- Joined
- May 11, 2010
- Posts
- 24,112
- Reaction score
- 31,705
- Points
- 113
واقعات کی پرتیں کھل رہی ہیں۔ بہروپ آشکار ۔ چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں اور حقائق منکشف۔ یہی ہونا تھا۔ ہر شب کی ایک سویر ہوتی ہے ۔ ہر جھوٹ آخر رسوا ہو کر رہتا ہے۔
جب اس ناچیز نے یہ عرض کرنے کی جسارت کی کہ 2008 کے الیکشن طے شدہ نتائج کے لیے منعقد ہوئے تو سیاسی حرکیات کے وہ منفرد شناور،ارشاد احمد حقانی ناراض ہو گئے۔ اگر آج وہ ہمارے درمیان موجود ہوتے تو میں ان کی خدمت میں حاضر ہوتا۔ کتنے ہی واقعات نے اس اثنا میں اپنا باطن بیان کر دیا ہے۔
شاندار عوامی تحریک کے جلو میں منعقد ہونے والے اس الیکشن میں میاں محمد نواز شریف کو شریک ہونے کی اجازت ضرور دے دی گئی۔ منصوبہ مگر مختلف تھا۔ امریکی سرپرستی میں طے پانے والے خفیہ معاہدے میں ، انہیں الگ رکھنا تھا۔ قاف لیگ اور پیپلز پارٹی پر مشتمل مرکزی حکومت قائم کی جاتی۔ صوبائی حکومتوں کے باب میں بھی ترجیحات یہی تھیں۔ سبھی جانتے ہیں کہ کون کون فریق تھا اور کس کس کو کن کی سرپرستی حاصل تھی۔ چوہدری پرویز الٰہی کس برتے پر وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار تھے؟۔۔۔ تختِ اقتدار پر وہ متمکن ہو جاتے مگر نئے چیف آف آرمی سٹاف نے پوری سختی سے دھاندلی روک دی اور تاریخ کا دریا قدرے مختلف انداز سے بہنے لگا۔
قوم کے بگڑے ہوئے موڈ کی بنا پر شریف خاندان کی دس سالہ جلا وطنی کا معاہدہ دھرے کا دھرا رہ گیا اور انہیں واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔ سعودی انٹلی جنس کے سربراہ شہزادہ مقرن تو وگرنہ بپھرے ہوئے پاکستان آئے تھے ۔ اخبار نویسوں کے سامنے معاہدے کی نقل لہراتے ہوئے انہوں نے سوال کیا تھا کہ ایک طے شدہ سمجھوتے کو نظر انداز کیسے کیا جاسکتا ہے؟ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان جماعتِ اسلامی ، تحریک انصاف او رمحمود اچکزئی کے علاوہ خود نواز شریف نے کیا ۔۔۔اور ایک بار نہیں ، دوبار۔ اس سوال پر غور کرنے کی بہت کم زحمت کی گئی کہ ان سب نے ایسا کیوں کیا۔کمال عرق ریزی کے ساتھ کرکٹ کے ورلڈ کپ ، شوکت خانم ہسپتال اور نمل کالج ایسے معرکے سر کرنے والے عمران خان کو جذباتی قرار دیا گیا۔اچکزئی اور قاضی حسین احمد کومگر کیا سوجھی تھی؟ اچکزئی بلوچستان کے سیاسی لیڈروں میں شاید سب سے زیادہ سنجیدہ آدمی ہیں۔ الیکشن کے لیے انہوں نے کئی برس ریاضت کی تھی۔ باور کیاجاتا تھا کہ ایم ایم اے کی ناکامی کے باعث اب کی بار وہ غیر متوقع نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ جماعتِ اسلامی مخلص کارکنوں کی فوجِ طفر موج رکھتی ہے ۔ انتخابی معرکے میں اسے چندے کا مسئلہ بھی درپیش نہیں ہوتا۔ اس مذہبی سیاسی پارٹی سے وابستہ نچلے درمیانے طبقے کے بے شمار لوگ بتدریج بالائی درمیانی طبقے میں شامل ہو چکے اور مالی ایثار میں وہ تامل نہیں کرتے۔ پھر ان تینوں جماعتوں کے پاس کھونے کے لیے کیا تھا کہ وہ بائیکاٹ پر تلے تھے ۔ اس سے بھی زیادہ اہم سوال یہ کہ خود میاں نواز شریف کیوں؟
اس لیے کہ جنرل پرویز مشرف کی صدارت میں محترمہ بے نظیر بھٹو یا پرویز الٰہی کو وزارتِ عظمیٰ سونپنا تھی۔ صوبوں میں امریکی پسند کی حکومتیں تشکیل دینا تھیں۔ این آر او اس لیے تشکیل دیا گیا کہ پیپلز پارٹی اور جنرل میں حقیقی مفاہمت ہو چکی تھی۔ بعض عوامل کو مگر امریکہ بہادر اور اس کے حامی سمجھ نہ سکے۔ وکلا کا خیرہ کن ولولہ ، جو سروں پر کفن باندھ چکے تھے اور بے پناہ عوامی تائید انہیں حاصل تھی۔ آزاد صحافت ، جو اس تحریک کی حدی خواں تھی اور کسی صورت فوجی حکمران سے سمجھوتہ کرنے پر آمادہ نہ ہو سکتی تھی۔ محترمہ نے بھانپ لیا ۔ قوم کی ذہنی اور قلبی کیفیت کو پوری طرح انہوں نے بھانپ لیا۔ جنرل پرویز مشرف اور امریکہ سے کیا گیا معاہدہ انہوں نے توڑ ڈالا۔ عوام کی تائید کا اعلان کر دیا، عدلیہ کی بحالی کا دوٹوک فیصلہ۔ سیاست کے غیر جانبدارطلبہ کا احساس یہ تھا کہ اسی بنا پر وہ قتل کی گئیں۔ وہ کبھی قائل نہ ہو سکے کہ یہ دہشت گردوں کا اپنا فیصلہ ہے۔ حال ہی میں پیش آنے والے واقعات سے بھی آشکار ہے کہ نام نہاد مذہبی جنونیوں میں امریکی رسوخ کارفرما ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ خودمحترمہ کے قتل کی کبھی تفتیش نہ کی گئی۔ آخر کیوں؟
پرویز مشرف سے اس درجہ بے زار میاں محمد نواز شریف نے، جو ایک لمحہ انہیں گوارا نہ کر سکتے تھے، دوٹوک اور واضح اعلان کے باوجود، اچانک اس ناقابلِ اعتبار آدمی کی نگرانی میں برپا الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیوں کیا؟ بائیکاٹ واپس لینے کا اعلان کیوں کر دیا؟ خود میاں صاحب اس سوال کا کبھی کوئی جواب نہیں دیتے۔باخبر لوگوں کا جواب یہ ہے کہ رچرڈ بائوچر اور نیگرو پانٹے کے ذریعے ڈالے جانے والے بے پناہ دبائو کی بنا پر۔ کیا ان سے حصہ رسدی کا وعدہ کیا گیا؟ کیا اسی لیے صدر زرداری نے قاف لیگ کو قاتل لیگ کہا اور پنجاب میں نون لیگ کو حکومت بنانے کا موقعہ دیا۔ حیرت سے خلقِ خدا نے دیکھاکہ نہ صرف زرداری صاحب نے کوئی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش نہ کی بلکہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے آزاد ارکان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نون لیگ میں شامل ہوں۔ قاف لیگ کی قیادت سے ان کے مراسم بہت خوشگوار تھے۔ الیکشن کے فوراً بعد ہی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی ان کے نائبین سے ملتے رہے بلکہ بعد ازاں خود ان سے بھی۔اولین مرحلہ طے ہو چکا تو انہی ملاقاتوں کے نتیجے میں ، پنجاب میں نون لیگ کی بجائے ، دونوں پارٹیوں نے اپنی مخلوط حکومت بنانے کا ارادہ کیا۔ انٹلی جنس بیورو سے پچاس کروڑ روپے نکلوا کر وزیر داخلہ اور گورنر پنجاب کے کے سپرد کئے گئے۔کیا امریکہ اور زرداری صاحب کا مقصود محض یہ تھا کہ نون لیگ کو شامل کر کے ایک بار الیکشن کو قابلِ اعتماد بنالیا جائے۔مشرف حکومت کے آخری چھ ماہ میں تیل کی قیمت 52ڈالر سے 149ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ۔ نرخ بڑھانے سے مگر گریز کیا گیا کہ شوکت عزیز اور چوہدری پرویز الٰہی ترقیاتی منصوبے جاری رکھ سکیں۔
2007 میں مرتب کی گئی انتخابی فہرستوں میں درج 84400000 ووٹوں میں سے 37200000 جعلی ہیں۔۔۔44فیصد۔ کیا یہ محض ایک اتفاقی حادثہ ہے یا پہلے سے چلے آتے ڈرامے کا ایک تازہ ایکٹ؟ یہ بہرحال طے ہو چکا کہ 2008 کے الیکشن ڈھونگ تھے۔ واشنگٹن میں لکھے گئے ایک سکرپٹ کے مطابق ، جس میں مقامی اداکار بھی شامل تھے۔
یہی ہو تا ہے ۔ استعمار اپنی نخچیر اقوام کو کبھی رہائی نہیں دیتا۔ حاصل کرنا پڑتی ہے ۔ تاریخ یہ کہتی ہے کہ آزادی کا حصول مشکل ہے لیکن اسے برقرار رکھنا اور نمو عطا کرنا اور بھی مشکل ۔ واقعات کی پرتیں کھل رہی ہیں۔ بہروپ آشکار ۔ چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں اور حقائق منکشف۔ یہی ہونا تھا۔ ہر شب کی ایک سویر ہوتی ہے ۔ ہر جھوٹ آخر کاررسوا ہو کر رہتا ہے۔