بہترین معاشی کارکردگی میں خیبر پختونخوا سب سے آگے

ecpam1j1o23j.jpg

وفاقی وزارت خزانہ نے صوبوں کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق بہترین معاشی کارکردگی میں خیبر پختونخوا سب سے آگے ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا نے وفاق کو 103 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا ہے۔ وفاقی رپورٹ کے مطابق اس کے برعکس جولائی تا ستمبر پنجاب حکومت کا خسارہ 160 ارب روپے رہا۔

خیبر پختونخوا کی آمدن 316 ارب روپے رہی جبکہ اخراجات 212 ارب روپے کے تھے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10 ارب روپے کے خسارے کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔

دوسری جانب پنجاب کا خسارہ 160 ارب روپے رہا، جس کی آمدن 866 ارب روپے اور اخراجات 1026 ارب روپے رہے۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پنجاب کا خسارہ 28 ارب روپے تھا۔

سندھ کی معاشی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ جولائی تا ستمبر سندھ نے 131 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا، اس کی آمدن 568 ارب روپے اور اخراجات 437 ارب روپے رہے، جبکہ پچھلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سندھ کا سرپلس 19 ارب روپے تھا۔

بلوچستان نے 85 ارب روپے کا سرپلس دیا، اس کی آمدن 168 ارب اور اخراجات 83 ارب روپے رہے۔ تاہم، گزشتہ مالی سال میں بلوچستان کا سرپلس 171 ارب روپے تھا، جو رواں سال کے مقابلے میں زیادہ تھا۔

یہ رپورٹ چاروں صوبوں کی مالی کارکردگی میں بہتری اور کچھ کمی کے پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1855987667667984646
شہبازرانا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "آئی ایم ایف کے حوالے سے سب سے زیادہ تعاون خیبرپختونخوا حکومت کررہی ہے، وہ انکے لئے پرابلمز کھڑی نہیں کررہے، وہ مذاکرات میں معقول اور سنجیدہ بات کرتے ہیں،اسکے برعکس سندھ اور پنجاب اس طریقے سے تعاون نہیں کررہا"۔
https://twitter.com/x/status/1856291629918777506
 
Last edited by a moderator:

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
ek hindustani
Is this good? It is bad actually, government is not spending money in the province on people and services. Punjab is spending heavily in the province to get financisl condtions improved and take economy at lower. Budget deficiet can be addressed but if you dont spend on people, people move elsewhere. People are moving to Punjab and Karachi for jobs.
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
.......................اور اسٹبلشمنٹ کے وٹے اٹھانے, خان سے غداری میں بھی