لاہور: ڈائریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد سلیکشن کمیٹی پربرس پڑے، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ 16 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے فیصل اقبال سمیت کئی کرکٹرز کو حتمی الیون میں رکھا ہی نہیں جاتا، اب تو ابتدائی ٹیم سے ہی باہر کر دیا گیا۔
لاہور میں قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ فائنل کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک ڈھانچے میں خامیوں کو دور کرکے ہی ٹیم پاکستان کرکٹ کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ دیگرممالک میں ٹاپ کرکٹرز کو ذمہ داری ملے توان کی بات بھی سنی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں عہدہ دے کر کام نہیں لیا جاتا۔
جاوید میانداد نے کہا کہ فیصل اقبال جیسے کئی باصلاحیت کرکٹرز کو پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے،انھیں منتخب کرنے یا پھر نہ کھلانے والوں میں سے کوئی ایک تو غلط ہے جس کا احتساب ہونا چاہیے۔
JM has the mentality of nepotism. How many times has this cricketer stood up for deserving player EXCEPT for Faisal Iqbal?
There are hundreds who are far superior to faisal iqal but do not have a relative in PCB or jaan pehchan in cricket circles.
Don't even get me started on this I know first hand how Rishwat and nepotism works in these circles and how much weight is given to merit and talent!