- Joined
- Oct 18, 2013
- Posts
- 4,330
- Reaction score
- 8,929
- Points
- 113
:)تحریک انصاف کے لئے مفید مشورے
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا.تحریک انصاف صرف ٣٣ نشستوں میں کامیاب ہوسکیں .اورعوام نے نوں لیگ کو بھرپور مینڈیٹ دیا .اتنی عظیم کامیابی کو د یکھ کر نوں لیگ خود بڑا تعجب کا شکار تھی .تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے یہ انتخابات ایک صدمے سے کم نہیں تھے .عمران خان کے لئے خود یہ انتخابات ایک صدمے کا سبب بنے .عمران خان نے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا اور انتخابات کو فراڈ قرار دیا اور نوں لیگ کو دھاندلی کی پیداوار قرار دیا .دھندلے کے سخت ترین الزامات لگائے .اور ان الزامات کو ثابت کرنے کے لئے عمران خان نے چھ ماہ کا دھرنا دیا .دھرنے میں دھاندلی کے حوالے سے بلندوبانگ دعوے کیے گئے جو بعد میں کچرے کا ڈھیر ثابت ہوئے .عمران خان اور تحریک انصاف کے حمایتیوں کے لئے یہ ایک شرمندگی کا باعث بنا .شیخ چلی کے مشورے تحریک انصاف کو لے ڈوبے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب بھی شیخ چلی عمران خان کے ساتھ ہیں .جو جگہ آج فوزیہ قصوری ،عمر چیمہ ،جسٹس وجیہ کو لینی چاہیے تھی آج وہ شیخ چلی نے لے لی ہے ..گزشتہ برسوں میں تحریک انصاف کو سب سے زیادہ نقصان چیخ چلی نے پہنچایا .پاکستان جس طرح کے حالات کا سامنا کر رہا ہے ان حالات میں تحریک انصاف کا حکومت میں آنا ناگزیر ہو چکا ہے .حکومت میں آنے کا موقع تحریک انصاف کو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں ملے گا .ان انتخابات کی تیاری تحریک انصاف کو دو سال پہلے سے شروع کر دینی چاہیے .ایک جماعت کی حثیت سے تحریک انصاف کو بڑے مسائل کا سامنا ہے .تحریک انصاف سولہ سال گزر جانے کے باوجود منظم نہ ہوسکی جس کا اعتراف عمران خان صاحب نےخود ساتھ ماہ پہلے کیا .اور اس عزم کا اظہار کیا کہ میں ہنگامی بنیادوں پر جماعت کو منظم کروں گا مگر جماعت اس طرح سے ابھی تک منظم نظر نہیں آرہی جس طرح ہونی چاہیے .اس کے لئے سخت محنت درکار ہے .اس کے لئے گراس روٹ لیول تک جا کر محنت کرنی ہوگی .دوسرا بڑا نسخہ جس کے ذریے تحریک انصاف دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں بآسانی کامیابی حاصل کر لے گی وہ ہے پختونخوا میں مثالی کارکردگی .اگر ان دو نسخوں پر تحریک انصاف نے عمل نہ کیا تو عوام یوں ہی دربدر پھرتے رہیں گے .عوام میں جس طرح حکمرانوں کے حوالے سے نفرت ابھر رہی ہے وہ اپنی انتہا کو چھو جائے گی .عوام پھر سالوں سال مایوسی کی حالت میں بیٹھی رہے گی .مایوسی ان کے ارمانوں کو تباہ کر کے رکھ دے گی .اگر تحریک انصاف نے عوام کو لوٹیروں اور بیروکراٹس کے رحم کرم پر چھوڑ دیا تو پاکستان کی تباہی کی ذمہ دار جتنی نوں لیگ ہے اتنی ہی تحریک انصاف ہوگی
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کچھ ہی دنوں بعد اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوگا جس کے سلسلے میں تمام جماعتوں کے انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے .ہر امید وار ووٹروں کو منانے کے لئے سر دھر کی بازی لگا رہے ہیں .عوام کو اپنی قابلیت دکھانے کے لئے نت نئے انداز اپنا ر ہے ہیں مگر تحریک انصاف کو اک حوالے سے بڑی پریشانی کا سامنا ہے کہ کچھ تحریک انصاف کے رہنما آزاد حثیت سے انتخاب لڑ رہیں ہیں جو تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے بڑا تعجب کا باعث ہے .میرا تعلق اسلام آباد کی یوسی ٣٧ جی ٹین ٢/١ سے ہے جہاں تحریک انصاف کے دو اہم رہنماء آزاد حثیت سے انتخاب لڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے تحریک انصاف کا ووٹ تقسیم ہونے کا خدشہ ہے یہی وہ وجوہات ہیں جو تحریک انصاف کو نقصان پہنچا رہیں ہیں اگر پارٹی یوں ہی تقسیم رہی تو عمران خان کو مستقبل میں ناقبل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا .اسی لئے ابھی بھی بڑا وقت ہے جماعت کو منظم کرنے کا .اگر دو سال پارٹی رہنماء بھر پور دلجوئی سے جماعت کو منظم کریں تو تحریک انصاف پاکستان کی بہترین جماعت بن جائے گی .جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ چودھری سرور تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں .الله تعالی نے ہمیں سنہری موقع فراہم کیا ہے جماعت کو معظم کرنے کا . تمام جماعتیں مانتی ہیں کہ چودھری سرور صاحب انتہائی قبل انسان ہیں .جب سرور صاحب نوں لیگ کا حصہ تھے تو ان کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا تھا جن پر آج تک کرپشن کا کوئی الزام نہ لگا ہو .یہ برطانیہ سے خصوصا ملک کی خدمت کرنے کے لئے پاکستان آئے تھے .یہ چاہتے تو برطانیہ میں آرام دہ زندگی گزار لیتے لیکن ان کو یہ زیب نہیں دیتا تھا کہ میں پاکستان کو مشکل میں چھوڑ کر برطانیہ میں مزے کروں .اسی لئے یہ نوں لیگ کا حصہ بنے عوام کے لئے کچھ کرنا چاہتے تھے مگر گورنر کی حثیت سے انھیں انتہائی کم اختیارات ملے ہوئے تھے .نوں لیگ چھوڑتے وقت ان کا کہناتھا کہ جب بھی مجھے کوئی مسلہ حل کروانا ہوتا تو مجھے لینڈ مافیا اور بیورکریٹس کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا .میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایک گورنر کی حثیت سے شاید میں عوام کی اس طرح .خدمت نہیں کر پارہا جس طرح مجھے کرنی چاہیے اسی لئے میں تحریک انصاف کا حصہ بن رہا ہوں .ملک میں تبدیلی کے لئے ان کی نیک نیتی آپ سب کے سامنے ہے .چودھری صاحب کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دینے چاہیے اگر .پارٹی کو منظم کرنا ہے .یہ اب وقت کی اشق ضرورت ہو چکا ہے . اگر چودھری صاحب نے جماعت کو منظم کر لیا اور ساتھ ہی ساتھ عمران خان نے بہترین شخصیات کو ٹکٹ دیا تو کامیابی دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں تحریک انصاف کے قدم چومے گی .وہ گندے انڈے کو محض ٹکٹوں کی خاطر تحریک انصاف کا حصہ بنے ہیں انھیں
پارٹی سے بے داخل کر دینا چاہیے .
تحریک انصاف کو دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں خیبر پختونخوا سے بہترین کامیابی ملی .عوام کے فیصلے کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ جیسے انہوں نے پرانی جماعتوں سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ان کی نظر میں اب پیپلز پارٹی اور اے این پی کرپٹ ہو چکے ہیں .تحریک انصاف پختونخوا کے انتخابات میں آئی اور چھا گئی .میری نظر میں پرویز خٹک سے بہتر کوئی وزیراعلیٰ چنا جا سکتا تھا مگر پھر بھی خٹک صاحب نے ماضی کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی .خٹک صاحب نے پختونخوا میں پولیس کو غیر سیاسی کیا .تقریبا پاکستان کا ہر شہری یہ مانتا ہوگا کہ پاکستان کے کسی بھی صوبے میں ایسی جانبدار ،شفاف اور ایماندار پولیس کہیں موجود نہیں ہوگی .بقیہ صوبوں کے مقابلے میں پاکستان کو ایک الگ تھلگ پولیس دیکھنے کو ملی .یہ وہ پولیس ہے جو چاہے تو اے این پی کے کسی بڑے رہنماء کو حراست میں لے لے .یا پھر کسی بڑے وزیر کو حراست میں لے لے .یہ دعوی صرف باتوں کی حد تک نہیں ہے بلکہ پختونخوا پولیس نے یہ ثابت کرکے دکھایا .تعلیم کے شعبے نسبتاً بہتری آئی .مگر ابھی تک کوئی انقلابی عمل دیکھنے کو نہیں ملا .مگر چند ہی دن قبل مجھے ایک خبر پڑھ کر انتہائی خوشی محسوس ہوئی کہ پختونخوا حکومت نے ٢٠١٦ کا سال تعلیمی سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے .اس سلسلے میں نوجوانوں کو کمپیوٹر کورسس کرائے جائیں گے .میں خود تعلیم کو ایک ملک کی ترقی کی بنیاد سمجھتا ہوں .عموما ہمارے نوں لیگ کے دوست یہ اعتراض اٹھاتے ہیں کہ آپ میٹرو بس کو جنگلا بس کیوں کہتے ہیں .میں آج ان کو وجہ بتا ہی دیتا ہوں کہ میرے نزدیک جب تک آپ تعلیم پر پیسہ خرچ نہیں کریں گے تو آپ کے دوسرے شعبوں میں کیے گئے اقدامات میرے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتے .پاکستان میں استادوں کو انتہائی کم تنخوا ملتی ہے جس کی وجہ سے انھیں اکیڈمی میں جا کر پڑھانا پڑتا ہے .ایک غریب کے بچے کا والد اکیڈمی کی فیسیں بر داشت نہیں کر سکتا اسی لئے بچا صرف سرکاری سکول میں پڑھنے پر مجبور ہوتا ہے .سرکاری سکول میں اساتذہ سہی طرح پڑھاتے ہی نہیں .جس کی وجہ سے غریب کا نقصان ہو رہا ہوتا ہے اور امیر کا بچہ اکیڈمی میں پڑھ کر آگے نکل جاتا ہے .جب ایسا نظام موجود ہو جو سرے سے ایک غریب کے نقصان کا سبب بن رہا ہو تو پھر ایسے نظام میں بہتری کی ضرورت پڑ جاتی ہے .اسی طرز کی تبدیلیاں تحریک انصاف کو آئندہ دو سال میں کرنی ہوں گی.تحریک انصاف نے اگر تعلیم اور صحت کے نظام میں یہتری لائی تو پھر میں واسوخ سے کہہ سکتا ہوں کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن بآسانی جیت جائے گی .اسی لئے پہلے نیا پختونخوا بنائیں نیا پاکستان خود ہی
بن جائے گا
امید ہے تحریک انصاف کے بھائی ناراض نہیں ہوں گے کیونکہ یہی تنقید ایک کامیابی کا سبب بنے گی .آپ کا بھائی حارث عباسی

- Featured Thumbs
- https://c1.staticflickr.com/9/8172/8003434517_74715a31b9.jpg