علماء پر انگلیاں تو خیر ہر دور میں اٹھتی رہی ہیں، لیکن آج کل جو حالات ہیں وہ شاید ہی پہلے کبھی ہوئے ہوں۔اس وقت تو یہ حال ہے کہ بیگم صاحبہ کھانے میں نمک تیز کر دیں یا کسی کو باس سے جھڑک پڑ جائے، یا پولیس والا کسی کا چالان کاٹ لے،اب ظاہر ہے کہ بیگم، باس یا پولیس والے پر تو بس نہیں چلتا،لہذا سارا غصہ بے چارے مولوی پر نکال دیا جاتا ہے، جو اس وقت شاید معاشرے کا سب سے مظلوم طبقہ ہے۔یہ اس کی مظلومیت ہی تو ہے کہ چاہے دور کا بھی واسطہ نہ ہو، مگر ہر معاملہ کا ملبہ مولوی پر پڑے گا، اور اس کی کلاسیکل مثال وہ جملہ ہے جو آج کل ہر کسی کی زبان پر ہے یعنی "دنیا چاند پر پہنچ گئی اور یہ مولوی ابھی تک غسل کے فرائض میں الجھے ہوئے ہیں "۔ کیا مسلمانوں کو چاند پر لے جانا مولوی کی ذمہ داری ہے؟ مولوی نے پچھلے دو سو سال سے صرف ایک بھاری ذمہ داری اپنے کاندھے پر اٹھائی ہوئی ہے اور وہ ہے دینی معاملات میں رہنمائی۔ اور خدا کی مدد و نصرت سے اسے حت الوسع نبھایا ہے۔ چانچہ آپ نے یہ تو اکثر سنا ہو گا کہ فلاں شخص دوائی نہ ہونے یا ڈاکٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے جہان فانی سے رخصت ہو گیا، مگریہ بات شاید ہی کبھی سنی ہو کہ فلاں جوڑے کی شادی اس وجہ سے نہ ہو سکی کہ نکاح خواہ دستیاب نہیں تھا، یا فلاں شخص بغیر جنازے کے ہی دفنا دیا گیا کیوں کہ مولوی موجود نہیں تھا۔آپ اس وقت ملک کی کسی ایک بھی یونیورسٹی کی طرف اشارہ نہیں کر سکتے کہ جس میں ترقی یافتہ ممالک کے لوگ پڑھنے کے لئے آتے ہوں، جبکہ دوسری طرف حکومت کی معاندانہ پالیسیوں کے باوجود ہزاروں غیر ملکی طلبہ دینی مدارس میں موجود ہیں اور جس طرح دنیاوی تعلیم کے لئے ہاورڈیا آکسفورڈ مشہور ہیں اسی طرح ہمارے یہاں کے مدارس دینی تعلیم کے حوالے سے مشہور ہیں، الحمد لللہ۔ اور ویسے بھی انسان چاند کی بجائے مریخ پر بھی قدم رکھ دے، غسل اور وضو کے فرائض تو قیامت تک لئے اہمیت کے حامل ہیں، اور ان کے بغیر مسلمان کی زندگی کا تصور بھی محال ہے۔(جاری ہے)۔
فسادی ملا کے جرائم ملک کی جاہل عوام نے بچے جن جن کے ڈھیر لگا دیا ہے، ملک بےبہا اور بے محال آبادی سے پھٹنے کے قریب ہے، اگر کوئی دانا آدمی آبادی کو کنٹرول کرنے کی بات کرے تو فسادی ملاؤں کا ٹولہ احتجاج احتجاج اور گستاخی گستاخی چلاتا سڑکوں پر آجاتا ہے کہ بچوں کو لڑھکاتے جاؤ ، یہ عین اسلام ہے، اس کو روکنا کفر ہے۔ کہیں کسی غریب کے منہ سے کوئی لفظ پھسلا نہیں، کوئی توجہ کرے نہ کرے، شرپسند مولوی کی نگاہِ فساد فورا بھانپ لیتی ہے اور پورے ملک میں شوو غوغا برپا ہوجاتا ہے یہاں تک کہ وہ نام نہاد "گستاخ" اپنی جان سے جاتا ہے، تب فسادی ملا کی روح کو قرار آتا ہے۔ جاہل ملا سائنس کو خلاف اسلام قرار دیتا ہے اور آج بھی اس کو کفریہ تعلیم سمجھتا ہے، سائنس کی ہر ایجاد کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر استعمال کرتا ہے، مگر قوم کو بھاشن دیتا ہے کہ سائنس کی تعلیم مت پڑھو، جب سپیکر ایجاد ہوا تھا تو جاہل ملاؤں کا ٹولے نے اس کو کفریہ ایجاد اور حرام قرار دیا، آج سپیکر پر سب سے زیادہ یہی ملا چڑھ کر شرارتیں کرتا ہے۔ عورت کو ملا نے صرف گھریلو استعمال کی شےسمجھا ہوا ہے ، ذرا عورت باہر نکلی نہیں کہ مولوی جامے سے باہر ہونے لگتا ہے، آج کل تحریک انصاف کے جلسے اس کی زندہ مثال ہیں، وہاں عورتوں کو دیکھ کر ملا حضرات کی ترسی ہوئی روحیں جو واویلہ کرتی ہیں وہ آپ سب کے سامنے ہے۔ ملک میں فرقہ پرستی کے نام پر جتنی قتل و غارت ہوئی اور ہورہی ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ یہی شرپسند ملا ہے، ، ایک مسلک کا مولوی منبر پر بیٹھ کر دوسرے مسلک کی ایسی تیسی کرتا ہے، دوسرے مسلک کا مولوی منبر پر بیٹھ کر جوابی کاروائی کرتا ہے، ان فسادیوں کو اسلام سے کیا لینا دینا ہے۔ جاہل مولوی انسان کو گناہ ثواب سے آگے سوچنے ہی نہیں دیتا، سب کچھ آخرت پر ڈال دو،ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ بڑی تعداد ان پڑھ لوگوں پر مشتمل ہے، جو جاہل ملا کی ہر بات پر آنکھ بند کرکے یقین کرتے ہیں۔ ملا کے جرائم اتنے ہیں کہ لکھنے کے لئے ایک طویل نشست درکار ہے، اگر پاکستان سے شرپسند اور فسادی ملا کو حرفِ غلط کی طرح مٹا دیا جائے تو آدھے مسائل تو ایسے ہی حل ہوجائیں گے۔
بیچارے نے اتنی محنت سے لکھا تھا اور نیچے جاری ہے بھی لکھ رکھا ہے ،لگتا ہے موصوف ناول لکھنے کا ارادہ رکھتےہیں ۔ آپکی اس پوسٹ نےتقریبا'' تمام" مولوی کوزے ''میں بند کر دئیے ہیں ۔
مولوی جو مشورہ دیتا ہے وہ ٹھیک ہوتا ہے یا غلط؟ اگر وہ خود عمل نہیں کرتا تو یہ اس کی کمزوری ہے اور وہ خود جواب دے ہے۔ اس کا تو اچھا طریقہ ہے کہ آپ اس بات کو اپنائو جس کا مشورہ مولوی آپ کو دیتا ہے اور پھر اس مولوی کو عمل کا مشورہ دو۔
مولوی جو مشورہ دیتا ہے وہ ٹھیک ہوتا ہے یا غلط؟ اگر وہ خود عمل نہیں کرتا تو یہ اس کی کمزوری ہے اور وہ خود جواب دے ہے۔ اس کا تو اچھا طریقہ ہے کہ آپ اس بات کو اپنائو جس کا مشورہ مولوی آپ کو دیتا ہے اور پھر اس مولوی کو عمل کا مشورہ دو۔
اب مجهے ایک مولوی نے مشوره دیا هے که اپنے بچوں کو سکول سے اٹها کر مسجد بهجوانا شروع کروں کیوں که ملا کو سکول کفرانا لگتے هیں جبکه ملا کے اپنے بچے سکول جاتے هیں اب آپ کیا فرماتے هیں اس مسئلے کے بیچ اور یه فرضی بات نهیں هے میرے ساته یه معامله هوا هے
میں نے ایک دو بہت ہی زیاداہ سمجھدار لوگوں سے کہا تھا کہ ملا پو تیرا بھروسہ کیوں کر رہا ہے اور وہ اول فول بکنے لگے۔ ویسے تو ملا سے بہت الرجی مگر اتنمی توفیق نہیں ہوتی کہ ابا کا جنازہ خود پڑھا دیں۔ آکر مولوی کو بلوانے کی ضرورت ہوگئی؟ اب مریں گے تو پھر ملا کو بلاو؟ کیوں اپنی اولاد کو کہو کہ میں مروں تو میرا جنازہ تم پڑھانا۔ اپنا نکاح تو مولوی سے کروا لیا بچوں کاخود پڑھانا۔ سارے مولوی اچھے ہو جائیں گے۔ مگر میرے چاند بات شروع ہوگی جب تمہارے اندر کچھ ہو۔ اگر تم ہی اندر سے خالی نکلے اور پھر ملا کو گالی دی تو بہتر تو یہ ہوگا کہ آئینہ کے سامنے کھڑے ہوکر وہ گالی خود کو دو۔
اپنا نکاح تو مولوی سے کروا لیا بچوں کاخود پڑھانا۔ اب مریں گے تو پھر ملا کو بلاو؟ کیوں اپنی اولاد کو کہو کہ میں مروں تو میرا جنازہ تم پڑھانا۔ Yeh kam to khud karnay kay hotay hain,iss main mulla ko takleef dainay ki kia zarorat hay...jo kam khud kar sako wohi behtar hay......