L
Liberal Fascist
Guest
ایک خیال آیا ہے آپ کے سامنے پیش کرتا ہُوں اگر قبول ہو تو آگے بڑھائیں بھی اور اپنی آراء سے اِس میں بہتری بھی لائیں۔
جیسا کہ آپکو معلوم ہے تبدیلی رضا کار پروگرام کے تحت پاکستان میں رہنے والے بہت سے لوگ گھر گھر جا کر عمران خان کے رضاکار کی حیثیت سے تبدیلی کا پیغام لوگوں تک پہنچائیں گے لیکن وہ لوگ جو بیرونِ مُلک ہونے کیوجہ سے باجود چاہت مگر دس طرح کی مجبوریوں کے اِس مُہم کا حصہ نہیں بن سکیں گے اُنہیں کیا کرنا چاہیئے؟ وہ اپنی صلاحیتوں کو کیسے بروُئے کار لا کر عمران کیلئے ووٹ مانگ سکتے ہیں اور اُسکے پیغام کو عام کر سکتے ہیں؟
ایک طریقہ جِس پر میں خود بھی عمل پیرا ہوں یہ ہے کہ آپ پہلے تو اپنے عزیزوں، رشتہ داروں، دوستوں کو فون کریں اور دلائل سے لیکر ذاتی دباؤ تک ہر جائز حربے سے تحریکِ انصاف کیلیئے ووٹ کی بھیک مانگیں۔
میں نے اپنے اُن رشتہ داروں اور عزیزوں سے بھی رابطہ کیا ہے جِن سے سالوں بات نہیں ہوئی تھی۔ وہ میری آواز سُن کر بہت خوش بھی ہوئے اور حیران بھی۔ مُجھے اُمید ہے کہ بیرونِ مُلک سے آنیوالی آپکی کال ضرور اُنکا دِل موہ لے گی۔ کام یہاں ختم نہیں ہوتا اب دوسرا دِلچسپ مرحلہ شروع ہوتا ہے۔
آپکو اپنے عزیز و اقارب کے جو بھی موبائل یا لینڈ لائن نمبرز معلوُم ہیں اُس میں چند ہندسوں کو آگے پیچھے کر کے ڈائل کریں اور یہ کوشش تب تک جاری رکھیں جب تک دوسری طرف سے کوئی ملائمت بھری اِنسانی آواز سُنائی نہیں دیتی۔ یقینناً یہ کِسی اجنبی کا نمبر ہوگا وہ مرد بھی ہو سکتا ہے، عورت بھی، بوڑھا یا جوان بھی۔ پنجابی بھی پٹھان بھی، اُردو سپیکنگ بھی کوئی سندھی بھی، بلوچ بھی سرائیکی بھی۔ آپکی کال کِسی بھی شہر میں کِسی بھی شخص سے مِل سکتی ہے۔ اپنے مختصر تعارف کے بعد اپنی غرض و غائیت مناسب پیرائے میں پیش کریں اور جو بھی دلائل دے سکتے ہیں، التجاء کر سکتے ہیں کریں اور اُنہیں بتائیں کہ آپ عمران خان کے اُمیدوار کو ووٹ دیں۔ تحریکِ انصاف کا اُمیدوار چاہے کِسی بھی ذات، فِرقے یا سماج کے کِسی بھی طبقے سے ہو اُسکو ووٹ دینا عمران خان کو جتوانے کے مترادف ہوگا کیونکہ میں نے دیکھا ہے اکثر لوگ عمران خان کو تو بہت پسند کرتے ہیں لیکن اُسکے مقامی غیر معروف نُمائندوں کو ووٹ دینے سے ہچکچاتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بندہ نہیں جیت سکتا لِہٰذا ووٹ ضائع کیوں کریں۔ اُنہیں بتائیں آپکا وٹ ضائع نہیں ہوگا۔
قانوناً تحریکِ انصاف کے ٹِکٹ پر جیتنے والا پارلیمان میں پہنچ کر کِسی دوسرے اُمیدوار کو ووٹ نہیں دے سکتا۔ ایسا کرنے کیصورت میں وہ نااہل ہو جئیگا۔ چنانچہ آپکا ووٹ محفوظ رہے گا۔
میں نے دیکھا ہے کہ اپنے فون کی سکرین پر بیرونِ مُلک سے آنیوالی کال دیکھ کر لوگ آپکی بات توجہ سے سُنتے ہیں۔
اگر کوئی مصروف ہو لیکن بات سُننے پر آمادہ ہو تو اُسکا نمبر نوٹ کر لیں اور اُسکے بتائے گئے وقت پر دوبارہ رابطہ کریں۔
لوگوں کو سمجھائیں کہ آپ چاہے اپنے تعلقات، دھڑے بندی، ذات برادری کے بندھنوں کی وجہ سے کھُل کر تحریکِ انصاف کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان نہ کریں لیکن دِل میں عہد کریں کہ ووٹ عمران خان کی پارٹی کے اُمیدوار کو دیں گے۔ پولنگ بوتھ میں جا کر بیٹ پر مہر لگائیں وہاں فِرقہ، ذات، برادری، زبان، نسل کا کوئی دباؤ نہیں ہوگا، آپ اور آپکا ضمیر ہوگا۔
میں کل یہ کوشش کر چُکا ہوں، بہت دِلچسپ لوگوں سے رابطہ ہوا۔ شہروں اور قصبوں میں رہنے والے کُچھ لوگ میڈیا پر جاری مسلسل ہنگامے کیوجہ شوباز کی گُڈ گورننگ کے دیوانے ہیں۔ اُن سے کہیں کہ آپ میڈیا پر بپا گُڈ گورننس کے شور سے ہٹ کر قریبی ہسپتال جائیں اور مریضوں کو رُلتا دیکھیں، نزدیکی سکول جائیں اور اپنے نونہالوں کو مٹیو مٹی ہوتا دیکھیں۔ کیا آپکو اپنی جائز شکایت کیلیئے بھی تھانے جاتے کوئی خوف آتا ہے؟ کیا آپ خود کو اپنے شہر، محلے کے بدمعاش سے محفوظ تصور کرتے ہیں؟ کیا آپکا کوئی کام بغیر رشوت اور سفارش کے ہو سکتا ہے؟ کیا آپ جب بھی سوئیچ آن کریں پنکھا چلتا ہے، بلب روشن ہوتا ہے؟ کیا کام پر جانے اور وہاں سے واپس آنے تک ویگن، بس کا کرایہ بڑھ نہیں چُکا ہوتا؟ کیا آپ اگر صاحبِ کار ہیں تو گیس اور پٹرل بآسانی دستیاب ہے وغیرہ وغیرہ اگر اِس سب سوالوں کا جواب نفی میں ہے تو اِس ساری صورتِ حال کے ذمہ داروں کو آپکا ووٹ بھی نفی میں ہونا چاہیئے۔
میں نے تقریباً نو لوگوں سے بات کی جِس میں سے تین خواتین تو پہلے ہی عمران خان کو ووٹ دینے کو تیار تھیں ایک صاحب کا ووٹ ہی نہیں تھا دو مرد اور ایک عورت نے مُجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کے اُمیدوار کو ووٹ دیں گے۔ ایک ایم کیو ایم کو دیوانہ تھا وہ کِسی صورت پٹڑی سے اُترنے پر آمادہ نہیں تھا اور ایک سہم ساگیا اور اِس موضوع پر بات کرنے کی بجائے گول مول سا ہو گیا۔
آپ یہ کر کے دیکھیں بہت دلچسپ تجربہ رہیگا۔
آپکا رویہ تبلیغی جماعت یا مسیحی مشنری والوں جیسا ہونا چاہیئے۔ کوئی کُچھ بھی کہے آپ اُس تک اپنا پیغام خلوص اور محبت بھرے طریقے سے پہنچائیں۔
جو لوگ آمادگی کا اظہار کریں اُنکا نمبر نوٹ کر لیں اور اُنہیں الیکش ڈے سے ایک دِن پہلے یاد دہانی کیلیئے دوبارہ رابطہ کریں۔
اگر مناب سمجھیں تو اِس دوران اپنے تجربات اِس تھریڈ پر شئیر کرتے رہیں۔
آپکے تعاون اور تجاویز کا انتظار ہے۔

Last edited by a moderator: