Advertisement

بھٹو تیرا قافلہ رکا نہیں,تھما نہیں,جھکا نہیں

بلاول کی قیادت میں وفاقی حکومت کیخلاف پیپلز پارٹی کے ٹرین مارچ کا آغاز
1606961-bilawaltrainmarch-1553583128-965-640x480.jpg

کراچی:


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا۔



کراچی سے لاڑکانہ کے لئے کاررواں بھٹو اسپیشل ٹرین میں روانہ ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینٹ اسٹیشن پہنچے تو بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوئے اور بلاول کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کینٹ اسٹیشن اور اطراف کے علاقے کو پارٹی پرچموں اور رہنماؤں کی تصاویر سے سجادیا گیا۔
بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سیلاب ہمارے ساتھ ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے شہادت قبول کی مگر یوٹرن نہیں لیا، آمر کے آگے سر نہیں جھکایا اور عوام کو دھوکا نہیں دیا، آج حکمران ذوالفقار علی بھٹو کے کارکنوں اور نواسے سے ڈرتے ہیں، 4 اپریل کو قافلہ گڑھی خدابخش پہنچے گا۔

ZkVfEZAhGrUTa24M



وزیر بلدیات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری مارچ کے دوران 25 سے زائد مقامات پر خطاب کریں گے، اپنے پیسے دے کر ٹرین بک کرائی ہے، اگر وفاقی حکومت ٹرین مارچ میں مداخلت کرے گی تو نمٹ لیں گے۔


https://www.express.pk/story/1606961/1/

​
 
بلاول کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو لاڑکانہ کی جانب رواں دواں
484078_57177071.jpg


کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو لاڑکانہ کی جانب رواں دواں ہے، جگہ جگہ جیالوں نے اپنے رہنما کا شاندار استقبال کیا، مختلف سٹیشنز پر بھنگڑے، جیالے پھولوں کی پتیاں نچھاو ر کرتے رہے۔


کراچی کینٹ سٹیشن پر جیالوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی موجود تھی، پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی، کارکنوں نے پارٹی نغموں پر رقص بھی کیا، بلاول بھٹو کی آمد پر جیالوں نے گل پاشی کی اور اپنے ہردلعزیز رہنما کو زبردست طریقے سے خوش آمدید کہا۔ تصویریں بھی بنوائیں، اپنی بھرپور عقیدت کا اظہار کیا، خواتین کارکن بھی پوری تیاری کے ساتھ آئیں۔

اپنے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کارکنان کی آمد اور ان کے استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ کاروان بھٹو کراچی سے لاڑکانہ تک ہوگا، عوام کا سیلاب ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا گڑھی خدا بخش میں ہم بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں گے، بھٹو کل بھی زندہ تھا، آج بھی بھٹو زندہ ہے، بھٹو کے نام کو عوام کو دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، ذوالفقار علی بھٹو نے شہادت قبول کی مگر سر نہیں جھکایا۔

بلاول بھٹو نے کہا بھٹو نے جان دے دی نظریئے سے یوٹرن نہیں لیا، بے نظیر نے شہادت قبول کی یوٹرن نہیں لیا، نیب مشرف کا بنایا ہوا قانون ہے۔ انہوں نے کہا قومی اسمبلی میں بھٹو کا نام آتے ہی وزرا جل جاتے ہیں، شہید بھٹو کا نام جب قومی اسمبلی میں گونجتا ہے تو مخالفین کی چیخیں نکلتی ہیں۔

bhutto-march.jpg

https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/484078_1


​
 
The fact that PPP has to parade ZAB and Benazir's dead bodies in order to remain relevant is enough proof of the fact that Bilawal has no identity or accomplishment of his own to show for. Sad state of affairs.
 
بلاول کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو لاڑکانہ کی جانب رواں دواں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا لانڈھی اسٹیشن پر جیالوں سےخطاب

کراچی کینٹ سٹیشن پر جیالوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی موجود تھی، پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی

کارکنوں نے پارٹی نغموں پر رقص بھی کیا
 
Advertisement
Bhuttos are deeply buried by Zaleeldari and Billo Rani. Wait a couple of weeks and then judge their following. The present generation has forgotten Bhutto who famously said that the death of PPP will occur the day PPP loses from Lyari.Billo has managed to do that. Now only paid mourners will remain.