Advertisement

تحریک انصاف کے استعفوں اور لیک ہونیوالی آڈیو میں کتنی مماثلت ہے؟

ik11hh211.jpg

وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی آڈیو لیک ہو گئی۔ آڈیو میں مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزراء پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں۔

لیک ہونے والی آڈیو میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰه، خواجہ آصف، ایاز صادق ، اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر رہنماؤں کی آوازیں سنی جا سکتی ہی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان سے متعلق حتمی منظوری لندن سے لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X

آڈیو لیک کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے کہا کہ تیس تیس ارکان کو نوٹس دے رہے ہیں، جس پر ایاز صادق نے کہا ہم لسٹ بنا کر دیں گے، کہ کس کس کو ملنا ہے، اس کی اپروول لیڈرشپ دے گی۔انہوں نے کہا 6 تاریخ کوجن 30 لوگوں نے پیش ہونا ہے ان میں سے چھ، سات کے استعفے منظور کر لیں گے۔

آڈیو لیک میں رانا ثنا نے کہا اس معاملے کو میاں صاحب سے کلیئر کروا لیں گے، ایاز صادق نے کہا جن کے استعفے قبول نہیں کرنے کہہ دیں گے کہ دستخط ٹھیک نہیں تھے، رانا ثنا اللہ بولے وہ لوگ دوبارہ ہاؤس میں آئیں استعفے دینے۔

مبینہ آڈیو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس میں دیر نہ کریں۔اگر اسی طرح چار یا پانچ روز نکلتے جائیں گے تو ان میں کھلبلی مچ جائے گی

جس پر خواجہ آصف کہتے ہیں کہ 6 تاریخ کے بعد ہمارے پاس اختیار ہوگا کہ کسے رکھنا ہے اور کسے نہیں۔

تحریک انصاف کے استعفے کب منظور ہوئے؟ تحریک انصاف کے استعفوں اور لیک ہونیوالی آڈیو میں کتنی مماثلت ہے؟ اگر اسکا جائزہ لیا جائے تو تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے 28 جولائی کو اسپیکر آفس کی جانب سے منظور کرلئے گئے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے 6 اگست کو استعفے درست قراردیکر ان پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا تھا۔


FdgWp3JXEAsmWsi

دلچسپ امر یہ ہے کہ جن ارکان کے استعفے منظور کئے گئے انہیں اسپیکر کی جانب سے بلایا تک نہیں گیا اور اپنی مرضی کے حلقوں کے استعفے منظور کرلئے یا ایسے حلقوں کے جہاں حکومت کو تحریک انصاف کی پوزیشن کمزور نظر آئی۔

اس پر ملیکہ بخاری نے کہا کہ عمران خان پہلے دن سے کہتے رہے چیف الیکشن کمشنر یکطرفہ ہے اور ن لیگ کے ساتھ کام کر رہا ہے ، آڈیو لیکس نے عمران خان کو سچ ثابت کیا اور الیکشن کمشنر کے جانبدار کاموں کو بے نقاب کیا ، اب کوئی جواز نہیں رہا کہ وہ عہدے پر رہے اور فورا مستعفی ہونا چاہیے
Loading X post…
Open original post on X

ایک اور دلچسپ امر یہ ہے کہ جب ن لیگی ایم پی اے فیصل نیازی نے استعفیٰ دیا تو چیف الیکشن کمشنر نے استعفوں کی منظوری روک دی اور کہا کہ یہ استعفیٰ مشکوک ہے، فیصل نیازی کو پیش ہوکر استعفیٰ کی تصدیق کرنا ہوگی۔

اسکے بعد فیصل نیازی پیش ہوئے اور اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی تو الیکشن کمیشن نے استعفیٰ منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا جبکہ تحریک انصاف کے 9 استعفوں کو الیکشن کمیشن نے بغیر کسی تصدیق کے منظور کرلیا۔
 
Last edited by a moderator: