Advertisement

جب بدعقیدگی اور جہالت سر چڑھ کر بولے

42044476_10155661195936766_8607780851129778176_n.jpg


آج عمران خان جو کہ ایک اسلامی ملک کے وزیر اعظم ہیں آکسفورڈ سے پڑھے ہیں اور اپنی زندگی میں بڑے بڑے کارنامے انجام دئے ہیں
بغیر جوتوں کےمدینہ منورہ میں اترے۔

سوال یہ ہے کہ یہ حرکت جو یہ پہلے بھی کرچکے ہیں اسکے پیچھے منطق کیا ہے؟

کیا یہ ادب ہے؟ تو جناب یہ ادب کہاں سے آیا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسکی تعلیم دی۔۔؟کونسے صحابہ آئمہ علما محدثین جن کے متقی، مودب اور پرہیز گار ہونے میں کوئی شک نہیں نے یہ ادب اختیار کیا؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو چپلوں سمیت بھی نماز ادا کی ہے تو چپل پہنا کب سے
بے ادبی ہوگیا


چپل اگر نہیں پہنتے تو موزے پہنے ہیں، تو لامحالہ موزے چپل کے قائم مقام ہوگئے۔ اب فرق تو صرف موٹے چمڑے اور کپڑے یا اون کا ہوا۔ پاوں تو زمین پر رہنے ہی ہیں تو کمال کیا کیا آپ نے؟

صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہِ وسلم کے پیچھے چلتے اور آپکے قدموں پر انکے قدم بھی پڑتے اور صحابہ چپل بھی پہنے ہوتے۔ تو یہ آپ نے کونسا نیا دین ادب کے نام پر نکالا ہے اور جاہل صوفیوں کا طرز عمل اپنا لیا ہے۔ خدارا کچھ سوچیں

چپل نا پہننا ادب نہیں جہالت ہے۔۔۔اس جہالت سے آپ یہ ثابت کرتے ہیں کہ اسلام سے متعلق اور شریعت سے متعلق آپکی سوچ کتنی محدود ہے۔

مشرکین مکہ اس طرح کی خوامخواہ چیزوں کو ادب تقوی اور دین کی اصل سمجھ لیتے تھے جس پراللہ نے انکا ردکیا

وَ لَیۡسَ الۡبِرُّ بِاَنۡ تَاۡتُوا الۡبُیُوۡتَ مِنۡ ظُہُوۡرِہَا وَ لٰکِنَّ الۡبِرَّ مَنِ اتَّقٰیۚ وَ اۡتُوا الۡبُیُوۡتَ مِنۡ اَبۡوَابِہَا ۪ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ

ہ( احرام کی حالت میں ) اور گھروں کےپیچھے سے تمہارا آنا کچھ نیکی نہیں ، بلکہ نیکی والا وہ ہے جو متقی ہو اور گھروں میں تو دروازوں میں سے آیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہو
جاؤ
۔
سورہ البقرہ


میری عمران خان سے گزارش ہے کہ اس قسم۔کی توہمات بدعقیدگیوں اور لا یعنی چیزوں کو چھوڑیں اور دین کو اسکی اصل سے سمجھیں نا کہ بعد کے لوگوں کی نفسانی خواھشات اور ھفوات کو دین بنا لیں

اللہ ہم سب کو قرآن و سنت کا فہم عطا کرے

آمین​
DId he ask for your approval? YOu know very well that Arabs dont allow any "Bidaat", so they would have stopped him if it was wrong. Why you are raising this point for no conecrn of yours. keep in your limits.
 
ویسے ایک سوال ہے، عمران خان مدینے کی سرزمین پر رہے گا تو پیشاب کہاں کرے گا اور پاخانہ کہاں کرے گا؟ اور وہ لوگ جو وہاں پر رہتے ہیں، وہ کہاں پیشاب اور پاخانہ کرتے ہیں۔۔۔؟؟​
Abu Jahal, Toilets are made for this. Roads are made for walking. understand?
 

اور کیا تمہیں موسیٰ کے حال کی خبر ملی ہے۔ جب انہوں نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم یہاں ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے میں وہاں جاتا ہوں شائد اس میں سے میں تمہارے پاس انگارہ لاؤں یا آگ کے مقام سے اپنا راستہ معلوم کروں۔ پھر جب وہ وہاں پہنچے تو آواز آئی اے موسیٰ۔ میں تو تمہارا پروردگار ہوں تو اپنے جوتے اتار دو تم یہاں پاک میدان یعنی طویٰ میں ہو۔میں نے تم کو منتخب کر لیا تو جو حکم دیا جائے اسے سنو ۔ بے شک میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری عبادت کیا کرو اور میری یادکے لئے نماز پڑھا کرو۔قیامت یقیناً آنے والی ہے میں چاہتا ہوں کہ اس کے وقت کو پوشیدہ رکھوں تاکہ ہر شخص جو کوشش کرے گا اسکا بدلا پائے گا۔ تو جو شخص اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش کے پیچھے چلتا ہے کہیں تم کو اس کے یقین سے روک نہ دے تو اس صورت میں تم ہلاک ہو جاؤ۔ اور اے موسیٰ یہ تمہارے داہنے ہاتھ میں کیا ہے ؟۔ انہوں نے کہا یہ میری لاٹھی ہے اس پر میں ٹیگ لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے اور بھی کئی فائدے ہیں۔ فرمایا موسیٰ اسے زمین پر ڈال دو۔ تو انہوں نے اس کو ڈال دیا اور وہ یکایک سانپ بن کر دوڑنے لگا۔ فرمایا اسے پکڑ لو اور ڈرنا مت ہم اسکو ابھی اسکی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے۔ اور اپنا ہاتھ اپنی بغل میں دبالو کہ وہ کسی عیب و بیماری کے بغیر سفید چمکتا دمکتا نکلے گا یہ دوسری نشانی ہے۔ تاکہ ہم تمہیں اپنے بڑے بڑے نشانات دکھائیں۔ تم فرعون کے اس جاؤ کہ وہ سرکش ہورہا ہے۔ فرمایا اے پروردگار اس کام کے لئے میرا سینہ کھول دے۔ اور میرا کام آسان کر دے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔ تاکہ وہ میری بات سمجھ لیں۔ اور میرے گھر والوں میں سے ایک کو میرا وزیر یعنی میرا مددگار مقرر فرما۔ یعنی میرے بھائی ہارون کو۔ اس سے میری کمر کو مظبوط کر۔ اور اسے میرے کام میں شریک کر۔ تاکہ ہم تیری بہت سی تسبیح کریں اور تجھے کثرت سے یاد کریں۔ تو ہم کو ہر حال میں دیکھ رہا ہے۔ فرمایا موسیٰ تمہاری دعا قبول کی گئی۔ ( ترجمہ سورۃ طٰہٰ آیات 9 تا 36
 
Bahibsahab yeh raaz aur iis type ke jitne bhi bande hain woh saab paid log hain forign masters ke aur ya phir pakistani masters ke iin ka kaam hi yeh hai ke ke IK ke her kaam main kaheen se bhi koi chothi moti cheez mil jai to us per critize ker ke us ko controversialbana dain to bahi iin kitton ko bhinkne do jawab na dena hi ziyada sahi hai aise logon ki bakwas ka
 
Advertisement
I don't think anyone is qualified here to give a FATWA over whether the PM should or shouldn't wear his shoes in Madina. He's doing it out his love for the Prophet PBUH. This is called Maarifat.
 
جُوتے اُتار لو چلو باہوش باادب دیکھو مدینے کا حسیں گلزار آگیا​

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد​
ننگے پاؤں رہنے کی قراٰنی دلیل :اوریہاں ننگے پاؤں رَہنا کوئی خِلافِ شَرع فعل بھی نہیں بلکہمقدَّس سَر زمین کا سَراسَر ادب ہے۔ چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ سے ہم کلامی کا شَرَف حاصل کیا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ارشادفرمایا:
فَاخْلَعْ نَعْلَیْكَۚ-اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىؕ(۱۲)(پ۱۶طٰہٰ:۱۲)
ترجَمۂ کنزالایمان:تو اپنے جُوتے اُتار ڈال ، بیشک تُو پاک جنگل طُویٰ میں ہے۔​
سُبْحٰنَ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ !جب طورِ سینا کی مقدّس وادی میں سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو خوداللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی جُوتے اُتار لینے کا حکم فرمائے تو مدینہ تو پھر مدینہ ہے، یہاں اگر ننگے پاؤں رہا جائے تو کیوں سَعادت کی بات نہ ہوگی!کروڑوں مالکیوں کے پیشوا اور مشہور عاشقِ رسول حضرتِ سیِّدُنا امام مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ مدینۂ پاک زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً کی گلیوں میں ننگے پیر چلا کرتے تھے۔(الطبقاتُ الکُبریٰ لِلشَّعرانی الجزء الاول ص ۷۶ )آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ مدینۂ منوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً میں کبھی گھوڑے پر سُوار نہ ہوتے، فرماتے ہیں :’’ مجھے اللہ

عَزَّوَجَلَّ سے حیا آتی ہے کہ اُس مبارَک زمین کواپنے گھوڑے کے قدموں تلے رَوندوں جس میں اُس کے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ موجودہیں ۔ (یعنی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا روضۂ انور ہے) (اِحیاءُ العلوم ج۱ ص ۴۸ )
اے خاکِ مدینہ!تُو ہی بتا میں کیسے پاؤں رکھوں یہاں
تُو خاکِ پا سرکار کی ہے آنکھوں سے لگائی جاتی ہے

نہ کسی کے حال پر طنز کر نہ کسی کے غم کا مزاق اڑا....
یہ مذاج عشق رسول ہے جسے چاہے جیسے نواز دے،.....
. صل اللہ علیہ والہ وسلم...
​
 
ویسے ایک سوال ہے، عمران خان مدینے کی سرزمین پر رہے گا تو پیشاب کہاں کرے گا اور پاخانہ کہاں کرے گا؟ اور وہ لوگ جو وہاں پر رہتے ہیں، وہ کہاں پیشاب اور پاخانہ کرتے ہیں۔۔۔؟؟​
Ab tanqeed kerne walay yeh sawal poochengay ke imran khan kahan istanja karayga.... Allah rehem karay esi qom pe
 
Advertisement
Kia baat hai OP ki aqal ki jisko jootay aur mozon mai farq samajh nahi aata...hum ne to suna tha ke deen ki samajh boojh se hikmat milti hai yahan to hisaab ulta hai.
 
اس قدر فضولیات بھی لوگوں کے دماغوں میں گھسی ہوئی ہیں کے کوئی جوتا اتار کر چلے یا پہن کر یہ پڑھے لکھوں کو اتنی سی بات پر جاہل کر فین یا جوتا پہنے پر عالم کیا کہنے ان کے دین کے ان کے فتووں کے جو ہر بندے کی ذاتیات میں گھسنے کو فارغ رہتے ہیں
 
Advertisement
ویسے ایک سوال ہے، عمران خان مدینے کی سرزمین پر رہے گا تو پیشاب کہاں کرے گا اور پاخانہ کہاں کرے گا؟ اور وہ لوگ جو وہاں پر رہتے ہیں، وہ کہاں پیشاب اور پاخانہ کرتے ہیں۔۔۔؟؟​


تیرے منہ میں
 
We enter mosques without shoes so what is wrong in not wearing shoes at Mediana as it is one of the holiest places. Imran Khan is not teaching you Islam nor he is imposing his beliefs on you. Don’t be judgmental, Allah is the best judge.
 
ویسے ایک سوال ہے، عمران خان مدینے کی سرزمین پر رہے گا تو پیشاب کہاں کرے گا اور پاخانہ کہاں کرے گا؟ اور وہ لوگ جو وہاں پر رہتے ہیں، وہ کہاں پیشاب اور پاخانہ کرتے ہیں۔۔۔؟؟​
کتابوں میں روائت ہے کہ ابو حنیفہ مدینہ میں 17 دن ٹھہر کر واپس ہونے لگے تو لوگوں نے مزید رکنے کا کہا۔ اس پر بولے کہ رک تو جاؤں مگر 17 دن سے ذیادہ پیشاب پاخانہ روکنے کی سکت نہیں۔​