کہنا ہے کہ وہ شام کے مختلف حصوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

دریں اثنا شام میں حکومت مخالف بڑے گروہ نے کہا ہے کہ تقریباً سو متحارب گروپوں نے جنگ بندی پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔

مذاکرات کے لیے بنائے گئے اعلی مذاکراتی گروپ نے کہا ہے کہ فری سیرین آرمی اور اس کے مختلف دھڑوں اور مسلح گروہوں نے جمعہ اور ہفتے کی درمیان شب سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

عبوری جنگ بندی کے معاہدے میں سرکاری فوج اور باغی گروپ شامل ہیں لیکن اس میں نام نہاد دولت اسلامیہ نامی تنظیم اور القاعدہ سے منسلک النصرا فرنٹ شامل نہیں ہیں۔

حکومت مخالف گروہوں کے ارادے ظاہر کرتے ہوئے مذاکرات کرنے والے گروپ یا ایچ این سی نے کہا کہ شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو معاہدے کے الفاظ کی تشریح کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے بہانے مخالفین کو نشانہ بنانا بند کرنا چاہیے۔

گذشتہ رات فضائی حملے ماضی کے مقابلے میں زیادہ شدید تھے اور ان میں باغیوں کے گڑھ مشرقی خوطہ پر حملے کیے ہیں۔

عالمی طاقتوں نے بارہ فروری کو ایک ہفتے کے اندر عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن مقررہ وقت پر جنگ بندی نہ ہونے کی وجہ سے اس جنگ بندی کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جانے لگا تھا۔

160226121207_putin_624x351_ap_nocredit.jpg

روس ایسے شدت پسندگروہوں کو نشانہ بنا رہا ہے جنہیں اقوام متحدہ نے جائز ہدف قرار دے رکھا ہے: پوتن

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائس مانیٹرنگ گروپ کے سربراہ رامی عبد الرحمن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ گذشتہ رات روس نے دمشق کے مشرق میں خوطہ، حمس اور حلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر پہلے سے زیادہ شدید بمباری کی ہے۔

البتہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس کی فضائیہ النصرہ فرنٹ اور دولت اسلامیہ سمیت ایسے شدت پسندگروہوں کو نشانہ بنا رہی ہے جنہیں اقوام متحدہ نے جائز ہدف قرار دے رکھا ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ ایسےگروپوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری رہے گی۔

http://www.bbc.com/urdu/world/2016/02/160226_russain_attacks_fz
​
 
Advertisement
اقوام منافقه کا جائز و ناجائز ہدف کے معیار اس کی منافقت ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے
 
دہشت گردی کی خلاف جنگ بھار میں کیسے ؟ کیا روس دہشت گردوں کو مار نہیں رہا ؟

روس خود دہشت گرد ریاست ہے. یوکرائن میں پہلے براہ راست دہشت گردی کی اب باغیوں کا سہولت کار ہے

آپ تھریڈ کا عنوان بھول گئے
جنگ بندی سے قبل روسی فضائی حملوں میں تیزی

میرے خیال میں یہ عنوان درست رہتا
دہشت گرد ریاست کی جنگ بندی سے قبل دہشت گردوں پر فضائی حملوں میں تیزی
 
Advertisement
خلافت آ چکی ہے
لیکن خلیفہ کے پجاری یورپ اور امریکہ ، کینیڈا میں بیٹھے ہیں

روس سے ڈر لگتا ہے بیچاروں کو
:lol:
 
روس خود دہشت گرد ریاست ہے. یوکرائن میں پہلے براہ راست دہشت گردی کی اب باغیوں کا سہولت کار ہے

آپ تھریڈ کا عنوان بھول گئے
جنگ بندی سے قبل روسی فضائی حملوں میں تیزی

میرے خیال میں یہ عنوان درست رہتا
دہشت گرد ریاست کی جنگ بندی سے قبل دہشت گردوں پر فضائی حملوں میں تیزی

روس بے شک یو کرایں کے ماملے میں جارح ہے پر اس ماملے میں نہیں ، یہاں وہ دہشت گردوں کو مار رہا ہے ۔ آپ حقائق کو گڈ مد نا کریں
کل کلاں
 
آپ نے پڑھا نہیں میں نے کیا لکھا تھا
دہشت گرد ریاست کی جنگ بندی سے قبل دہشت گردوں پر فضائی حملوں میں تیزی

کل کلاں، روس کا دل شام پر بھی نا آ جائے
 
شام پر تو امریکا اسرائیل سعودی تکفیری وغیرہ سب کا دل آ گیا تھا پر ہوا کیا ؟

روس کی مخالفت سنبھالی نہیں جا رہی آپ سے ؟
 
آپ بھول گئے پچھلی بحث میں یہی عرض کیا تھا. شام ہی نہیں افغانستان، عراق، لیبیا مصر ایک ہی تیر کا شکار ہیں. شام تک آتے آتے ایک کرم فرما کا مزید اضافہ ہو گیا

شام پر بہت سو کی نظر کرم ہے، شالا نظر نا لگے
 
you must understand his view point which is explained in the link below:

http://qudrat.com.pk/world/26-Feb-2016/88690
 
Advertisement
آپ بھول گئے پچھلی بحث میں یہی عرض کیا تھا. شام ہی نہیں افغانستان، عراق، لیبیا مصر ایک ہی تیر کا شکار ہیں. شام تک آتے آتے ایک کرم فرما کا مزید اضافہ ہو گیا

شام پر بہت سو کی نظر کرم ہے، شالا نظر نا لگے

شام میں جمہوریت کے لئے امریکا و تکفیری مل کر اے تھے . روس تو تکفیریوں کے خلاف آیا ہے
 
نہیں نہیں وہاں عوامی تحریک آئی تھی. تکفیری عوامی تحریک کو تباہ کرنے کے لئے آئے تھے. اقوام منافقه کے مطابق بھی تکفیری جائز ہدف ہیں. یہ آپ کو بھی پتہ ہو گا اقوام منافقه امریکہ کی مرضی کے خلاف کچھ نہیں کرتی

اپ تھریڈ کا متن نہیں پڑھتے؟
​

​
​
البتہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس کی فضائیہ النصرہ فرنٹ اور دولت اسلامیہ سمیت ایسے شدت پسندگروہوں کو نشانہ بنا رہی ہے جنہیں اقوام متحدہ نے جائز ہدف قرار دے رکھا ہے۔

​
یاد رہے افغانستان اور عراق میں جمہوریت کے لئے اقوام کفر اور مسلمانوں میں سے سیکولر جمہورے اور لبرل نقاب میں چھپے فرقہ پرست سب ملے ہوئے تھے
​
 
Last edited:

آپ کہنا کیا چاہتے ہیں ؟ تکفیریوں کو ہم نے نہیں بلکے آپ کے ہی مسلک کے لوگوں نے بھیجا تھا ، اگر عوامی تحریک تھی تو اس تحریک میں تکفیری کیسے شامل ہو گیے ؟

بقول آپ کے ، تکفیریوں نے عوامی تحریک کو تباہ کر دیا پھر تو آپ کو روس کا شکر گزار ہونا چاہیے
 
عوامی تحریک میں تکفیری بشار کو بچانے کے لئے شامل کئے گئے. مصر لیبیا کے برعکس اس معاملے کو جان ڈھیل دی گئی. عوامی تحریک کو دہشت گردی کا رنگ دے کا بشار کے لئے بچاؤ کا راستہ کھول گیا

عوامی تحریک تباہ کرنے کے بعد روس جنگ بندی پر آمادہ ہو گیا. چوہے بلی کا کھیل جاری ہے