پہلے ہی جہازی سائز کی کابینہ کو مزید وسعت دے دی گئی ہے اور اس میں نئے 8 معاونین خصوصی شامل کر لیے گئے ہیں۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق ایم این اے نواب زادہ افتخار احمد خان بابر، ایم این اے مہر ارشاد احمد خان اور ایم این اے رضا ربانی کھر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔
ایم این اے مہیش کمار ملانی، فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر، تسنیم احمد قریشی اور محمد علی شاہ باچا بھی نئے معاونین خصوصی میں شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے تمام آٹھ معاونین خصوصی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔
آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے بارہ ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے 70 وزرا بنادیے ہیں اور ملک کی حالت خراب ہے، وہ کس لیے بنائ؟ کیا آپ سب کو راضی کررہے ہیں؟
Loading X post…
Open original post on Xجس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ یہ معلوم کرکے بتاؤں گی۔
یاد رہے کہ 13 جماعتوں پر مشتمل حکومتی اتحاد میں وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وفاقی وزرا، سات وزرائے مملکت، چار مشیر اور 17 معاونین خصوصی پہلے ہی شامل ہیں۔ آٹھ نئے معاون خصوصی کی تعیناتی کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام آٹھ نئے معاونین خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے برابر عہدہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbazh11i.jpg
Advertisement





