Advertisement

جب عقل والے نے بے عقل سے عقل سیکھی

جب عقل والے نے بے عقل سے عقل سیکھی

11225214_525238920968624_3665862898401693964_n.jpg


​

وہ تھکا ہوا تھا لیکن پرسکون تھا ۔ میرے سامنے بیٹھتے ہوئے اس نے ہلکی سے آہ بھری اوراپنے بیٹے کی شادی کے بارے بتانے لگا ۔ کل اس کے بیٹے کا ولیمہ تھا اور آج وہ اپنے ہیٹے اور بہو کو سسرال سے واپس لے کر آیا تھا ۔ چاچا اللہ بخش ہمارے ساتھ والی گلی میں رہتا تھا اور اس کا ایک ہی بیٹا تھا جو دبئی میں مستری کا کام کرتا تھا ۔ اس نے اپنے بیٹے کی دو دن پہلے ہی شادی کی تھی ۔ ہمارے گھر کے اکثرکام چاچا کرتا تھا اور میرے بچپن میں چاچے کی بیوی ہمارے گھر کے کام کیا کرتی تھی ۔ چاچی بشیراں ہمارے خاندان کا نہ صرف حصہ تھی بلکہ بڑی عمر کی وجہ سے میرے والدین اکثر اس سے خاندانی معاملات میں رہنمائی بھی لیتے تھے ۔ چاچی بشیراں تو اپنے اکلوتے بیٹے کی شادی کی رسومات نہ دیکھ سکی لیکن چاچے اللہ بخش نے اپنے بیٹے کو اپنی ماں کی کمی تک محسوس نہ ہونے دی۔ چاچے کے اصرار پر میں اسلام آباد سے کمپنی سے دو دن کی چھٹی لیکر شادی کے لیے آیا تھا ۔

پُتر اللہ کے کرم سا بڑا اچھا وقت گزر گیا ھے ۔ سب سے زیادہ پریشانی کھانے کی تھی کہ کہیں کم نا پڑ جائے لیکن وہ بھی پورا ہو گیا تھا بلکہ کچھ تو بچ بھی گیا تھا ۔ دوسری یہ تھی کہ کہیں لڑکی والے حق مہر زیادہ نا مانگ لیں ۔ لیکن انہوں نے بھی ہماری عزت رکھ لی اور بولے چاچا اپنی بیٹی دی ہے بیچی نہیں اس لیے صرف ایک ہزار روپیہ حق مہر لیں گے وہ بھی اس لئے کے ہم مسلمان ہیں ۔پُتر اب میں سرخرو ہو گیا ہوں ۔ تیری چاچی نے زمہ داری مجھے دی تھی اور میں نے پوری کوشش کی کہ اس میں کوئی کوتاہی نا رھے۔

اس کے بعد چاچا تھوڑی دیر کےلئے چُپ ہو گیا !!! پھر بولا کہ پُتر بارات والے دن جب ہم واپس آئے تو میں نے رات کوبیٹے اور بہو کو اپنے کمرے میں بُلایا اور بولاکہ
​

بیٹی آج میری آخری خواہش پوری ہو گئی ھے ۔ اس دن کا مجھے بڑی دیر سے انتظار تھا ۔ میں اپنے مالک کا بڑا شکرگزار ہوں کہ سارے کام بڑے اچھے طریقے سے ہو گئے ہیں ۔ یہ گھر کی چابیاں اور گھر کے کاغزات ہیں ۔ یہ تمہاری ساس کے کچھ زیورات ہیں جو وہ مرتے وقت تمھاری امانت کر کے مجھے دے گئی تھی ۔ اب یہ ساری چیزیں تمہاری ہیں اور تُم ہی اس گھر کی مالکن ہو۔ گھر کا لین دین سب اب تمہاری مرضی سے ہو گا ۔ تُم جیسے بولو گی یہ بوڑھا ویسے ہی کرے گا ۔ اور باقی کچھ قرض ھے جو شادی کی وجہ سے لیا ھے وہ بھی میرے زمہ داری ھے اگر لوگوں نے زیادہ تنگ کیا تو ہم دونوں بھینسیں بیچ دیں گے اور اگر زیادہ مسئلہ بنا تو باہر جو حویلی ھے 10 مرلے کی اُسے بیچ دیں گے۔ اس لئے تم دونوں قرض کی وجہ سے پریشان نا ہونا ۔ بس اب میری خوشی تُم دونوں کی خوشی میں ھے اور اگر تُم دونوں پریشان ہو تو یہ بوڑھا بھی پریشان ہو جائے گا۔

بیٹی اس لڑکے نے تو کل پردیس چلے جانا ھے ۔ اس کے بعد تُمھاری ہر ضرورت میں پوری کروں گا ۔ تُمہں جو کچھ بھی چاہئے میں لا کر دوں گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چاچا اللہ بخش تو آگے بول رہا تھا لیکن میں اُس کی ان باتوں میں گُم ہو گیا تھا ۔ چاچے نے تو اپنی ساری زندگی کی پریشانیاں، بے سکونیاں، رنجشیں اور لڑائیاں چند باتوں میں ختم کر کے رکھ دی تھیں۔ اُس نے تو وہ کر دیا تھا جس کا آج کا پڑھا لکھا طبقہ سوچ بھی نہیں سکتا ۔ اُس نے تو ہر وہ سوراخ بند کر دیا تھا جس سے یہ خطرہ تھا کہ طوفان آئے گا تو اُس کی چھت گر جائے گی ۔ وہ پڑھا لکھا نہیں تھا لیکن آج مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ مجھ جیسا جاہل اور ان پڑھ کوئی نہیں ۔

ہم لوگ مرتے دم تک اپنی جھوٹی انا کے ہاتھوں زلیل ہوتے رہتے ہیں ۔ ہم اس چیز کو قبول ہی نہیں کرتے کہ ہمارا وقت گزر چکا اب دوسروں کی باری ھے ۔ ہمیں یہ بات ہضم ہی نھیں ہوتی کہ ہماری جائیداد اور باقی معاملات کسی اور کو منتقل ہوں ۔ ہم شادی کے پہلے دن ہی بچوں کو یہ گنوانا شروع کر دیتے ہیں کہ تُم کس طرح پیدا ہوئے اور کس طرح تُمھاری پرورش ہوئی ۔ پہلے دن ہی اُن کو بتا دیا جاتا ھے کہ اپنا کمانا ھے اور اپنا کھانا ہے ۔

آج میں واپس اسلام آباد میں یہ سوچ رہا ہون کہ چاچا اللہ بخش کو میں نے بچپن ہی سے پُرسکون دیکھا ھے ۔ ہلکی سی مسکراہٹ ہر وقت اُس چہرے پر ہوتی ھے ۔ اس کی کیا وجہ ھے ۔
اس کی وجہ چاچا اللہ بخش خود ھے کیوںکہ وہ خوش رہنے کا گُر جانتا ھے ۔ وہ خوش ھے اس لئے خوشیاں اور آسانیاں بانٹتا ھے ۔ وہ جانتا ھے کہ ہر چیز فنا ہو جانی ھے۔
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
kabhi kisi old age shelter home bhi jana or poochna ke jab sab fana hi ho jana hai to aap ki aulaadain aap se tang kion aa gain...... kahani bohat khoob keh afsana hai.... or haqeeqat bohat talkh keh ye zindagi waqai aazmaaish hai
 
میرے خیال میں عنوان کچھ یوں ہوتا تو بہتر ہوتا


جب پڑھے لکھے نے ان پڑھ کو پڑھا
 
"KUULLU MANN AALIHAA FAANINW WAA YABQAA WAJHUU RABBIKA ZUUL JALAAL WAL IKRAAAM". Surah Rehman.
Her cheez nay fanah ho jana hai, reh janay wali zaat sirf Allah taala kee hai.
Bhaio! yeh hai faqat zindagi kee haqeeqat.