Advertisement

بیرونِ ملک سے تبدیلی رضاکاری.

  • Thread starter Thread starter Liberal Fascist
  • Start date Start date

​
govt-increases-tax-on-overseas-phone-calls-1351024522-2462.jpg
ایک خیال آیا ہے آپ کے سامنے پیش کرتا ہُوں اگر قبول ہو تو آگے بڑھائیں بھی اور اپنی آراء سے اِس میں بہتری بھی لائیں۔
جیسا کہ آپکو معلوم ہے تبدیلی رضا کار پروگرام کے تحت پاکستان میں رہنے والے بہت سے لوگ گھر گھر جا کر عمران خان کے رضاکار کی حیثیت سے تبدیلی کا پیغام لوگوں تک پہنچائیں گے لیکن وہ لوگ جو بیرونِ مُلک ہونے کیوجہ سے باجود چاہت مگر دس طرح کی مجبوریوں کے اِس مُہم کا حصہ نہیں بن سکیں گے اُنہیں کیا کرنا چاہیئے؟ وہ اپنی صلاحیتوں کو کیسے بروُئے کار لا کر عمران کیلئے ووٹ مانگ سکتے ہیں اور اُسکے پیغام کو عام کر سکتے ہیں؟
ایک طریقہ جِس پر میں خود بھی عمل پیرا ہوں یہ ہے کہ آپ پہلے تو اپنے عزیزوں، رشتہ داروں، دوستوں کو فون کریں اور دلائل سے لیکر ذاتی دباؤ تک ہر جائز حربے سے تحریکِ انصاف کیلیئے ووٹ کی بھیک مانگیں۔
میں نے اپنے اُن رشتہ داروں اور عزیزوں سے بھی رابطہ کیا ہے جِن سے سالوں بات نہیں ہوئی تھی۔ وہ میری آواز سُن کر بہت خوش بھی ہوئے اور حیران بھی۔ مُجھے اُمید ہے کہ بیرونِ مُلک سے آنیوالی آپکی کال ضرور اُنکا دِل موہ لے گی۔ کام یہاں ختم نہیں ہوتا اب دوسرا دِلچسپ مرحلہ شروع ہوتا ہے۔
آپکو اپنے عزیز و اقارب کے جو بھی موبائل یا لینڈ لائن نمبرز معلوُم ہیں اُس میں چند ہندسوں کو آگے پیچھے کر کے ڈائل کریں اور یہ کوشش تب تک جاری رکھیں جب تک دوسری طرف سے کوئی ملائمت بھری اِنسانی آواز سُنائی نہیں دیتی۔ یقینناً یہ کِسی اجنبی کا نمبر ہوگا وہ مرد بھی ہو سکتا ہے، عورت بھی، بوڑھا یا جوان بھی۔ پنجابی بھی پٹھان بھی، اُردو سپیکنگ بھی کوئی سندھی بھی، بلوچ بھی سرائیکی بھی۔ آپکی کال کِسی بھی شہر میں کِسی بھی شخص سے مِل سکتی ہے۔ اپنے مختصر تعارف کے بعد اپنی غرض و غائیت مناسب پیرائے میں پیش کریں اور جو بھی دلائل دے سکتے ہیں، التجاء کر سکتے ہیں کریں اور اُنہیں بتائیں کہ آپ عمران خان کے اُمیدوار کو ووٹ دیں۔ تحریکِ انصاف کا اُمیدوار چاہے کِسی بھی ذات، فِرقے یا سماج کے کِسی بھی طبقے سے ہو اُسکو ووٹ دینا عمران خان کو جتوانے کے مترادف ہوگا کیونکہ میں نے دیکھا ہے اکثر لوگ عمران خان کو تو بہت پسند کرتے ہیں لیکن اُسکے مقامی غیر معروف نُمائندوں کو ووٹ دینے سے ہچکچاتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بندہ نہیں جیت سکتا لِہٰذا ووٹ ضائع کیوں کریں۔ اُنہیں بتائیں آپکا وٹ ضائع نہیں ہوگا۔
قانوناً تحریکِ انصاف کے ٹِکٹ پر جیتنے والا پارلیمان میں پہنچ کر کِسی دوسرے اُمیدوار کو ووٹ نہیں دے سکتا۔ ایسا کرنے کیصورت میں وہ نااہل ہو جئیگا۔ چنانچہ آپکا ووٹ محفوظ رہے گا۔
میں نے دیکھا ہے کہ اپنے فون کی سکرین پر بیرونِ مُلک سے آنیوالی کال دیکھ کر لوگ آپکی بات توجہ سے سُنتے ہیں۔
اگر کوئی مصروف ہو لیکن بات سُننے پر آمادہ ہو تو اُسکا نمبر نوٹ کر لیں اور اُسکے بتائے گئے وقت پر دوبارہ رابطہ کریں۔
لوگوں کو سمجھائیں کہ آپ چاہے اپنے تعلقات، دھڑے بندی، ذات برادری کے بندھنوں کی وجہ سے کھُل کر تحریکِ انصاف کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان نہ کریں لیکن دِل میں عہد کریں کہ ووٹ عمران خان کی پارٹی کے اُمیدوار کو دیں گے۔ پولنگ بوتھ میں جا کر بیٹ پر مہر لگائیں وہاں فِرقہ، ذات، برادری، زبان، نسل کا کوئی دباؤ نہیں ہوگا، آپ اور آپکا ضمیر ہوگا۔
میں کل یہ کوشش کر چُکا ہوں، بہت دِلچسپ لوگوں سے رابطہ ہوا۔ شہروں اور قصبوں میں رہنے والے کُچھ لوگ میڈیا پر جاری مسلسل ہنگامے کیوجہ شوباز کی گُڈ گورننگ کے دیوانے ہیں۔ اُن سے کہیں کہ آپ میڈیا پر بپا گُڈ گورننس کے شور سے ہٹ کر قریبی ہسپتال جائیں اور مریضوں کو رُلتا دیکھیں، نزدیکی سکول جائیں اور اپنے نونہالوں کو مٹیو مٹی ہوتا دیکھیں۔ کیا آپکو اپنی جائز شکایت کیلیئے بھی تھانے جاتے کوئی خوف آتا ہے؟ کیا آپ خود کو اپنے شہر، محلے کے بدمعاش سے محفوظ تصور کرتے ہیں؟ کیا آپکا کوئی کام بغیر رشوت اور سفارش کے ہو سکتا ہے؟ کیا آپ جب بھی سوئیچ آن کریں پنکھا چلتا ہے، بلب روشن ہوتا ہے؟ کیا کام پر جانے اور وہاں سے واپس آنے تک ویگن، بس کا کرایہ بڑھ نہیں چُکا ہوتا؟ کیا آپ اگر صاحبِ کار ہیں تو گیس اور پٹرل بآسانی دستیاب ہے وغیرہ وغیرہ اگر اِس سب سوالوں کا جواب نفی میں ہے تو اِس ساری صورتِ حال کے ذمہ داروں کو آپکا ووٹ بھی نفی میں ہونا چاہیئے۔
میں نے تقریباً نو لوگوں سے بات کی جِس میں سے تین خواتین تو پہلے ہی عمران خان کو ووٹ دینے کو تیار تھیں ایک صاحب کا ووٹ ہی نہیں تھا دو مرد اور ایک عورت نے مُجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کے اُمیدوار کو ووٹ دیں گے۔ ایک ایم کیو ایم کو دیوانہ تھا وہ کِسی صورت پٹڑی سے اُترنے پر آمادہ نہیں تھا اور ایک سہم ساگیا اور اِس موضوع پر بات کرنے کی بجائے گول مول سا ہو گیا۔
آپ یہ کر کے دیکھیں بہت دلچسپ تجربہ رہیگا۔
آپکا رویہ تبلیغی جماعت یا مسیحی مشنری والوں جیسا ہونا چاہیئے۔ کوئی کُچھ بھی کہے آپ اُس تک اپنا پیغام خلوص اور محبت بھرے طریقے سے پہنچائیں۔
جو لوگ آمادگی کا اظہار کریں اُنکا نمبر نوٹ کر لیں اور اُنہیں الیکش ڈے سے ایک دِن پہلے یاد دہانی کیلیئے دوبارہ رابطہ کریں۔
اگر مناب سمجھیں تو اِس دوران اپنے تجربات اِس تھریڈ پر شئیر کرتے رہیں۔
آپکے تعاون اور تجاویز کا انتظار ہے۔​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
This is good one....good suggestion. I'm in for trying few dozen calls on weekend. Just curious....where are you from Mr. Fascist.
 
AsselaM U Alaikum bhai ap nay dil jeet liya bhai jan. ALLAH ap ko khush rekhay Amin Imran Khan zindabad Pakistan paayindabad,remember in DUA ALLAH HAFIZ.
 
Advertisement
Good Idea, I have already doing this with my relatives and friends since last two weeks. We should make every effort we can and then pray to God for success. God bless all of us!
 
بہت ہی اچھا پروگرام ہے جناب کا۔ اللہ سبحان و تعالیٰ آپکو اسکا جزاے خیر عطا فرماے۔ آمین۔ ہمارا کام ہے ہی مشنری ، کیونکہ اس کام سے ہماراکوی مفاد وابستہ نہیں۔ صرف اور صرف اس دھرتی کے باشندوں کا مستقبل سنوارنے کیلیے عمران خان کی قیادت میں ہم چند دیوانے ہیں جو لگے ہوے ہیں۔ ہمیں نہ سزا کی فکر ہے نہ جزا کی پرواہ ۔ یہ ہمارا ضمیر ہے جو ہمیں اس کام کیلیے آمادہ کرتا ہے۔ باقی رہ گیی بیرون ملک پاکستانیوں کی بات ۔ تو وہ ایک تو یہی کرسکتے ہیں جسکی طرف آپ نے اشارہ فرمایااوردوسرا میرے خیال وہ سوشل میڈیا پر بھی کام کرسکتے ہیں ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان میں کم از کم اسی لاکھ افراد فیس بک استعمال کررہے ہیں۔ یہ تمام وہ لوگ ہیں جو تعلیم یافتہ ہے دلیل کی بات کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ تبدیلی رضاکار ٹیم اگر نیے پاکستان کے پیغام کو سندھ ، پنجاب ، فاٹا ، اور بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں(جہاں نیٹ اور سوشل میڈیا کی رسای نہیں ہے) تک پہنچاے تو بہت بڑی بات ہوگی اور جن لوگوں کی نیٹ تک رسای ہے انکو یہی پیغام ہم اور آپ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی پہنچا سکتے ہیں۔ ایک اور بات میں اپنے تحریک انصاف کے دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں وہ یہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کے سورہ غاشیہ کے آخر میں تبلیغ کرنے والوں کے کچھ صفات بیان کیے ہیں جن میں بردباری،تحمل اور برداشت وغیرہ شامل ہے اور اب چونکہ ہمارا کام بھی تبلیغی اور مشنری ہے اس لیے ہمیں تحمل برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ گالی گلوچ، پروپیگنڈہ اور بدتمیزی سے ہمیں پرہیز کرنا چاہیے۔ میں مانتا ہوں کہ پاکستان کا جمہوری کلچر ہی ایسا ہے لیکن اگر ہم بدلینگے تو بدلے گا پاکستان۔ اسد عمر کا ٹاک شوز میں جو رویہ ہوتا ہے اور جسطرح وہ دلیل سے بات کرتا ہے ۔ یہی طرزعمل ہم سب کا ہونا چاہیے۔
 
Advertisement
i salute yours idea and your mentality mate! (clap)

i always keep thinking what to do, what to do! i always keep thinking that i should bring awareness to people but dont know the best way! yours Idea is cool, agar koi na mana to bhi chalega, its gonna be fun experience guys! sometimes you will speak to pathan, sumtime u gonna speak with siraekis, sumtime you will chat with sindhi maanhoon! sumetimes with karachi's urdu speaking, etc its gonna be real fun, i think!:lol:

i know very well about my home town ( interior Sindh) that they are not going to vote any one except PPP but in Next elections its my PESHANGOEE that PTI will sweep in Sindh, IN SHA ALLAH
 
آئیڈیا تو زبردست ہے لیکن کال اتنی مہنگی ہے کہ کیا بتاؤ شاید زرداری کے شیطانی دماغ نے یہ بات پہلے سے بھانپ لی تھی اس لئے کال ریٹس ٥٠٠ فی صد بڑھا دیے ​
 
Good Idea mate. I have already working on it in my friends and family circle and also on Facebook. Even if we try to convince our family & friends and friends of friends its gonna be a good achievement. Furthermore, we can ask people who are ready to help us to do the same job then I guess it ll become a big chain and Insha Allah we ll have positive results.
 
Just for this Purpose.. i am saving Daily 5 SR .. Election se 5 Din pehle apna Mission Sharu karien.. Kisi ko Piyar se request karien ge tu kisi ko 2 char suna k mana lai ge.. 100 me 70 tu Manay gi hi na...


آئیڈیا تو زبردست ہے لیکن کال اتنی مہنگی ہے کہ کیا بتاؤ شاید زرداری کے شیطانی دماغ نے یہ بات پہلے سے بھانپ لی تھی اس لئے کال ریٹس ٥٠٠ فی صد بڑھا دیے ​
 
Advertisement
آئیڈیا تو زبردست ہے لیکن کال اتنی مہنگی ہے کہ کیا بتاؤ شاید زرداری کے شیطانی دماغ نے یہ بات پہلے سے بھانپ لی تھی اس لئے کال ریٹس ٥٠٠ فی صد بڑھا دیے ​
[/QUOTEe. Pakistan ki call boht expensive hai or I think PTI se Zada Zardari ko Faida ko ga Pakistan call kerne ka wo shaitan elections k lye funds bhi I think is over charging se ker raha hai !!
 
میں تو پہلے سے یہ کررہا ہوں لیکن صرف جاننے والوں کو ہی کرتا ہوں کال کافی مہنگی ہیں سب کو کرنے کے لئے کوئی انٹرنشنل کال کا فلیٹ ریٹ کا پیکیج خریدنا چاہئے​
 
You can use BrainTel. http://braintel.net.pk/


As you have make calls to pakistan, using this service, You can make calls to pakistan on local rates. and You can use it on your smartphone or laptop. They will give you a local number for lahore, you can make calls and receive calls on that number. rate for landline is the same as PTCL and on mobile it is like 2.5 rs /minute. For details, you can browse the website.

I really appreciate the determination of all Insafians, but we should not forget, where there is a will, there is a way :). Itna intezaar tu mein nay apnay matric k result ka nahi tha kiya, jitna 23 march ka kar raha houn :).

آئیڈیا تو زبردست ہے لیکن کال اتنی مہنگی ہے کہ کیا بتاؤ شاید زرداری کے شیطانی دماغ نے یہ بات پہلے سے بھانپ لی تھی اس لئے کال ریٹس ٥٠٠ فی صد بڑھا دیے ​
 
Advertisement
i like your idea very much.. i am already doing it but i was confined to my friends and relatives and now i will give a shot to you idea , in the mean time i have another idea if someone can comment on that one please.
I request to all PTI voters and fans that they should get the CD's or Tapes of tehreek e insaaf songs and start playing those in their cars in loud while they are on the roads of the city or anywhere,, moreover put IK's big pictures and flags on the cars ,, it will give a free good boost to the campaign of the party ,,, put your drops in tsunami... Place a bat on the roof of the cars to make people aware of the election symbol of the party and please spread this idea as much as you can,,,, this is the time we dont want to sleep .God bless all of you . God bless IK
 
Yes, Very good idea. Call rates to Pakistan are very costly due to ZARDARI TAX but we can spend some money on the hope Allah will return it in so many folds in the shape of PAKISTAN KHAN government. In Shaa Allah.
 
آئیڈیا تو زبردست ہے لیکن کال اتنی مہنگی ہے کہ کیا بتاؤ شاید زرداری کے شیطانی دماغ نے یہ بات پہلے سے بھانپ لی تھی اس لئے کال ریٹس ٥٠٠ فی صد بڑھا دیے
​

ميرا خيال ہے كه اج كي تكليف كل كي ضمانت ہے اور آئیڈیا دينے والے كو اس كا اجر ضرور مليگا