Arslan
Moderator
کراچی (جاوید رشید) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی رہنما گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی وقتی ہے آئندہ چند روز میں دونوں جانب بہتری آ جائے گی۔ وہ جمعرات کو جنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومتیں پاکستان کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتی اور چین سے دوستی اور تعلقات بہتر کرنے کی باتیں کرتی ہیں جبکہ چین ہی بھارت کا ازلی دشمن ہے بھارت سرکار اور وزیر اعظم کو دوست دشمن کا فرق ہی نہیں معلوم ہے میں نے بھارتی مسلمانوں کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلائی میرے حلقے کے مسلمان ووٹر ہر مرتبہ مجھے ہی ووٹ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈین مجاہدین کو سرحد پار سے سپورٹ حاصل ہے وہی لوگ بھارت میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ایک سوال پرمودی نے کہا کہ عشرت جہاں کے قتل کا مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے لیکن میرے خلاف سی بی آئی سمیت تمام انٹیلی جنس ادارے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے
Source
Source