Advertisement

تحریک انصاف سندھ میںغیرمتحرک

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/04/130426_pti_sindh_campaign_election2013_zs.shtml



کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی گھر، گھر اور دفتر دفتر انتخابی مہم جاری ہے، لیکن یہ مہم تنظیم کے کارکن یا امیدوار نہیں چلا رہے بلکہ ان دنوں ہر صبح اخبار کے صفحات کے اندر تحریک انصاف کے امیدوار کا پمفلٹ موجود ہوتا ہے تاہم یہ سرگرمی بھی محدود علاقوں میں ہی نظر آ رہی ہے۔


ریک انصاف کی گھر، گھر اور دفتر دفتر انتخابی مہم جاری ہے، لیکن یہ مہم تنظیم کے کارکن یا امیدوار نہیں چلا رہے بلکہ ان دنوں ہر صبح اخبار کے صفحات کے اندر تحریک انصاف کے امیدوار کا پمفلٹ موجود ہوتا ہے تاہم یہ سرگرمی بھی محدود علاقوں میں ہی نظر آ رہی ہے۔کراچی ہی کیا باقی سندھ میں بھی تحریک انصاف کی کوئی غیر معمولی سیاسی سرگرمی نظر نہیں آ رہی۔



​
​
​
تحریک انصاف کا کارواں سندھ میں سنہ 2011 کے آخر میں اس وقت داخل ہوا تھا جب نومبر میں گھوٹکی میں تحریک انصاف کا جلسہ منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی۔



اس کے اگلے ماہ پچیس دسمبر 2011 کو کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد ہوا جس میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ تیسرا جلسہ فروری 2012 میں عمر کوٹ میں ہوا اور اس کے بعد سے اب تک صوبے میں کوئی مرکزی سطح کا اجتماع نظر نہیں آیا۔



تجزیہ نگار بابر ایاز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ذہن میں یہ ہے کہ جو پنجاب جیتے گا اسی کی اہمیت ہوگی اسی لیے انہوں نے پورا زور پنجاب میں لگایا ہے۔تحریک انصاف نے پورے سندھ میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے اپنے امیدوار نامزد کیے ہیں لیکن ان تمام میں سے قابل ذکر صرف عمرکوٹ کا حلقہ این اے 228 اور کراچی کا حلقہ این اے 250 ہے۔عمرکوٹ میں شاہ محمود قریشی کے مریدوں کی بڑی تعداد آباد ہے جبکہ پیر پگارا کی حر جماعت بھی ایک واضح اکثریت رکھتی ہے۔ شاہ محمود یہاں تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل کے مشترکہ امیدوار ہیں لیکن یہاں تحریک انصاف کی بجائے ان کا ذاتی ووٹ ہے جو اس سے پہلے پیپلز پارٹی کو ملتا رہا ہے۔



​
"
​
ہم جیتنے کی پوزیشن میں ہیں اور ہمارا ووٹ نہیں کٹے گا کیونکہ جو جیتنے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں لوگ ان پر زیادہ اعتبار کرتے ہیں۔ کراچی کے پاس ایک اچھی چوائس ہے، جن جماعتوں نے پچھلے بیس سالوں سے کراچی کو کچھ نہیں دیا اس بار لوگ ان پر مزید بھروسہ نہیں کریں گے۔"
​
عارف علوی، امیدوار تحریکِ انصاف​



​


کراچی میں 2002 کے انتخابات میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی بیس نشستوں میں سے چودہ نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے جنہوں نے مجموعی طور پر 26 ہزار 560 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ شہر میں 30 لاکھ ووٹ کاسٹ کیے گئے تھے۔



کراچی یونیورسٹی کے شعبے پاکستان سٹڈی سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر جعفر احمد کا کہنا ہے کہ کم سے کم کراچی میں تحریک انصاف کی کوئی نمایاں مہم نظر نہیں آ رہی اور اس بات کے کافی امکان کم ہیں کہ تحریک انصاف کراچی سے کوئی حصہ لے سکے گی۔



کراچی کے حلقے این اے 250 سے تحریک انصاف نے 2002 کے انتخابات میں 3 ہزار سے کچھ زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ اسی حلقے سے اس بار تنظیم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی امیدوار ہیں۔


ان کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں تحریک انصاف ایک بڑی طاقت کے طور پر سامنے آئی ہے اور حالیہ انتخابات میں دیگر تمام جماعتوں سے زیادہ سرگرم ہے۔



’ ہم جیتنے کی پوزیشن میں ہیں اور ہمارا ووٹ نہیں کٹے گا کیونکہ جو جیتنے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں لوگ ان پر زیادہ اعتبار کرتے ہیں۔

کراچی کے پاس ایک اچھی چوائس ہے، جن جماعتوں نے پچھلے بیس سالوں سے کراچی کو کچھ نہیں دیا اس بار لوگ ان پر مزید بھروسہ نہیں کریں گے۔‘



یہاں عارف علوی کا مقابلہ جماعت اسلامی کے امیدوار اور سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان، مسلم لیگ فنکشنل کے کامران ٹیسوری، پاکستان پیپلز پارٹی کے راشد ربانی اور ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت سے ہے جو 2008 میں بھی یہاں سے رکنِ اسمبلی بنی تھیں۔



​
"
​
تبدیلی کے خواہشمند کچھ نوجوان اور کچھ خواتین جو عمران خان کی شخصیت کے سحر میں مبتلا ہیں باقی کوئی اتنا بڑا جھکاؤ نظر نہیں آتا۔ ایم کیو ایم ابھی تک ایک اکثریتی حیثیت رکھتی ہے اور اگر ہمدردانہ ووٹ پڑا بھی تو وہ ایم کیو ایم کے حصے میں ہی آئےگا کیونکہ حالیہ دھماکوں کے بعد جو لوگ طالبانائزیشن کے مخالف ہیں پھر وہ چاہے ایم کیو ایم کو پسند نہ بھی کرتے ہوں انہیں ووٹ دیں گے کیونکہ یہ جماعت طالبائزیشن کے خلاف ہے ۔"
​
بابر ایاز​



​


سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت این اے 250 کی حدود میں بھی ردوبدل کی گئی ہے، اس حلقے میں شامل شیریں جناح کالونی کو این اے 239 میں شامل کیا گیا ہے اور وہاں سے اختر کالونی کو این اے 250 میں شامل کردیا گیا۔ شیریں جناح کالونی میں اکثریتی آبادی پشتون ہے جبکہ اختر کالونی میں پنجابی اور ہزارہ برادری آباد ہے۔صحافی اور تجزیہ نگار بابر ایاز کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے خواہشمند کچھ نوجوان اور کچھ خواتین جو عمران خان کی شخصیت کے سحر میں مبتلا ہیں باقی کوئی اتنا بڑا جھکاؤ نظر نہیں آتا۔



بقول ان کے ایم کیو ایم ابھی تک ایک اکثریتی حیثیت رکھتی ہے اور اگر ہمدردانہ ووٹ پڑا بھی تو وہ ایم کیو ایم کے حصے میں ہی آئےگا کیونکہ حالیہ دھماکوں کے بعد جو لوگ طالبانائزیشن کے مخالف ہیں پھر وہ چاہے ایم کیو ایم کو پسند نہ بھی کرتے ہوں انہیں ووٹ دیں گے کیونکہ یہ جماعت طالبائزیشن کے خلاف ہے۔



کراچی میں پہلے سے سرگرم کوئی بھی جماعت اپنا حصہ چھوڑنے یا کم کرنے کو تیار نہیں اور اس صورتحال میں کسی نئے فریق کو حصہ ملنا مشکل اور دشوار نظر آتا ہے۔



پاکستان سٹڈی سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر جعفر احمد کا خیال ہے کہ حلقوں کی جو ساخت ہے وہ تحریک انصاف کے حق میں نہیں ہے۔ ان کے مطابق قومی اسمبلی کے بیس حلقوں میں سے دس میں اردو بولنے والی آبادی کی اکثریت ہے اور وہاں ایم کیو ایم کی مضبوط گرفت ہے، باقی حلقوں میں بھی ایم کیو ایم کا حصہ موجود ہے۔



اس کے علاوہ تین چار حلقے ایسے ہیں جہاں سے ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی نشستیں حاصل کرتی رہی ہے جبکہ ایک دو حلقوں سے عوامی نیشنل پارٹی بھی نشست لے سکتی ہے۔ جماعت اسلامی بھی ایک منظم جماعت ہے وہ بھی بھرپور مہم چلا رہی ہے اس کے حصے میں بھی ایک دو نشستیں آ سکتی ہیں۔



سینئر صحافی اور تجزیہ نگار بابر ایاز کا خیال ہے کہ آنے والے انتخابات کے نتائج میں کوئی بڑا اپ سیٹ نظر نہیں آتا کیونکہ تحریک انصاف کی سرگرمیاں ایک یا دو حلقوں تک ہی محدود ہیں اور یہ حلقے ایسے نہیں ہیں کہ جن کے بارے میں کہا جائے کہ کوئی بڑی تبدیلی آ جائے گی۔



تاہم تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں عمران خان کراچی سمیت سندھ میں جلسے کریں گے، جس سے ان کی پوزیشن اور مضبوط ہوگی۔​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
This report is from a very biased reporter of bbc from karachi, please have a little search of his work on bbc urdu and you will find his clear affiliation with MQM.

(very first time i noticed about riaz sohail, when he showed empty pics of IK karachi Jalsa (pics taked before mid day) showing lack of interest in jalsa, and we all know how big was the crowd, and later on his appreciation for MQM and for all other british interests in Pakistan)

BBC is very clear about its objectives = service to british interestsThese days you'll find lots of stuff on bbc.co.uk/urdu , completely in favour of PML n, MQM, ANP, even PPP, but against PTI
 
Last edited:
Advertisement
sindh ka target ISI ne MQM ko dia to hua hai.pti ko wahan ka na task dia hai na usne wahan koi jaddo jehad ki hai.yeh sirf vote katnay ki sazish hai aur PPP ko dobara lanay ki.is dafa vote ya anti nawaz hai ya sirf nawaz.aur jeeta ga sher IK k liye apni seat nikalana impossible hai.just wait n see party ka chair man har jana aur niche kuch log seat le jainge aur phir ho gi be izzati,.
 
E.media and P. media main pml,n..pppp...mqm...anp...jui....j sab parties jeet rahi hain ....laken awam main serf aur serf PTI jeet rahi hai .......so status quo parties ko khush hony do ........
 
PTI strategy in Karachi will be to focus the city in the final 10 days and hope that Karachiites understand the message and vote silently on 11th \May in favor of PTI. Karachi is a Gotham city controlled by thugs and criminals and right now PTI is not strong enough to tackle the armed criminals. Its only chance would be to do jalsa there and start the activities as late as possible so that it could impact the output on the election day.
 
Advertisement
Sindh belongs to ppp and mqm don't you know!!! and all the problems of Pakistan since 1856 are due to bad governanace of shareef brothers. seems to be motto nowdays....gaylani and asif zerdari are laughing their khasyaani laugh,that how wise we are that even after world record corruption they managed to put all the gund (dirt) on idiot shareefs.lol .and emotional youth also took the bait
 
And PTI election policy will facilitate Zardari and Gaylani for victory---A Great Victory--Pakistan ko Zardari ki walvla angaiz Leadership ki zaroorat hai(bigsmile)
Sindh belongs to ppp and mqm don't you know!!! and all the problems of Pakistan since 1856 are due to bad governanace of shareef brothers. seems to be motto nowdays....gaylani and asif zerdari are laughing their khasyaani laugh,that how wise we are that even after world record corruption they managed to put all the gund (dirt) on idiot shareefs.lol .and emotional youth also took the bait
 
Advertisement
how many seats kept open by pmln in karachi? and how many seats pti is contesting against mqm.? answer lies here.... so pmln has left open playing ground for mqm... while pti is the only national party competing against mqm.... just shut up and next time philosiphy jarny say pehly stats check ker lia kero.... c...tia

sindh ka target ISI ne MQM ko dia to hua hai.pti ko wahan ka na task dia hai na usne wahan koi jaddo jehad ki hai.yeh sirf vote katnay ki sazish hai aur PPP ko dobara lanay ki.is dafa vote ya anti nawaz hai ya sirf nawaz.aur jeeta ga sher IK k liye apni seat nikalana impossible hai.just wait n see party ka chair man har jana aur niche kuch log seat le jainge aur phir ho gi be izzati,.
 
kyun key Sindh key logh Imran khan ki chalaki ko pachanthey hey yeh doosra roop hey Zardari and Nawaz sharif
 
biased bbc coverage of pak election

bbc_corrupted.jpg

I have strongly felt in recent days about BBC urdu reporting regarding pakistan. Totally supporting and projecting so called "seculars" and completely ignoring PTI and IK as if it doesn't exist.Read through the constituency analysis and you will laugh.You will feel election competition is between pmln and ppp only.Also ANP and MQM are the forces of good fighting evil.
Question is why BBC is acting as a party and reporting so biased rather than reporting neutral.

visit the bbc.co.uk/urdu/pakistan to see for for your self​


​