- Joined
- Nov 30, 2011
- Posts
- 854
- Reaction score
- 1,160
- Points
- 93
تمام ممالک اسرائیل سے تعلقات توڑ لیں
صدر احمدي نژاد نے دنيا کے تمام ممالک سے اپيل کي ہے کہ وہ اسرائيل کے ساتھ ہر قسم کے رابطے منقطع کرليں-شمال مشرقي ايران کے شہر کاشمر ميں عوامي استقباليہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اگر اسرائيل کے مجرمانہ اقدام کے مخالف تمام ممالک صيہوني حکومت کے ساتھ ہر قسم کے رابطے ختم کر ليں تو اسرائيل کي نابودي کا عمل مزيد تيز ہوجائے گا-صدر احمدي نژاد نے عراق اور افغانستان ميں قابض فوجيوں کے ہاتھوں عام شہريوں کے قتل عام کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امريکہ اپنے فوجيوں کو نفسياتي مريض قرار ديکر افغان اور عراقي شہريوں کے قاتلوں کو بچانے کي کوشش کر رہا ہے-صدر احمدي نژاد نے امريکي حکام کو مشورہ ديا کہ وہ اپنے سامراجي مقاصد کے حصول کے لئے دنيا کي ديگر قوموں پر دھونس چلانا چھوڑ ديں اور انکے ساتھ دوستي اور امن کا راستہ اپنائيں-





