- Joined
- May 29, 2016
- Posts
- 3,545
- Reaction score
- 851
- Points
- 113
افغانستان اور پاکستان کا ماضی ،حال اور مستقبل ایک ،سینیٹرسراج الحق سے افغان سفیرکی اسلام آباد میں ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(تفہیم ڈاٹ پی کے)پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں جماعت اسلامی شعبہ امور خارجہ کے سربراہ عبدالغفار عزیز اور شعبہ افغان امور کے سربراہ شبیر احمد خان بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کا ماضی ،حال اور مستقبل ایک ہے ۔ افغانستان میں امن اور خوشحالی دونوں ملکوں میں امن و خوشحالی کی ضامن ہے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے تمام فریقین کے درمیان بامقصدمذاکرات کی ہم حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کی مداخلت سے یہ خطہ غیر مستحکم ہورہا ہے کسی بھی جانب سے اسلحے اورطاقت کا استعمال مسئلے کو حل کرنے کی بجائے تباہی کی دلدل کو مزید گہرا کرے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان نے تاریخ کا سب سے بڑا بوجھ افغان مہاجرین کا اٹھایا ہے دونوں ممالک کے درمیان دوستی بھائی چارے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے ۔ جماعت اسلامی نے سوویت یونین کے حملے کے دوران بھی افغان دھڑوں کو جوڑنے کی کوشش کی اس وقت بھی یہ کوششیں جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ1400کلومیٹر پاک افغان بارڈر پرامن رکھنے کیلئے دونوں ملکوں کے خوشگوار تعلقات ضروری ہیں ۔ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کو قومی مفادات کے تناظر میں طے کرے ۔
افغان عوام اور پاکستان کے درمیان سماجی تجارتی تعلقات بڑھانا وقت کا تقاضا ہے ۔افغان سفیر نے سینیٹر سراج الحق کو افغانستان کے صدر اشرف غنی کی طرف سے دورہ افغانستان کے دورے کی دعوت کی تجدید کی۔ ملاقات میں شہیدبے گناہ
افغان عوام کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔
http://tafheem.pk/archives/5639

Last edited by a moderator: